دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Jinnaat Ghaib Jantay Hain | کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

book_icon
کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

سوزشِ غم کو ہم نے بھى کىسى ہوا بتائى کىوں

سُوال:اس شعر کا کیا مطلب ہے ؟ ([1])

نامِ مدىنہ لے دىا چلنے لگى نسىمِ خُلد                         

سوزشِ غم کو ہم نے بھى کىسى ہوا بتائى کىوں (حدائقِ بخشش)

جواب: جب مدىنے کا نام لىا تو جنت کى ہوا چلنے لگى تو ہم نے ” سوزشِ  غم“ یعنی غم کى جلن کو کىسى ٹھنڈى ٹھنڈى ہوا بتائى کہ مدىنے کا نام لو تمہارا غم دُور ہو جائے گا ۔

جس کے ہاتھ میں تِل ہو ، کیا وہ دولت مند ہوتا ہے ؟

سُوال:کئى لوگ کہتے ہىں کہ جس کے ہاتھ مىں تِل ہو وہ دولت مند ہوتا ہے کیا یہ دُرست ہے ؟

جواب: علم کى دولت سب سے بڑى دولت ہے ، اگرچہ عالم  کے ہاتھ مىں تل نہ ہو لىکن وہ علم کے اعتبار سے بڑا دولت مند ہوتا ہے باقى دنىا کى دولت کا زىادہ ہونا ىہ ہر صورت مىں کوئى فضىلت کا باعث نہىں ہے ۔

کیا چھینک کا جواب نہ دینے والا گناہ گار ہو گا؟

سُوال:اگر چھینکنے  والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے اور سننے والا جواب نہ دے تو کىا وہ  گناہ گار ہو گا؟

جواب:اگر حمد سنى اور جواب نہ دىا تو ظاہر ہے گناہ گار ہو گا کىونکہ جواب دینا  واجب ہے ۔ ”یَرْحَمُکَ اللہ یعنی اللہ پاک تجھ پر رحم کرے “ کہنا چھینک کا جواب ہے ۔ ([2])

چوراہوں  پر شو پیس کے طور پر لفظِ”اللہ“لکھنا کیسا؟

سُوال:چوراہوں پر شوپیس کے طور پر اللہ کا نام لکھا ہوتا  ہے جس کا ساىہ زمىن پر پڑتا ہے اور پھر  پیدل چلنے والے لوگ اور گاڑىاں وغىرہ وہاں سے گزرتى ہىں تو  کىا ىہ دُرست ہے (سوشل میڈیا کے ذریعے سُوال)

جواب:یہ ادب کے تو ىقىنا ًخلاف ہے لہٰذا اس کا کوئى حل نکالنا چاہىے کہ ساىہ زمىن پر تشرىف نہ لائے ۔  یہ بات تو عقل میں آنے والی ہے کہ جان بوجھ کر کون  اس پر پاؤں رکھنا  گوارا کرے گا ؟گاڑى چلانے والے بے چاروں کى بھی اس طرف  توجہ نہىں ہو گى ۔ زمین پر سایہ تشریف نہ لائے اس کے لیے کوئى صورت نکالی جائے مثلاً دىوار آڑے ہو ىا  کپڑا ڈال دىا جائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ عوام  اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتی کیونکہ یہ گورنمنٹ کا مسئلہ ہے ۔ بعض اوقات بڑے بڑے چوکوں پر  شوپیس کے طور پر  بے چارے مسلمان ہی لفظِ ”اللہ“لکھتے ہیں مگر ان کی اس طرف توجہ نہیں ہوتی ۔

کیا مسجد کے اِرد گِرد تھوکنا منع ہے ؟

سُوال:کیا مسجد کے باہر چالیس قدم تک تھوکنا منع ہے ؟

جواب:یہ بات درست نہیں ہے ۔ مسجد کی عمارت میں وضوخانہ ہوتا ہے اس میں تھوکا جاتا ہے اور بیت الخلا میں بھی تو استنجا کیا جاتا ہے ۔ اگر چالیس قدم تک تھوکنے کی قید لگادی جائے تو لوگ تکلیف میں آجائیں گے لہٰذا اپنی طرف سے ایسی کوئی پابندی یا مسئلہ بیان نہیں کرنا چاہیے ۔

فجر کی سنتوں کا مسئلہ

سُوال:نمازِ فجر کی سنتیں پڑھنا پڑتی ہیں اگر یہ خدشہ ہو کہ سنتیں پڑھوں گا تو جماعت نکل جائے گی، اب کیا کرنا چاہیے ؟

جواب:سائل نے کہا  کہ ”فجر کی سنتیں پڑھنا پڑتی ہیں“یہ جملہ اچھا نہیں ہے ، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ زبردستی والا معاملہ ہے ۔ جملہ یوں ہونا چاہیے :”دو سنتیں پڑھنا ہوتی ہیں ۔ “بہرحال اگر سنتیں پڑھنے میں یہ معلوم ہوکہ جماعت کے ساتھ قَعْدَۂ اخیرہ بھی نہیں مل سکے گا اور سلام پھر جائے گاتو جماعت میں شامل ہوجائے اور سورج طلوع ہونے کے 20 منٹ کے بعد ضُحْوَۂ کُبْریٰ سے پہلے پہلے یہ سنتیں پڑھ لینا مُسْتَحَب ہے ورنہ ضُحْوَۂ کُبْریٰ کے بعد مُسْتَحَب بھی نہیں رہے گا ۔ ([3])اور اگر نماز ِفجر کا وقت ہی ختم ہورہا ہے کہ اگر سنتیں پڑھے گا تو وقت ختم ہوجائے گاتو اب صرف فرض پڑھے اور ان کا  سلام سورج طلوع ہونے سے پہلے پہلے پھیر لے اور پھر سنتیں اسی طرح پڑھے جیسا اوپر طریقہ بیان کیاگیا ہے ۔ ([4])

عصر اور عشا کی سنتِ قبلیہ کا مسئلہ

سُوال:اگر عصر اور عشا کی سنتِ قبلیہ رہ جائیں توکیا ان کو فرضوں کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:عصر اور عشا کی سنتِ قبلیہ فرضوں سے پہلے ہی پڑھی جائیں گی، عصر کے فرضوں کے بعد تو یہ سنتیں پڑھنا ہی جائز نہیں ۔ ([5]) اور عشا کے فرضوں کے بعد یہ سنتیں پڑھنا چاہتا ہے تو دو سنتوں کے بعد پڑھے تاکہ فرض اور سنتوں کے درمیان زیادہ تاخیر نہ ہو لیکن یہ سنتیں نہیں ہوں گی بلکہ نوافل ہوں گے کہ عشا کی سنتِ قبلیہ فوت ہوچکیں اب اس کی مرضی ہے چاہے تو چار نوافل وتر سے پہلے ادا کرے چاہے تو وتر کے بعد ادا کرے ۔

 



[1]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 

[2]     ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹ / ۶۸۳-۶۸۴ ماخوذاً دار المعرفة بیروت

[3]     فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۴۲۴  ماخوذاً

[4]     بہارِ شریعت، ۱ / ۷۰۱، حصہ: ۴ 

[5]     درمختار، کتاب الصلاة، ۲ / ۴۵ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن