دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Kawwa Bolay To Musibat Aati Hai | کیا کوَّا بولے تو مصیبت آتی ہے؟

book_icon
کیا کوَّا بولے تو مصیبت آتی ہے؟

سُوال : جن بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ نے اپنے تجربات بیان کیے ہیں تو کیا ان کی زندگی میں ہرسال لَیْلَۃُ الْقَدْر ظاہر ہوجاتی تھی؟ (نگرانِ شوریٰ کا سوال)

جواب : جی ہاں! صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ اور اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے اس طرح کے مشاہدات اور تجربات کتابوں میں لکھے ہوئے ہیں ۔

شب قدر کی نشانیاں اور ان کا مشاہدہ

سُوال : کیا لَیْلَۃُ الْقَدْر کی ایسی نشانیاں ہیں جن کی مدد سے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اس شب کی پہچان کرلیا کرتے تھے نیز کیا عام آدمی بھی ان نشانیوں کی مدد سے لَیْلَۃُ الْقَدْر تلاش کرسکتا ہے ؟(نگرانِ شوریٰ کا سوال)

جواب : جی ہاں! نشانیاں تو کتابوں میں لکھی ہوئی ہیں جیسے دریائے شور کا کھارا پانی اس رات میٹھا ہوجاتا ہے ۔ ([1])اس رات جادوگر کا جادو باطل ہوجاتا ہے یعنی وہ اثر نہیں کرتا ۔ ([2])اس رات میں تارے نہیں ٹوٹتے اور  رات  گزرنے کے بعد جو سورج نکلتا ہے بالکل تھالی کی مانند ہوتا ہے اور اس میں کرنیں نہیں ہوتیں وغیرہ ۔ ([3])

          (امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب تشریف فرما  مفتی صاحب نے فرمایا : ) فیضانِ رمضان کے باب ” فَیْضانِ لَیْلَۃُ الْقَدْر“ میں ہے : اُس کی عَلامات میں سے یہ بھی ہے کہ وہ مُبارَک شب کُھلی ہوئی ، روشن اور بِالکل صاف وشَفّاف ہوتی ہے ۔ اِس میں نہ زیادہ گرمی ہوتی ہے نہ زیادہ سَردی بلکہ یہ رات مُعتَدِل ہوتی ہے ، گویا کہ اِس میں چاند کُھلا ہوا ہوتا ہے ، اِس پُوری رات میں شیاطِین کو آسمان کے سِتارے نہیں مارے جاتے ۔ مزید نِشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اِس رات کے گُزرنے کے بعد جو صُبح آتی ہے اُس میں سُورج بِغیر شُعاع کے طُلوع ہوتا ہے اور وہ ایسا ہوتا ہے گویا کہ چودھویں کا چاند ۔ اللہ پاک نے اِس دِن طُلوعِ آفتاب کے ساتھ شیطان کو نِکلنے سے روک دیا ہے ۔ (اِس ایک دِن کے عِلاوہ ہر روز سُورج کے ساتھ ساتھ شیطان بھی نِکلتا ہے ۔ )([4])

      (امىرِ اہلِ سنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا : ) یہ نشانیاں بیان تو کی گئی ہیں مگر ہر ایک کو نظر آنا ضروری نہیں ، اللہ پاک جسے چاہتا ہے دکھا دیتا ہے ۔ اگر ہر ایک کو دکھائی دینے لگیں تو لوگ اپنے اپنے تجربات کی بنیاد پر اقرار و انکار کریں گے اور یوں بحث اور لڑائی جھگڑے کا ماحول بن جائے گا جیساکہ عام طور پر چاند دیکھنے کے موقع پر ہوتا ہے کہ لوگ بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ یہ تو دو دن کا چاند ہے حالانکہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ لوگ چاند دیکھ کر بولیں گے کہ یہ دو دن کا چاند ہے ۔ ([5])جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چاند دو دن کا نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں سال کا ہے ۔ یاد رہے کہ  چاند نظر آنے پر ہی شرعی احکام مرتب ہوتے  ہیں مثلاً روزہ رکھنے نہ رکھنے ، عید کرنے نہ کرنے اور حج وغیرہ کے احکام کا سلسلہ چاند نظر آنے پر موقوف ہے ، چاند نظر آنے کے تعلق سے گواہیاں قبول کرنے اور نہ کرنے کا پورا ایک نظام شریعت کا دیا ہوا ہے لہٰذا ہمارا چاند کو ایک یا دو دن کے کہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

لَیْلَةُ الْقَدْر کو پوشیدہ رکھنے کی حکمتیں؟

سُوال : لَیْلَةُ الْقَدْر کو پوشیدہ رکھنے میں کىا حکمتیں ہوسکتی ہیں؟(Youtube کے ذریعے سُوال )

جواب : حدىث ِپاک کا یہ مضمون ہے کہ ”دو آدمى لڑ رہے تھے تو پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا : مىں تمہىں لَیْلَةُ الْقَدْر کا بتانے آىا تھا مگر دو آدمى جھگڑ رہے تھے جس کى وجہ سے اس کا تعىن اُٹھا لیا  گیا، اب لَیْلَةُ الْقَدْر کو طاق راتوں مىں تلاش کرو، ممکن ہے تمہارے لىے اس مىں بہتری ہو“([6])ىوں لَیْلَةُ الْقَدْر کو پوشىدہ رکھا گىا کہ بندہ سارا سال ہر رات ہی عبادت میں گزارے کہ شاىد آج لَیْلَةُ الْقَدْر ہو ۔ فارسى کا مقولہ ہے کہ ”اَ گْر قَدْر دانى تُو ہَر شَبْ ، شبِ قَدْر اَسْت ىعنى اگر تُو قدر کرے تو ہر رات شبِ قدر ہے ۔ “اللہ پاک کب راضى ہو جائے  کچھ پتا نہیں ۔ ىہ ضرورى نہىں ہے کہ وہ لَیْلَةُ الْقَدْر کے علاوہ راضی ہی نہ  ہوتا ہو اس لىے ہر رات کى قدر کرنی چاہیے ۔ ہم عبادت گزاروں کى حکاىات اور  واقعات پڑھتے ہىں وہ تو ہر رات عبادت کرتے تھے اور اىسى عبادت کرتے تھے جىسى ہملَیْلَةُ الْقَدْر مىں اىک آدھ گھنٹا بھى نہىں کرپاتے ، ہم تو اتنى رونق اور روشنىاں ہوتے ہوئے بھى بے چىنی میں مبتلا ہوتے ہیں اور مسجد میں ہمیں اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے ، اللہ پاک  کرے کہ عبادت میں ہمارا دل لگ جائے ۔

کیا قبر کے حالات ہر ایک کو نظر آسکتے ہیں؟

سُوال : بعض لوگوں پر قبر کے معاملات منکشف (ظاہر )ہوجاتے ہیں اور بعض پر نہیں ہوتے جیسے ایک شخص نے قبر میں کسی کا بدن سلامت دیکھا دوسرے کو بتایا تو وہ نہیں دیکھ سکا   ، کیا ایسا ممکن ہے ؟ (نگرانِ شوریٰ کا سوال)

جواب : قبر کسی وجہ سے کھل گئی اور بدن سلامت دیکھا گیا تو یہ چیز ہزاروں لوگ دیکھ لیتے ہیں یہ برزخ کا معاملہ نہیں ہے بلکہ برزخ کا معاملہ یہ ہے کہ آیا مردے کو عذاب ہورہا ہے یا ثواب، اس کی قبر کشادہ ہے ، اس کی قبر میں نور ہے ، اس کی قبر جنت کا باغ بنی ہوئی ہے یا مَعَاذَ اللّٰہاس کی قبر میں آگ بھڑک رہی ہے تو یہ معاملات برزخ کے ہیں لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ یہ کسی صاحبِ ولایت ہی کو نظر آئے بلکہ عام لوگوں کو بھی دکھایا جاسکتا ہے جیسے قبر کھودنے والے یا کفن چوروں کے اس طرح کے واقعات ہیں جن پر عبرت کے لیے قبر کا حال ظاہر کیا



[1]    شعب الایمان، باب الصیام، فصل فی لیلة القدر، ۳۳ / ۳۳۳۳۲، حدیث : ۳۳۶۹۰

[2]    تفسیر روح البيان، پ۳۳۰، القدر ، تحت الآية : ۴، ۱۰ / ۴۸۵ دار احیاء التراث العربی بیروت

[3]    مسند امام احمد، مسند الانصار، عبادة بن صامت، ۸ / ۴۱۴، حدیث : ۲۲۸۲۹دار الفکر بیروت

[4]    مُسند اِمام احمد ، مسند الانصار، عبادہ بن ثامت، ۸ / ۴۱۴، حدیث : ۲۲۸۲۹

[5]    حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : علاماتِ قیامت سے ہے کہ چاند بے تکلف نظر آئے گا ، کہا جائے گا کہ دو رات کا ہے ۔

(مصنف ابن ابی شيبه، کتاب الفتن، ما ذکر فی فتنة الدجال، ۸ / ۶۶۴، حدیث : ۹۹ دار الفکر بیروت)

[6]    بخاری، کتاب فضل لیلة القدر، باب رفع معرفة لیلة القدرلتلاحی الناس، ۱ / ۶۶۲،  حدیث : ۲۰۲۳۳ ملخصاً دار الکتب العلمیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن