دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Jinnaat Ghaib Jantay Hain | کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

book_icon
کیا جِنَّات غیب جانتے ہیں؟

سُوال:رَبِّ اغْفِرْلِیْ کا مطلب بتا دىجئے ۔

جواب:اس کا مطلب ہے :پروردگار !مىرى مَغْفِرَت فرما ۔

نابینا کی امامت کا شرعی حکم

سُوال:کیا نابىنا نماز کى امامت کر سکتا ہے ؟

جواب:جی ہاں!نابینا بالکل امامت  کر سکتا ہے جبکہ امامت کی  دیگر شرائط پر پورا  اُترتا ہو ۔ ([1])

ایک رکعت میں  تین سجدے کر لیے تو کیا حکم ہے ؟

سُوال:نماز کی ایک رکعت  میں  دو سجدے ہوتے ہىں اگر تىن سجدے کر لىے  تو نماز مىں فرق پڑے گا؟

جواب:ہر رکعت مىں دو سجدے فرض ہوتے ہىں ۔ ([2])  اگر جان بوجھ کر تىن  سجدے کىے تو نماز وَاجِبُ اْلاِعَادَہ ہو گى یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہو گى ۔ ([3]) اور اگر بھول کر تىن سجدے کیے  تو سجدہ ٔ سہو کرنا واجب ہو گا ۔ ([4]) اور اگر اىک سجدہ کىا تو نماز ہی  نہىں ہو گی ۔

مہرِ نبوت کہاں تھی؟

سُوال:کىا مہرِ مبارک  ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی مبارک  پىشانى پر  تھی؟

جواب:مہرِ نبوت  پىٹھ مبارک میں دو شانوں کے بىچ مىں تھى ۔ ([5]) مبارک پىشانى پر ہونے کا تذکرہ نہىں ہے ۔  

نظر لگنے کی وجہ سے تعلقات ختم کرنا کیسا؟

سُوال:کسی  کے بارے مىں اگر  ىہ شک ہو جائے  کہ میں  اس سے ملتا ہوں تو مجھے نظر لگ جاتى ہے تو کیا  اس بنا پر اس سے تعلقات کم کر سکتے ہیں ؟

جواب: اس بات  کا ثبوت کىسے ہو کہ فلاں کى نظر مجھے لگ ہى جاتى ہے ، چونکہ اس کا کوئی ثبوت  نہىں لہٰذا مىں کىسے کہہ دوں کہ اىک مسلمان سے بالکل رشتہ ناطہ ختم کر دىں ۔ اىک دو بار اتفاقی طور پر ایسا  ہوا کہ ملاقات ہوئى اور کچھ ہو گىا تو وہم پالنے کے بجائے نظر نہ لگنے کا کوئی  علاج کیا جائے اور ایسے اَوراد و وَظائف پڑھے جائیں  کہ نظر نہ لگے ۔ شجرۂ قادریہ رضویہ، مدنی پنج سورہ اور مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کے رِسالے ”بىمار عابد“مىں بھى نظرِ بد سے بچنے کے اَوراد و وَظائف مل جائىں گے ۔

کسى کے بارے میں نظر لگانے  کا گمان کرنا  کیسا؟

سُوال:کسى کے بارے مىں یہ  سوچ لىنا کہ اس سے جب بھى ملتا ہوں مجھے  نظر لگ جاتى ہے ، کیا ایسا گمان شرعاً قابلِ گرفت ہے ؟(نگرانِ شوریٰ کا سُوال)

جواب:ظاہر ہے اگر اُسے پتا چلے گا  کہ فلاں میرے بارے میں یہ کہتا ہے کہ جب بھی وہ مجھ سے ملتا ہے تو اسے میری نظر لگ جاتی ہے تو اُسے برا لگے گا ، اس کی دل آزاری ہو گی اور وہ یہ سوچے گا کہ میں کیا منحوس ہوں ؟

شیطان کے وسوسوں سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ

سُوال: ہم لوگ شىطان کے وسوسوں مىں پڑ جاتے ہىں تو ان سے کىسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ؟

جواب:شىطان کا کام ہى وسوسے ڈالنا ہے اور اس نے  چیلنج بھی کیا ہوا ہے کہ میں تیرے بندوں کو بہکاؤں گا مگر ساتھ میں اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مخلصین کو بہکانے میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ ([6])  قرآنِ کریم میں ہے کہ اللہ پاک کے  مخلص بندے شیطان کے بہکاوے مىں نہىں آئىں گے لىکن پھر بھی  وہ مخلصین کو  بہکانے کی کوشش کرے گا جیسا کہ انبىائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو بھی  وسوسے ڈالنے کی  کوشش کى مگر  منہ کى کھائی اور ناکام ہوا تو یوں شیطان وسوسے سبھی کو ڈالے گا کہ یہ اُس کا کام ہے لیکن بندہ چند طریقوں سے اس کے وسوسوں سے بچ سکتا ہے ۔ شیطان کے وسوسوں سے بچنے کی ایک صورت یہ ہے کہ وسوسوں کی طرف توجہ نہ دی جائے ۔ مزىد ىہ کہ جب وسوسہ آئے تو ” اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم “پڑھ لیں ىا الٹے کندھے کى طرف رخ کر کے تىن بار تھو تھو تھو کر دیں  کہ مشہور مفسر ، حکیم الامت حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  نے لکھا ہے کہ اس طرح کرنے سے بعض اوقات یہ تھوک  شىطان کے منہ پر گرتا ہے ([7]) اور مزىد ىہ کہ جب وسوسہ آئے تو اس وقت” لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللہ“ىا ”سُوْرَۃُ النَّاس“ پڑھ لیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  وسوسہ دفع ہو جائے  گا ۔ اسی طرح



[1]     اعلیٰ حضرت، امام اہلِ سنَّت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:غلام، دیہاتی اور نابینا کا حکم بھی یہی ہے اگر حاضرین میں سے کوئی دوسراامامت کے لائق نہ ہو تو خود بخود ان کو مقدم کرنا واجب ہوگا اور اگر کوئی دوسرا بھی لائقِ امامت حاضر ہو لیکن یہ لوگ مسائلِ نماز و طہارت میں اس پر فوقیت رکھتے ہوں تو پھر بھی انہی کو امام بنانا اولیٰ ہے چہ جائیکہ ان میں کراہت ہو بلکہ ایسی صورت میں دوسرے کو مقدم کرنا مکروہ ہوگا، کیونکہ وُہ دوسرا ان سے ادنیٰ ہے البتہ اگر دوسرا ان سے زیادہ دانا اور صاحب علم ہو یا دونوں مذکورہ علم میں ہمسر اور برابر ہوں تو اس وقت ان کی امامت مکروہ ہوگی اور وہ بھی مکروہِ تنزیہی ، اس سے زیادہ نہیں  یعنی خلافِ اولیٰ ہوگی ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۶ / ۴۶۸ ملتقطاً)

[2]     بہارِشریعت، ۱ / ۵۱۳، حصہ:۳ 

[3]     در مختار  مع  ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲ / ۶۵۵ ماخوذاً -بہارشریعت، ۱ / ۷۰۸، حصہ:۴ ماخوذاً

[4]     بہارشریعت، ۱ / ۵۲۰، حصہ:۳

[5]     ترمذی، کتاب المناقب، باب(ت:۱۹)، ۵ / ۳۶۴، حدیث:۳۶۵۸  دار الفکر بیروت

[6]     جیساکہ قرآن کریم میں ہے :( قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ(۳۹) اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ ) (پ۱۴، الحجر:۳۹-۴۰)  ترجمۂ کنزالایمان:بولا :اے رب میرے !قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انہیں زمین میں بھلاوے دوں گا  اور ضرور میں ان سب کو بے راہ کردوں گا مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں ۔

[7]     مراٰۃ المناجیح، ۶ / ۲۸۹ ماخوذاً ضیاء القرآن مرکز الاولیا لاہور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن