30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ سُدھرے ہیں نہ سدھریں گے قسم کھائى ہے
سُوال : اب سىنما گھر بڑھ گئے ہىں اور پہلے سے زىادہ جدت والے ہو گئے ہىں ۔ لوگوں کا رجحان بھى ان کی طرف بڑھتا چلا جارہا ہے اورعىد کے دنوں مىں شاىد مزید بڑھ جاتا ہے تو آج رَمَضانُ الْمُبارَک کی ستائیسویں رات ہے اور اس رات لوگوں کی ایک تعداد اجتماع میں آتی ہے اور بیان وغیرہ سنتی ہے مگر عىد پر ان کاذہن تبدیل ہو جاتا ہے اس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجیے ۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال )
جواب : بعض اوقات سننے والے بھى سُن ہو کر سنتے ہىں اور ان کا ىہ آخری فیصلہ ہوتا ہے کہ ”ہم نہ سدھرے ہیں نہ سدھرىں گے قسم کھائى ہے “ ۔ اس طرح کے واقعات تو آپ خود بتاتے رہتے ہىں مثلاً ایک بار آپ نے یہ بتایا تھا کہ آپ نے کسى پر انفرادى کوشش کى تھی اور دىن کى بات بتائى تھى تو وہ پہلے آپ کى باتوں مىں آ گىا اور اثر قبول کیا مگر پھر کہنے لگا کہ مجھے تو آپ لوگوں کے ساتھ آنا ہى نہىں ہے اور مىں جہاں ہوں بس مجھے وہىں رہنا ہے ، مىں سب کچھ نہىں چھوڑ سکتا ، میں آپ کى باتوں مىں کہاں آگىا ؟اس طرح کا قصہ آپ نے سناىا تھا ۔ (اس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : )ہوا ىہ تھا کہ اىک بہت ہى بڑی پروفىشنل شخصیت ہمارا مدنى چىنل دىکھ رہی تھی ، ہم نے ان سے کہا تھا کہ مدنى چىنل دیکھ کر بتائىے گا کہ ہمىں کىا بہترى لانی چاہىے ؟پھر انہوں نے خود بتاىا کہ مىں مدنی چىنل دىکھ ر ہا تھا تو میں آپ کی باتوں مىں کھو گىا اور مجھے آپ کی باتیں بہت اچھى لگیں ، پھر اچانک مىں نے سوچا کہ میں کدھر کھو گىا ؟یہ تو میری لائن ہی نہیں ہے ، مجھے تو ىہ دىکھنا ہے کہ پکچر کىسى ہے ؟اس شخصیت کی گفتگو کا کچھ اس طرح کا خلاصہ تھا ۔ (اس موقع پر امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : ) یوں ہی اىک شخص نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ آپ اجتماع مىں اىسے بىانات کرتے ہو کہ میں Off ہو جاتا ہوں، پھر وہ واقعی Off ہو گىا اور اس نے اجتماع میں آنا ہى چھوڑ دىا ۔ اب خدا جانے اس کى زندگى Off ہوگئى ىا On ہے ؟جب انہوں نے مجھ سے یہ بات کی تھی شاىد اس وقت بھی وہ مجھ سے عمر مىں بڑے تھے ۔ مىرے خیال مىں وہ نمازى بھی تھے جیسا کہ بعض لوگ جدى پشتى نمازی ہوتے ہىں مگر ان بے چاروں کی ذہنی حالت ایسی ہوتى ہے کہ اَلْاَمان اَلْاَمان !جس کو اللہپاک چاہے بس وہى ہداىت پرآتا ہے ، اللہ پاک کرے کہ ہم ہداىت ىافتہ ہى رہىں اور ہداىت ىافتہ ہى اُٹھىں ۔ اگر ہم دعوتِ اسلامی کے مدنى ماحول مىں رہىں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ بہتریاں آتى رہىں گى ۔
٭…٭…٭…٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع