دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Moseeqi Rooh Ki Ghiza Hai | کیا موسیقی روح کی غِذاہے؟

book_icon
کیا موسیقی روح کی غِذاہے؟

([1]) لیکن مَردوں کے لىے سُنَّت ىہى ہے کہ ٹخنے چُھپے ہوئے نہ ہوں لہٰذا  پاجامہ ىا شلوار ٹخنوں سے اوپر  رکھنی چاہیے۔ ([2])البتہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانے پر وَعىد اور گناہ ان کے لىے ہے جو تَکَبُّر  سے اىسا کرتے ہىں۔ ([3])جو تَکَبُّر  سے ایسا نہىں کرتے بس وىسے ہى عادت ہوتی ہے جیساکہ اب لاکھوں لاکھ لوگ اس مىں مبتلا ہىں ، تَکَبُّر  کا انہیں  ہوش بھى نہىں ہوتا یعنی دوسروں کو حقىر سمجھ کر اس طرح نہیں کرتے بس غفلت ىا فىشن کے طور پر کپڑے لٹکاتے ہىں ۔ بہرحال تَکَبُّر  نہ ہو جب بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ یہ خلافِ سنَّت  ہےاور سنَّت میں عظمت اور نجات ہے۔

کروڑوں حنبلىوں کے عظىم پىشوا حضرتِ سَیِّدُنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ   نے حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ بِن عَمرو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہما سے جو رِواىت نقل کى اس مىں قاتِل کا بھى ذِکر ہے۔ ([4]) یعنی  شَبِ بَراءَت اللہ پاک جن کى طرف نظرِ  رَحمت نہیں فرماتاان مىں قاتِل بھى شامل ہے۔

حضرتِسَیِّدُنا کثیر بِن مُرَّہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے رِواىت ہے کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرماىا : اللہ پاک شعبان کى پندرھوىں شَب مىں تمام زمىن والوں کو بخش دىتا ہے سِوائے مُشرک اور عَداوت والے کے۔ ([5]) مُشرک سے مُراد وہ جو اللہ پاک کى ذات ىا صِفات میں ساتھ کسی کو  شرىک کرے مثلاً نَعُوْذُ بِاللّٰہ دو خدا مانے۔ مسلمان تو ایسا سوچ بھى نہىں سکتا۔ ہم نہ  بتوں کو مانتے ہىں ، نہ سورج کو پوجتے ہىں ، نہ آگ کو پوجتے ہىں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ہم توحىد والے ہىں ، اللہ  پاک کى رَحمت سے ہم مسلمان ہىں۔ غَیْرُ اللہ کی عبادت  کوئی مسلمان نہىں کرتا اور جو کرے وہ مسلمان رہ نہیں سکتا۔ جو لوگ بات بات پر کہتے رہتے ہىں کہ ىہ شِرک ہوگىا ، وہ شِرک ہوگىا تو ىہ ان کى اپنى غَلَط فہمىاں ہوتی ہىں۔ اللہ پاک ان کو بھى عقلِ سلىم عطا فرمائے اور شِرک کی تعریف سمجھنے کى سعادت بخشے کہ شرک  اصل میں ہوتا کىاہے؟ بہرحال شَبِ بَراءَت میں عَداوت والا بھى نہىں بخشا جاتا۔ آج کل ایک مسلمان کے دِل مىں دوسرے مسلمان کی عَداوت بىٹھى ہوتى ہے۔ خالہ ، پھوپھى ، چچى سے ٹھنی ہوتی ہے۔ ماں بىٹوں یا  باپ بىٹوں یا ماں بىٹىوں  یا  ساس بہو کے دَرمیان  عداوتىں ہوتی  ہىں ، ہر ایک کو  عداوت دور کرنے  کا کوئى راستہ خود نکالنا چاہىے۔

قاتِل کی توبہ کی صورت کیا ہو گی؟

سُوال : اگر قاتِل توبہ کرنا چاہے تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ ([6])

جواب : جس نے قتل کىا وہ قاتِل کہلاتا ہے اورجسے  قتل کیا گیا وہ مَقتول ہوتا ہے۔ قتل میں تىن حقوق ہوتے ہىں : (۱) حق اللہ(۲)حقِ مقتول(۱)حقِ وُرَثا۔ سچى توبہ سے اللہ پاک  کا حق مُعاف ہوجائے گا۔ مقتول ىعنى جو قتل ہوا اس کا حق ابھی باقى ہے ، بندہ اگر سچی ندامت لے کر آئے تو اللہ پاک کی رَحمت سے اُمّید ہے کہ قاتِل اور مقتول کے دَرمیان قیامت کے دِن صلح کروا دے اور یوں بندے کا حق بھی مُعاف ہو جائے۔ اگر سارے وارث مُعاف کر دىں گے تو ان کا حق بھى مُعاف ہو جائے گا  اور  اگر وارثوں نے حق مُعاف نہىں کىا تو پھر قِصاص ، دِیت وغیرہ جو بھی شرىعت کے تقاضے ہیں وہ پورے کرنے ہوں گے ۔ ([7])اس کا فیصلہ قاضی  یعنی جج کرے گا عام بندے یہ فیصلے نہیں کریں گے۔  

نماز میں کپڑے فولڈ کرنے کا مَسئلہ

سُوال : نماز میں کپڑا ٹخنوں سے اوپر یا نیچے رکھنے کے کیا اَحکام ہیں؟ ([8])

جواب : نماز میں کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکائے رکھنے سے نماز مکرو ہِ تنزىہى ہوتی ہے اور اگر کپڑا تَکَبُّر  کی وجہ سے ٹخنوں سے نیچے رکھا تو نماز مکرو ہِ تحرىمى ہوجائے گى ([9]) ىعنى ایسا کرنا ناجائز ہے  لہٰذا  اس سے بچنا چاہىے ، پاجامہ شلوار کرتا ٹخنوں سے اوپر رکھنا چاہیے کہ یہ سنَّت ہے اور سنَّت مىں عظمت ، بَرکت اور نجات ہے۔ دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول میں جب سے اِجازت ملی تو ہمارے نوجوان اسلامى بھائىوں نے طرح طرح کی تراش خراش والے لمبے جبے چڑھا لىے(جو ٹخنوں کے نیچے تک ہوتے ہیں )۔ اللہ  کریم نفس کے لىے ٹیپ ٹاپ کرنے سے نجات دے اور ہمیں پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى سادگى کى سنَّت اپنانے کى سعادت بخشے۔ بہرحال جو بھی کپڑا پہنیں تو  اسے ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔ پینٹ پہننا بھی جائز ہے لیکن اسے بھی ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔ ٹخنوں سے اوپر کرنے کے لیے پینٹ یا شلوار وغیرہ فولڈ نہ کریں کہ اس سے نماز مکروہِ تحرىمى ہوجاتی ہے۔ ([10]) حدىثِ پاک مىں کفِّ ثوب سے منع فرماىا گىا ہے۔ ([11])  کپڑے فولڈ کرنے کو ہی کفِّ ثوب بولتے ہىں اور ایسی نماز کپڑے دُرُست کرکے دوبارہ پڑھنا ہو گى۔ بعض بڑے بوڑھے نماز کے وقت آواز لگاتے ہىں کہ پاجامہ اڑس لو اور پائنچے گھڑس  لو حالانکہ ان بے چاروں کو پتا نہىں ہوتا اور اس طرح وہ گناہ کا اِعلان کرتے ہىں ۔ اللہ  پاک  انہیں  توبہ کى توفىق دے۔ اگر کسی کی شلوار لمبی ہے تو کھىنچ کر اوپر کرسکتے ہىں ، گھرسنے اڑسنےکى اِجازت نہىں ہے۔ اگر کھینچنے کے باجود بھی ٹخنوں سے نىچے کپڑا ہے تو اسے نماز



[1]    مراٰۃ  المناجیح ، ۶ / ۱۰۳ماخوذا ً ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا  لاہور

[2]    مراٰۃ  المناجیح ، ۶ / ۹۵ ملتقطاً

[3]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۱۶۴ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور 

[4]    مسند امام احمد ، مسند عبد الله بن عمروبن العاص ، ۲ / ۵۸۹ ، حدیث : ۶۶۵۳دار الفکر بیروت

[5]    شعب الایمان ، باب فی الصیام ، ما جاء فی لیلة النصف من شعبان ، ۳ / ۳۸۱ ، حدیث : ۳۸۳۰ 

[6]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔   (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 

[7]    بہارِشریعت ، ۳ / ۷۶۳ ، حصہ : ۱۷ ماخوذاً  مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[8]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔   (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[9]    فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۳۸۸

[10]    بحر الرائق ، كتاب الصلاة ، باب ما یفسد الصلاة و ما یکره فیھا ، ۲ / ۴۳کوئٹه

[11]    بخاری ، کتاب الاذان ، باب لا یکف شعراً ، ۱ / ۲۸۶ ، حدیث : ۸۱۶ دار الکتب العلمیة بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن