30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی اِسی طرح اِحتیاط سے آئیں۔ ([1]) لیکن عام طور پر ساری پبلک وہاں پہنچ جاتی ہے اور قبروں پر بیٹھ جاتے ہیں اور جوتوں سمیت قبروں کو روند رہے ہوتے ہیں یہ سب گناہ گار ہوتے ہیں۔([2])
سُوال : بیری کے دَرخت کو کاٹنا کیسا؟نیز شَبِ بَراءَت میں بیری کے دَرخت کے سات پتے ہر اسلامی بھائی کے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ پانی میں ڈال کر گرم کیے جائیں یا سب کی طرف سے سات پتے ڈال کر پانی گرم کرلیں اور سب اس میں سے تھوڑا تھوڑا پانی لے کر اِستعمال کرتے رہیں؟ (ضلع رحیم یار خان سے ایک اسلامی بھائی کا سُوال)
جواب : بیر کا دَرخت کاٹنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو کاٹنے میں کوئی حَرج نہیں کاٹ سکتے ہیں بشرطیکہ ناجائز ہونے کی اور کوئی صورت نہ ہو۔ بیری یہ بیر کے دَرخت کو بولتے ہیں تو صحیح جملہ ہے بیری کو کاٹنا کیسا؟ یا بیر کے دَرخت کو کاٹنا کیسا؟نہ کہ بیری کے دَرخت کو کاٹنا کیسا؟ بہرحال میں آج تک زندگی میں کبھی بھی بیری کے سات پتوں والے پانی سے نہیں نہایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے شجرے میں جادو وغیرہ سے بچنے کے ایک سے ایک اَوراد موجود ہیں جن سے جادو سے جان چُھوٹ سکتی ہے اور جادو کا توڑ ہوجاتا ہے نیز جادو اور شریر جنات سے حفاظت بھی رہتی ہے اور پھر اللہ پاک بچانے والا ہے۔ بہرحال بیری کے پتوں سے نہانا جائز ہے کہ حَکِیْمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے لکھاہے۔ ([3]) مگر انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ایک فَرد کے لیے سات پتے ہیں یا گھر کے سارے اَفراد کے لیے سات پتے ہیں ۔ تو میں اپنی اٹکل سے کیا کہہ سکتا ہوں۔ بہر حال یہ کوئی واجب عمل نہیں ہے چونکہ اِس میں دُنیوی فائدہ ہے تو بندہ اس پر مَرتا ہے کہ یہ کرنا ہے کیونکہ اس سے دُنیوی تکلیف دور ہوتی ہے لہٰذا بندہ اس پر قربان ہے۔
مُحَرَّمُ الْحَرَام کی پہلی رات “ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم “ 130 بار لکھنا ہوتی ہے کہ سال بھر کی ساری پریشانیاں دور ہوں گی۔ ([4]) ایک تعداد یہ لکھ رہی ہوتی ہے یہ عمل “ فیضانِ بِسْمِ اللہِ “ میں بیان کیا گیا ہے اور اسی کتاب میں اچھی اور خوشخطی سے “ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم “ لکھنے پر مَغْفِرَت کی بشارت بھی بیان کی گئی ہے مگر میں نے آج تک ایک بندہ بھی نہیں دیکھا نہ کسی کے بارے میں سنا کہ اُس نے یہ رِوایت پڑھ کر اس نیت سے اچھی رائٹنگ میں “ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم “ لکھا ہو کہ اس میں آخرت کا فائدہ ہے۔ دُنیوی فائدہ نظر آتا ہے تو 130 بار “ بِسْمِ اللہِ “ لکھنے بیٹھ جاتے ہیں ، پھر مسئلہ پوچھتے ہیں کہ کمپیوٹر سے لکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ فوٹوکاپی کروالیں وغیرہ وغیرہ اور مَغْفِرَت کی بات ہو تو یہ چیز نظر نہیں آتی۔ حدیث شریف میں ہے : جو کوئی ہر نماز کے بعد آیَۃُ الْکُرْسی پڑھے تو جنَّت میں جانے کے لیے صِرف موت رکاوٹ ہوتی ہے اور پڑھنے والا مَرتے ہی جنَّت میں جائے گا۔ ([5]) دیکھ لیا جائے کہ کتنوں کو آیَۃُ الْکُرْسی آتی ہے اور کتنے نماز کےبعد آیَۃُ الْکُرْسی پڑھتے ہیں؟ معلوم ہوجائے گا ، شاید ایک آدھ فیصد ہی مسلمان ہوں گے جو اس پر عمل کر رہے ہوں گے۔
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنت کا
ہم مفلس کیا مول چکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے (حدائقِ بخشش)
یہاں آیَۃُ الْکُرْسی پڑھنے پر ہمیں جنَّت مل رہی ہے مگر اس کی طرف کوئی حرص ہی نہیں ہے ، مگر 130بار بِسْمِ اللہ لکھنے سے پریشانیاں دور ہوں گی اس کی طرف سب دوڑے جا رہے ہیں ایسا نہیں کہ پریشانیاں دور نہیں ہوگی ، پریشانیاں یقیناً دور ہوں گی مگر یہ کوئی حدیث نہیں ہے بلکہ بزرگوں کےتجربات میں سے ہے۔ بیری کے پتے والا عمل بھی ایک بزرگ نے لکھا ہے مگر لوگ ایسے لگے پڑے ہیں کہ بس ، دکان داری شروع ہوچکی ہے یہ پتے ان دِنوں فیضانِ مدینہ کے باہر بکنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ حالانکہ جادو سے حفاظت کے لیے دِیگر اَوراد بھی ہیں جنہیں پڑھا جاسکتا ہے ، شجرۂ قادریہ رضویہ میں بہت سے اَوراد ہے مثلاً “ بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَ وُلْدِیْ وَ اَہْلِیْ وَ مَالِیْ۔ “ صبح شام تین تین بار پڑھ لیں تو دِین ، مال ، عزت اور آبرو سب کی حفاظت ہو گی مگر کون پڑھتا ہے کسے فکر ہے؟ میں بیری کے پتوں سے نہانے کا منع نہیں کر رہا میں نے اسے جائز کہا ہے بلکہ یہ عمل تومیں نے مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے حوالے سے اپنے رسالے “ آقا کا مہینا “ میں لکھا ہے۔ یہاں میں نے صرف اپنا بتایا ہے کہ میں نے کبھی یہ عمل نہیں کیا ظاہر ہے یہ میری سستی ہے کیونکہ میری اپنی مَصروفیات ایسی ہیں اور اس عمل میں یہ ہے کہ رات کو نہایا جائے اب رات میں کون پانی گرم کرے اور کون نہائے؟ پھر اس عمل میں یہ تو ہے نہیں کہ اس پر عمل کرے گا تو ہی جادو سے بچ سکے گا ورنہ نہیں بچے گا ، عین ممکن ہے بہت سے ایسے ہوں جو یہ عمل بھی کرتے ہوں جادو کی آزمائش سےبھی دو چار ہوں۔ جادو کا ایک روحانی علاج یہ بھی ہے کہ “ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ 101 بار پڑھ کر سحرزدہ یعنی جس پر جادو کیا گیا ہو اس پر دَم کر دیا جائے اور یہی لکھ کر دھوکر پلادیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ سحر یعنی جادو ختم ہوجائے گا۔ “ اِس کے علاوہ اور بھی بہت سے اَوراد و وَظائف ہیں جن کی بَرکت سے جادو سے حفاظت ہوتی ہے نیز اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی ایسے اَعمال بتائے گئے ہیں لہٰذا صِرف بیری کے پتوں کو ہی سب کچھ نہ سمجھا جائے۔
کیا دعوتِ اسلامی بکھر جائے گی ؟
سُوال : کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب تک باپا ([6])موجود ہیں تب تک دعوتِ اسلامی چلتی رہے گی اس کے بعد نگران صاحبان اور اَراکینِ شُوریٰ وغیرہ سب بکھر جائیں گے اور پھر نہ جانے کیا ہوگا؟ آپ اِس حوالے سے ہماری تَربیت فرمادیجیے کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟
[1] حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح ، کتاب الصلاة ، باب احكام الجنائز ، فصل فی القبور ، ص۶۲۰ ماخوذاً دار الکتب العلمیة بیروت-فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۴۴۷ ماخوذاً
[2] فتاویٰ ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، الفصل السادس فی القبر و الدفن و النقل من مکان الی آخر ، ۱ / ۱۶۶ - کتاب الکراھیة ، الباب السادس عشر فی زیارةالقبور و قراءة القراٰن فی المقابر ، ۵ / ۳۵۱ دار الفکر بیروت
[3] اسلامی زندگی ، ص۱۳۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[4] فیضانِ بسم اللہ ، ص۱۳۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[5] شعب الإيمان ، باب فی تعظيم القرآن ، فصل فی فضائل السور والآيات ، ۲ / ۴۵۸ ، حديث : ۲۳۹۵
[6] امیراہلسنَّت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو محبت سے باپابھی کہا جاتاہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع