دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Bataon Ke Kia Madina Hai | کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے

book_icon
کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے
            
علامہ نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ (م:۱۳۶۷ھ) فرماتے ہیں: مدینہ منورہ کے راستے میں درود و سلام کی کثرت رکھیں۔ *راستے میں مساجد اور آثار شریفہ جو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے منسوب ہیں، ان کی زیارت کریں اور ان میں نماز پڑھیں۔ *جب مدینہ منورہ کے مکانات نظر آنے لگیں، تو با ادب پیدل ہو جائیں اور دُرود و سلام بھیجیں اور شہر میں داخل ہونے سے پہلے یا داخل ہو کر غسل کریں اور لباس تبدیل کر کے خوشبو لگائیں ۔(1) فضول اور ناجائز چیزوں کو دیکھنے سے بچیں۔ ہاں اچھی اچھی نیتوں سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑوں و ریگستانوں کو دیکھیں کہ ان پر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظر پڑی ہوگی۔ شاعر نے کہا ؛ آ ! روح کی ہر تہہ میں سمولوں تجھ کو اے ہوا تو نے تو سرکار کو دیکھا ہوگا *امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: حتی الامکان سفر مدینہ اور مدینہ منورہ میں فضول گفتگو سے بچیں ، بعض لوگ باتیں کررہے ہوتے ہیں کہ مثلاً آج گرمی بہت ہے ، یہ کہنے سے گرمی کم تو ہونی نہیں ہے ۔ اگر آپ خاموشی اختیار کرنے میں کامیاب ہوں گے تو ان شاءاللہ آپ کو خشوع وخضوع حاصل ہوگا۔ مزید فرماتے ہیں : ایک مرتبہ جب میں مدینہ منورہ سے آیا تھا مجھ سے کسی نے پوچھا کہ وہاں گرمی کیسی ہے، میں نے اس کو شعر سنادیا : عجب رنگ پر ہے بہارِ مدینہ کہ سب جنتیں ہیں نثارِ مدینہ
[1] … سیرت رسول عربی، ص:699

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن