جو اللہ پاک کے لیے کام کرتا ہے وہ آج بھی کرے اور آئندہ بھی کرتا رہے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Moseeqi Rooh Ki Ghiza Hai | کیا موسیقی روح کی غِذاہے؟

book_icon
کیا موسیقی روح کی غِذاہے؟

جواب : میں نے تو  پہلی بار سنا ہے کہ لوگ ایسا سوچ رہے ہیں کہ میرے جانے کے بعد دعوتِ اسلامی بکھر جائےگی اور نگران اِدھر اُدھر ہو جائیں گے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم نے بہت مضبوط نظام بنایا ہوا ہے اور بار بار تاکید اور اِعلانات کیے جاتے ہیں کہ مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کی اِطاعت کرتے ہوئے ہی دعوتِ اسلامی میں رہنا ہے ، حتّٰی کہ میں نے اپنی اَولادکو بھی مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کے تحت رکھا ہوا ہے۔ ہم لوگ کوئی تُرَّمْ خاں نہیں ہیں نہ ہی کوئی دادا گیر ہیں نہ دعوتِ اسلامی کوئی دُکان یا ترکہ ہے جو اَولاد میں بٹے گا بلکہ یہاں جو کام کرے گا اس کو سَلام  ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کام کر رہی ہےاور کرتی رہے گی۔ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ میں پہلے جاؤں گا یا وہ جائیں گے جو اِس طرح کی باتیں سوچ رہے ہیں۔ ظاہر ہے جانا سب نے ہے مجھے بھی اور ایسا سوچنے والوں کو بھی مگر کسی کے جانے سے دِین کا  کام نہیں رُک سکتا کہ دُنیا کی سب سے بڑی ہستی  یعنی میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے پَردہ فرمایا مگر دِین کا کام چلتا رہا صَحابۂ کِرامرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ اس کو آگے بڑھاتے رہے ، ان کے بعد تابعین پھر تبع تابعین ، بزرگانِ دِین ، اَولیائے کرام اور مُبَلِّغِیْنِ اسلام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ دِینِ اسلام کے اس کام کو لے کر چلتے رہے اور آج یہ اسلام ہم تک پہنچا۔ اگر کسی کے جانے سے کام رُکنا ہوتا تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے پَردہ فرمانے پر ہی یہ اِسلام مِٹ چکا ہوتا  لیکن ایسانہیں ہوا بلکہ اِسلام باقی ہے۔ ہاں! اس دور کا تقویٰ اور ان جیسا اِخلاص اب نہیں ہے لیکن کروڑ ہا کروڑ مسلمان دُنیا میں آباد ہیں ، نیکیاں موجود ہیں اور  مساجد بنی ہوئی ہیں۔

جو اللہ پاک کے لیے کام کرتا ہے وہ آج بھی کرے اور آئندہ بھی کرتا رہے

جب پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پَردہ فرمانے کے باوجود اِسلام اور اِسلام کا کام باقی ہے  تو “ الیاس قادری “ کس کھیت کی مولی ہے اس کے مَرنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس کی وجہ سے کس طرح کام رُک سکتا ہے؟ کیسے دعوتِ اِسلامی بکھر جائے گی اور سارے نگران بھاگ کھڑے ہوں گے؟ جب ایک نظام بنا ہوا ہے تو میرے بعد بھی    اِنْ شَآءَ اللّٰہ  یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ میری وَصیت ہے کہ آپ لوگ اِس نظام کو مزید مضبوط ہی کیجیے گا ، ایسا  کوئی نہ کرے کہ یہ ٹھیک ہے فُلاں بڑا قابل ہے اسے نگرانِ شُوریٰ بنا دو ، سب اس کو سونپ دو یا فلاں بیٹے یا بیٹی کو یہ بنادو  نہیں بلکہ صِرف مَرکزی مجلسِ شُوریٰ ہی سب سے اوپر ہے۔ جس نے بھی دعوتِ اسلامی کا کوئی کام کرنا ہے وہ مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کے Underمیں ہی کرے۔ اگر کوئی اس سے ہٹ کر کچھ کرے گا تو کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہمارا ایک مکمل نیٹ ورک موجود ہے وہ جس کو چاہے آگے بڑھائے جس کو چاہے اپنے  ماتحت رکھے اور اس کے تمام اِختیارات مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کو حاصِل ہیں۔ میں تو برسوں سے عملی طور پر کوئی بھاگ دوڑ نہیں کر رہا نہ بیان کا کوئی باقاعدہ سلسلہ ہوتا ہے۔ پہلے چوک بیان کرتا تھا خوب مَدَنی مشورے کرتا تھا اور اب سارا کام تقسیم کر دیا گیا ہے ، دُکانیں بہت بن گئیں ہیں اور بیٹھے بیٹھے کمائی کھا رہا ہوں اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ  جیتے جی کھاتا رہوں گا بلکہ مَرنے کے بعد بھی کھاؤں گا۔ ایسا وہم ہرگز نہ پالیں کہ یہ دعوتِ اسلامی ختم ہوجائے گی بلکہ دُعا کریں کہ یہ ختم نہ ہو حتّٰی کہ اس کا مَدَنی کام بھی کم نہ ہو اور بڑھتا چلا جائے۔ جو میرے لیے دِین کا کام کرتا ہے آج سے اسے  خُدا حافظ بھائی آپ جاسکتے ہیں اور جو اللہ پاک کے لیے کام کر رہا ہے وہ آج بھی کرے اور میرے مَرنے کے بعد بھی کرتا رہے۔

اللہ کَرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

               اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو          (وسائلِ بخشش)

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری عمر  اور میری نقاہت کو دیکھ کر بعض لوگ میری موت کااِنتظار کر رہے ہیں کہ یہ جائے گا تو یوں ہوجائے گا سب سبوتاژ (چلتاکام خراب) ہو جائے گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور جو ایسا سوچ رہے ہیں ہوسکتا ہے مجھ سے پہلے ان کا بنڈل بندھ جائے اور وہ مجھ سے پہلے فوت ہوجائیں کسی کو کچھ نہیں پتا۔ روزانہ کتنے جوان مَرتے ہیں کتنے ہی بچے موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیں اس لیے یہ سوچنا یا یہ خیال کرنا کہ اب یہ زیادہ دیر نہیں رہے گا سال دو سال یا پانچ سال کا مہمان ہے یہ لوگ پانچ سال کا خیال کرتے ہیں مجھے تو پانچ سیکنڈ کا بھی نہیں پتا ۔ میں تو آج شَبِ بَراءَت کے آنے سے پہلے کہہ رہا تھا کہ اتنے منٹ رہ گئے ہیں معلوم نہیں شَبِ بَراءَت کو ہم حاصِل کرسکیں گے یا نہیں؟ پھر جب سورج غروب ہوا تو میں نے تین بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا اور اِعلان کیا کہ “ اللہ پاک کی رَحمت سے ہم شَبِ بَراءَت میں داخِل ہو گئے ہیں۔ “ آپ لوگ میرے لیے دُعا کریں کہ مجھے عافیت کےساتھ  طویل عمر نصیب ہو۔ میں کمزور ہوں بوڑھا ہوں جو بھی ہوں اللہ پاک کی رَحمت شاملِ حال ہے وہ چاہتا ہے تو مجھ سے بلوا رہا ہے بیٹھا ہوں ، جب تک وہ کَرم فرمائے گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ  آپ کی خدمت کرتا رہوں گا اور مَدَنی پُھول لٹاتا رہوں گا ۔ آپ مجھ سے خوش رہیں اور میرے حق میں دُعا کرتے رہیں۔ یہ نہ سوچیں کہ یہ چلا گیا تو یوں ہوجائے گا یا باپا کے بعد کیا ہوگا؟یاد رَکھیے! باپا کچھ اتھارٹی نہیں ہے سب کچھ اللہ پاک کی رَحمت ہے۔ ورنہ جیتے جی بھی کچھ ہوسکتا ہے ایسی کئی تحریکیں ہوتی ہیں جن کے قائدین زندہ ہوتے ہیں صحت مند ہوتے ہیں مگر وہ تحریکیں سبوتاژ ہو جاتی ہیں ، برباد ہو جاتی ہیں ، ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی ہیں ، خصوصاً سیاسی تحریکوں میں ایسا بہت ہوتا ہے۔ پھر ہماری تو کوئی سیاسی تحریک بھی نہیں ہے  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم تو دِین کی خدمت کرتے ہیں ہماری تحریک بڑھتی جارہی ہے اللہ پاک کی رَحمت سے بڑھتی رہے گی۔

دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کو فوقیت دیجیے

میری وَصیت کو یاد رَکھیے گا کہ دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کوہی فوقیت دینی ہے ، یہ جس طرح چاہیں اس طرح دعوتِ اسلامی کے ذَریعے دِین کی خدمت کرنی ہے۔ جو اپنی چلائے گا مَرکزی مجلسِ شُوریٰ اس کی نہیں چلنے دے گی۔ دعوتِ اسلامی کے ذَریعے دِین کی خدمت کا جو سسٹم میں نے بنایا ہے یا میرے سامنے بنایا گیا ہے اس کو کوئی بھی نہ توڑے اور جو توڑنے کی کوشش کرے آپ لوگ اسے  توڑنے مَت دینا۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے کسی کو  D Gradeکرنایا Up Grade کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ ابھی کسی کی دوچار کرامتیں گڑھ کر سنادی جائیں تو لوگ اس کے پاؤں چومنے لگ جائیں گےاور اگر واقعی اللہ پاک کے کسی نیک بندے کو وِلایت مل گئی ہو لیکن اس پر اِلزام لگادیا جائے کہ اتنے پیسے کھا گیا ہے تو قوم فوراً اس کے خلاف ہوجائے گی۔ اللہ پاک میری دعوتِ اسلامی اور  دعوتِ اسلامی والوں اور  بِالْخُصُوْص میری لاڈلی  مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کو خائنین کی نظرِ بد سے ہمیشہ بچائے اور انہیں  اِخلاص کے ساتھ خوب دِین کی خدمت کرنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن