دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Jinnaat Ghaib Jantay Hain | کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

book_icon
کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

قفلِ مدینہ بھی موقع محل دیکھ کر لگایا جائے

سُوال:جھگڑے کے ڈرسے بڑے منصب والے کے سامنے خاموشی اختیار کرلینا کیسا جبکہ وہ اصرار کرے کہ جواب دو؟(سوشل میڈیا کے ذریعے سوال)

جواب:موقع محل دیکھ لیا جائے اگر وہ سوال کر رہا ہو کہ ”بھائی آپ مسلمان ہو، ہندو یا عیسائی ہو؟“اس موقع پر چپ رہنا یا قفل مدینہ لگالینا خطرناک ہے ، اس موقع پر بول دے کہ مسلمان ہوں ، یہاں پر بڑے چھوٹے کی کیا تخصیص ۔ موقع دیکھ کر جواب دے دینا چاہیے جبکہ جواب دینے سے مسئلہ حل ہوتا  ہو، البتہ جھوٹ نہ بولے سچ ہی بولے ۔

بچہ سچ بولے تو اس کی حوصلہ افزائی کیجیئے

سُوال: بچہ سچ بول دیتا ہے لیکن بدلے میں اس کے ساتھ بعض اوقات ایسا تلخ رویہ اختیار کیا جاتا ہے کہ وہ ذہن بنالیتا ہے کہ دوبارہ سچ بولوں گا تو یہی سزا ملے گی اور وہ سچ بولتے ہوئے گھبراتا ہے ،  آپ یہ مدنی پھول عطا فرمائیں کہ جب بچہ سچ بیان کردے تو بڑوں کو اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھنا چاہیے ؟

جواب:جب بچہ سچ بیان کردے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ مگر بعض اوقات بچہ ایسی حرکت کردیتا ہے کہ اس کو سبق سکھانا پڑتا ہے تو موقع کی مناسبت سے معاملہ نمٹایاجائے ۔ پھر بھی اکثر باتیں ایسی ہوتی ہوں گی کہ والد اگر انہیں Ignore (نظر انداز)کردے تو کوئی حرج نہیں ہوگا ۔

(نگرانِ شوریٰ نے فرمایا:)بعض اوقات بچے کا خیال ہوتا ہے کہ اگر میں سچ بولوں گا تو شاید کچھ نہ کچھ سزا مل جائے اس ڈر سے وہ سچ نہیں بولتا ۔ ایسے میں والد یا سرپرست اپنے جذبات کو ضبط کرلیں اور مارپیٹ سے رک جائیں کیونکہ بچے نے جو کرنا تھا وہ تو ہوگیا پھر کسی موقع پر اس کی تفہیم کردی جائے ۔ امیر اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ ہر بات پر ڈانٹنا جھاڑنا یاٹوکنا بھی مناسب نہیں ہوتا اس سے اولاد متنفر ہوسکتی ہے ۔

(امیرِ اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:) ہر شخص کی اپنی اپنی ذہنیت ہوتی ہے ۔ مجھے اس کا بخوبی تجربہ ہے جیساکہ جب پہلے پہل ہم نے اجتماع شروع کیا تھا تو کئی اسلامی بھائیوں کے ایسے کیس سامنے آتے تھے جو یہ کہا کرتے کہ میں گھر والوں سے چھپ کر اجتماع میں آتا ہوں کیونکہ گھر والوں کو معلوم ہوجائے تو ڈانٹتے ہیں بلکہ مارتے بھی ہیں اور کہتے ہیں کہ ”ملا بنے گا، حجام بنے گا وغیرہ “ اور اگر یہ کہے اسکول کا سبق دہرانے کے لیے دوست کے پاس گیا تھا تو گھر والے کہتے ہیں: اچھا بیٹا !اتنی جلدی کیوں آگیا، دل لگا کر پڑھا کر، شاباش ۔ اب شاید ایسا کم ہوتا ہو مگر بعض گھروں کا ایسا ماحول بھی ہوتا ہے ۔ مجھے بعض اسلامی بھائیوں نے بتایا  کہ ہمارے گھر میں اس حوالے سے اتنی سختی ہے کہ ہم اجتماع کانام بھی نہیں لے سکتے ۔ ایسا ہی ایک قصہ جو شاید دعوتِ اسلامی بننے سے بھی پہلے کا ہے کہ ہماری میمن برادری کے مسلمان گھرانے کا ایک نوجوان میرے پاس آنے جانے لگا تو اس کا ذہن بنا اور اس نے گھر میں جاتے ہوئے ”اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ“ کہنا شروع کردیا ۔ گھروالوں کا ماتھا ٹھنکا کہ یہ کونسی بولی بولنے لگا ہے پہلے تو دھم دھڑاک کرتا تھا اور اب سلام کر رہا ہے ۔ گھر والوں نے اس سے پوچھا یہ باتیں کہاں سے سیکھ رہے ہو؟ اس نے میرا نام بتادیا کہ میں اس کے پاس جاتاہوں ۔ اس کے بعد کیا  تھا گھر والوں نے اس کو سختی سے روک دیا کہ ملا نہیں بننا اور اسے مجھ سے ملنے سے منع کردیا ۔ اللہ بہتر جانے وہ بچہ زندہ ہے یا نہیں باپ تو شاید انتقال کرگیا ہو کیونکہ بہت پرانا قصہ ہے ۔

شاید میں پنجاب کے دورے پر تھا ۔ وہاں ایک شخص نے مجھ سے کہا  کہ میرے باپ کو معاف کردو  ۔ میں نے پوچھا : کیوں کیا ہوا؟  کہنے لگا :میں ایک بار آپ کے بیان کی کیسٹ  گھر لے کر گیا تھا  تو انہوں نے وہ کیسٹ توڑ دی، شاید اسی وجہ سے ان کو فالج ہوگیا لہٰذا آپ ان کو معاف کردیجیے ۔ اس شخص نے اپنے ان جذبات کااظہار کیا لیکن ظاہر ہے اس کے والد نے میرا تو کوئی حق تلف نہیں کیا تھا بلکہ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے دین کی باتوں کی توہین کی تھی تو میں کیسے معاف کرتا؟

مسواک کی توہین پر سزا

کسی عربی کتاب میں مسواک کی توہین کرنے والے کا  واقعہ لکھا ہے :ایک شخص علما اور بزرگانِ دین کا مخالف تھا ۔  اس کا بیٹا ایک دن کہیں سے آیا تو اس نے پوچھا: کہاں سے آرہے ہو؟ اس نے بتایا :فلاں بزرگ کے پاس گیا تھا ۔ اس نے پوچھا :تجھے وہاں جاکر کیا ملا؟ بیٹے نے مسواک دکھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے یہ مسواک دی ہے ۔ اس شخص نے مسواک چھین کر اس کی ایسی خطرناک توہین کی کہ کتاب والے الفاظ بولنے جیسے نہیں ہیں ۔ اس کے بعد اس شخص کے جسم میں سخت تکلیف شروع ہوگئی اور کچھ دنوں بعد اس بد نصیب کے پیٹ سے ایک عجیب و غریب جانور نمودار ہوا اور چیخنے لگا ۔ اس کی بیٹی نے اس جانور کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا ۔ اور شاید دو دن بعد وہ بے ادب شخص بھی مرگیا ۔ ([1]) لہٰذا ہر ایک کو بہت سوچ سمجھ کر زبان کھولنی چاہیے ۔

اپنی اولاد کو دیندار بننے سے مت روکیے

اگر کوئی خود کسی دیندار شخص کے پاس نہیں جاتا تو دوسروں کو جانے سے روکنا بھی نہیں چاہیے کیونکہ اگر کوئی اچھی جگہ جاتا ہے ، اچھی صحبت  میں بیٹھتا ہے ، دین سیکھتا ہے ، سنتوں بھرے اجتماع میں جاتا ہے ، مدنی قافلوں میں سفر کرتا ہے اگر اس کو روکنے کا کوئی جواز نہ ہوتو روکنا نہیں چاہیے ۔ ہاں! اگر کوئی معقول وجہ ہو تو روکنے میں حرج نہیں جیسے  والدین بیمار ہیں اور ان کو خدمت کی ضرورت ہے ، ا س کے جانے سے ان کو تکلیف ہوگی، دوا یا غذا لینے میں پریشان ہوں گے اس لیے روکتے ہیں اور ان کو مدنی قافلوں وغیرہ سے کوئی تکلیف نہیں ہے تو ایسی صورت میں  والدین کی خدمت کا حکم ہوگا ۔ لیکن اگر وہ اس لیے روکتے ہیں کہ یہ مولوی بن جائے گا، ہماری کمائی پر کلام کرے گا کہ یہ حرام ہے حالانکہ ہم تو کام ہی دو نمبر کرتے ہیں، داڑھی رکھ لے گا پھر شادی کے مسائل کھڑے ہوں گے تو اس سوچ کے ساتھ  روکنا حرام ہے اور یہ لوگ ایک مسلمان کو اللہ پاک کے دین سے دور کرنے کے سبب گناہ گار بھی ہوں گے ۔ ایسے والدین  کو اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے بلکہ ان کو تو اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے ۔ ایسے کئی حادثات سامنے آئے ہیں کہ گھر والے اسلامی بھائیوں کا عمامہ پھاڑ دیا کرتے یا اسے جلا



[1]     فيض القدیر، حرف الھمزة، ۱ / ۳۵۹، تحت الحدیث:۴۳۵ دار الکتب العلمية بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن