30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں لٹکنے دیجئے۔ اس کے سبب نماز مىں یہ خرابى پىدا ہوگى کہ ایسا کرنا (مکروہِ تنزیہی)ناپسندىدہ ہے لىکن گناہ نہىں ہے ۔ اگر نماز میں اوپر یا نیچے سے کپڑا فولڈ کرىں گے تو گناہ گار ہوں گے۔ اگر نماز کے علاوہ کسى نے پائنچے فولڈ کرلىے تو اس میں گناہ نہىں ہے ۔
پتا نہىں ىہ آفت کىوں ہے ؟مىں بھی لڑکپن سے سنتاآرہا ہوں کہ نماز میں پائنچے فولڈ کرنے چاہىے۔ لگتا ہے یہ جدى پشتى سلسلہ چلا آرہا ہے ۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کبھی کسی کو یہ مسئلہ بیان کرتے سنا ہو۔ جب شعور آىا تو اپنے طور پر کچھ مُطالعہ کىا اور عُلَما کى صحبت ملى تو مجھے پتا چلا کہ ىہ اىک غَلَط فہمى ہے جس مىں اُمَّت مبتلا ہے۔ اگر سارے عُلَما اور مَساجد کے امام صاحبان ىہ مسئلہ بىان کرنا شروع کر دىں تو اُمّىد ہے کہ اُمَّت اس مصىبت اور غَلَط فہمى سے نجات پا لے گى اور انہیں بھی ثواب ملے گا۔ ممکن ہے کہیں بڑے بوڑھے امام پر چڑھائى بھی کر دىں مگر آپ گھبرائیں نہىں ۔ دَارُالْاِفْتَا اہلسنَّت سے لکھا ہوا یہ فتوىٰ حاصل کر لىں یا بہارِ شرىعت کے تیسرے حصے مىں یہ مسئلہ موجود ہے([1]) وہاں سے دیکھ کر یاد کر لیں اور جمعہ اور دِیگر مَواقع پر بىان کر دىں۔ اگر پھر بھی کوئی نہ مانے تو ہم اس کے بجائے ان عُلَمائے کِرام کو Follow کریں گے جو شرىعت کا حکم بىان کرتے ہىں۔
شَبِ بَراءَت میں سوشل میڈیا پر مُعافی مانگنے سے روکنا؟
سُوال : شَبِ بَراءَت کے موقع پر سوشل میڈیا پر مُعافی مانگنے والوں کو منع کرنا کیسا؟
جواب : شَبِ بَراءَت کے موقع پر سوشل میڈیا پر مُعافی مانگنے اور مُعاف کرنے کا اچھا سلسلہ رائج ہوا ہے۔ بعض ڈىڑھ ہوشىار اِس سلسلے کو ختم کرنے کے لیے شوشے چھوڑتے ہیں کہ اىسے مُعاف نہىں ہوتا۔ ارے بھائى! مُعاف خُدا کرتا ہے آپ کو کىا تکلىف ہے؟اگر لوگ ایک دوسرے سے مُعافى مانگتے ہىں تو کیا حَرج ہے؟بہرحال ایسوں کی باتوں میں نہ جائیں اور دِل کھول کر اىک دوسرے سے مُعافى مانگىں۔ اِس بہانے حقوقُ العباد سے کچھ نہ کچھ مُعافىاں مل ہی جاتى ہىں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شَبِ بَراءَت پر ہمارا مُعافی تلافی کا بَرسوں سے معمول ہے اور اس کی اعلىٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے ہمیں تَربىت دى ہے۔ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات یعنی اَعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ ([2])اگر صاف نیت کے ساتھ کسی سے کہا : اگر آپ کى مىں نے کوئی حق تلفى کى ہو تو مُعاف کردىجئے۔ اس نے کہا کہ مىں نے معاف کىا ۔ اب جو جو حق تلفىاں اسے ىاد ہوں گی وہ مُعاف ہوجائىں گى اور جو ىاد نہىں ہىں وہ مُعاف نہىں ہوں گى ، اس مىں مزید کچھ تفصىل ہے ۔
بہرحال مُعافی مانگنا فائدے سے خالی نہیں ، اِس بات کو یوں سمجھئے کہ 100سوراخ ہىں جہاں سے سانپ ڈس سکتا تھا ان میں سے ایک دو سوراخ بند ہوگئے۔ اگر ایک دو قصور بھی مُعاف ہوگئے تو اِس میں کیا نقصان ہے؟ بالفرض اىک بھى مُعافى نہىں ملى جب بھی نقصان کىا ہوا؟کچھ بھی نہیں۔ سوشل میڈیا پر مُعافی مانگنے کے بعد اگر نتیجہ کچھ بھی سامنے نہیں آیا جب بھی مُعافی مانگنا نہ چھوڑیں ۔ ہم جو دُعا مانگتے ہیں بظاہر دُعا کى قبولىت کے کوئی آثار نہ ہوں جب بھی دُعا مانگنے میں ہمارا کچھ بھی نقصان نہیں بلکہ دُعا مانگنا تو خود عبادت ہے۔ ([3]) حدیثِ پاک میں ہے : اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃ یعنی دُعا عبادت کا مغز ہے۔ ([4]) اگر کسی مسلمان سے مُعافى مانگىں گے تو اس کے دِل مىں کچھ نہ کچھ نَرمى پىدا ہوتى ہے ، اسے اچھا اور بھلا لگتا ہے۔ تو ایسے نىک کام سے نہیں روکنا چاہیے۔ یاد رکھیے! مُعافى مانگنے کا سلسلہ شَبِ بَراءَت کے ساتھ ہی خاص نہیں ہونا چاہیے بلکہ جب بھی کسی بندے کى حق تلفى ہوجائے تو سانس بعد مىں لیں اس سے مُعافى پہلے مانگىں ۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ شَبِ بَراءت میں مُعافى مانگنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب سارا سال بندوں کى حق تلفىوں کی چُھوٹ مل گئی اور کوئى مسلمان اىسا سمجھتا بھی نہیں ہے ۔
میں نے ایسا کیا کیا ہے جو مُعافی مانگوں؟
سُوال : آپ کو دىکھا گیا ہے کہ یہ اِحساس کر کے مُعافی مانگتے رہتے ہیں کہ فُلاں کو میری یہ بات بُری لگ گئی ہوگی ، فُلاں کہیں ناراض نہ ہوگیا ہو۔ ىہ اِحساس ہر ایک کو نصیب ہوجائے اس کی کیا صورت ہوگی؟ بعض لوگ یہ سوچ کر مُعافی تلافی نہیں کرتے کہ میں نے ایسا کیا کیا کہ فُلاں کو بُرا لگ گیا ہوگا؟میں نے کون سی غَلَطی کی ہے جو اس سے مُعافی مانگوں وغیرہ وغیرہ ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب : ىہ اِحساس پیدا ہونا نصىب کى بات ہے ۔ بعضوں کی رىڑ ھ کى ہڈى مىں راڈ لگا ہوتا ہے ان کو جھکنا ہى نہىں آتا جبکہ مُعافى مانگنے کے لىے جو گىٹ ہے وہ نیچے ہے اس سے جھک کر جانا پڑتا ہے۔ گجراتى کہاوت ہے : “ نمیو تے اللہ نے گمیو یعنی جو جھکتا ہے وہ اللہ کو پسند آتا ہے۔ “ بعضوں کى ىہ فطرت ہوتی ہے کہ مُعافى مانگنے کو کسرِ شان سمجھتے ہىں ۔ شىطان ان کے کان مىں کہہ دیتا ہو گا کہ مُعافى مانگو گے تو ىہ تمہارے سر پر چڑھ جائے گا ، اس کی عادت خراب ہو جائے گى ، تمہارا رُعب اُٹھ جائے گا ، ىہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا وغیرہ وغیرہ ۔ ىوں شىطان مُعافى مانگنے سے روک دىتا ہے اور ىہ بے چارے اُس گناہ کو پالتے رہتے ہیں جو حق تلفى کى صورت میں اِن پر ہوتا ہے۔ بعض اوقات یوں بھی کہتے ہیں کہ میں بندے سے مُعافى کىوں مانگوں؟ مُعافى بس اللہ سے مانگوں گا ۔ ظاہر ہے کہ معلومات کى کمى کى وجہ سے اىسا ہوتا ہے ، اگر دِل مىں خوفِ خُدا ہوتا تو کسى کى حق تلفى ہی کىوں کرتا؟اگر کسی کی حق تلفی کا شبہ بھى ہو تو مُعافى مانگ لینی چاہیے اور اگر واقعى حق تلفی ہوئی ہو تو اب مُعافى مانگنا لازم وفرض ہے لہٰذا توبہ بھى کرے اور بندے سے مُعافى مانگ کر اسے راضى بھی کرے۔
کسی کو سب کے سامنے جھاڑ دىا اور پھر کان مىں بول دىا “ وىرى سورى “ تو ىہ نہىں چلے گا بلکہ سب کے سامنے مُعافى مانگے۔ اس بات کو یوں سمجھیے کہ بعض اوقات زخم معمولی ہوتا ہے تو خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے ، اگر تھوڑا بڑا ہو تو مَرہم لگا دىتے ہىں اور اگر زیادہ بڑا زخم ہوجائے تو اسٹىچنگ کرنا پڑتى ہے۔ اِسى طرح جىسى حق تلفى ہو گی وىسى مُعافى مانگنا ہوگی تاکہ جس کا حق تلف کیا تھا اسے بھى سمجھ مىں آجائے کہ اس بے چارے کو واقعى اپنی غَلَطی کا اِحساس ہوگىا ہے لہٰذا پھر وہ دِل سے مُعاف کر دے۔ سب کے سامنے مُعافی مانگنے میں آپ کی تَذلىل تو ہوگى لیکن اِس تَذلىل مىں بھى حکمت ہے کہ
[1] جیساکہ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : کوئی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی ، یا دامن سميٹے نماز پڑھنا بھی مکروہِ تحریمی ہے ، خواہ پیشتر (پہلے )سے چڑھی ہو یا نماز میں چڑھائی۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۶۲۴ ، حصہ : ۳)
[2] بخاری ، کتاب بدء الوحی ، باب کیف کان بدء الوحی الی رسول الله ، ۱ / ۶ ، حدیث : ۱
[3] ابو داود ، کتاب الوتر ، باب الدعاء ، ۲ / ۱۰۹ ، حدیث : ۱۴۷۹ دار احیاء التراث العربی بیروت
[4] ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ما جاء فی فضل الدعاء ، ۵ / ۲۴۳ ، حدیث : ۳۳۸۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع