30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شفقت کی جا رہی ہے ؟اور اگر وہ طالبِ علم اَمرد ہوا تو اب اسے نوالہ کھلانا ضَرور محلِ فتنہ ہے لہٰذا اَمرد کو نوالے کھلانے سے اُستاد کو بچنا چاہیے ۔ ظاہر ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں اُستاد کا خود کو گناہوں سے بچانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
تَکَبُّر کا علاج کیسے کریں ؟
سُوال : تَکَبُّر کا علاج کیسے کیا جائے؟([1])
جواب : بندہ کسی مسلمان کو حقىر نہ جانے اور اگر خودبخود کسی کے متعلق دِل میں حقارت آگئی تو اس کا علاج کرے جىسا کہ حضرتِ سَیِّدُناامام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے اىک بزرگ کا زبردست واقعہ بیان فرمایا ہے چنانچہ وہ بزرگ فرماتے ہىں کہ اىک آدمى مىرے پاس آتا تھا لیکن مجھے وہ اچھا نہىں لگتا تھا۔دِل میں ا س سے نفرت پىدا ہوتى تھى حالانکہ اس کا کوئى قصور بھی نہىں تھا۔ ىہ کىفىت مجھے پرىشان کرتى تھى کہ ایک مسلمان کے متعلق بِلاوجہ دِل میں نفرت کیوں آ رہی ہے لہٰذا اس کا علاج کرنے کے لیے میں نے یہ کیا کہ اىک بار وہ جب آىا تو مىں نے اس سے کہا : تم اپنے پاؤں کا تلوا مىرے منہ پر رکھو۔ اس نے کہا : حضرت !یہ آپ کىا فرما رہے ہىں؟میں نے کہا کہ تمہیں یہ کرنا ہو گا۔لیکن وہ کہاں مانتا چنانچہ میں نے زبردستی اس کا پاؤں پکڑ کر اپنے منہ پر ملا اور یوں خود کو اس کے سامنے ذَلىل کىا۔ اس واقعے کے بعد میرے دِل سے اس کى نفرت دور ہو گئی ۔([2])
ملازم کی وَفاداری کا صِلہ دیجئے
سُوال : ملازم کے تعلق سے دِل میں تَکَبُّر نہ آئے ، اِس کا حل اِرشاد فرما دیجئے۔
جواب : سیٹھ ملازم پر شفقت کرے اس پر سخاوت کرے مثلاً جىسے عمدہ کپڑے خود لىے اىک جوڑا اس کو بھى سِلوا دے۔ اِسى طرح عىد کے موقع پر تھوڑا دِل کھول کر دے ، اگر کبھی اچھى غِذا پکائى تو اسے بھی پىش کر دے ۔جس پھل کا سىزن آىا مثلاً آم ہے تو اس کى پىٹى دے دے ۔ بکرا عىد آئى خود قربانى کرتا ہے تو اىک بکرا کٹائى کی قیمت کے ساتھ ملازم کو دے دے تاکہ اس کے بچے بھی خوش ہو جائیں ۔بکرے کا اس کو مالک کر دے ىا یہ کہہ دے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى طرف سے تم قربانى کر دىنا۔ اِس طرح شفقت دىں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ ملازم کے تعلق سے تَکَبُّر قرىب نہىں آئے گا ۔ اپنى اولاد کے ساتھ بندہ اس طرح کی شفقت کرتا ہی ہے تو اپنے ملازم کے ساتھ بھی کرنی چاہیے ۔نوکر بےچارہ ایسی خدمت کررہا ہوتا ہے کہ اولاد بھی ایسی خدمت بسااوقات نہیں کرتی۔ یہ بات تسلیم ہے کہ ملازم پىسے لے کر خدمت کرتا ہے لیکن اولاد کو بھى تو بندہ پىسے دىتا ہے۔ پھر ىہ کىا بات ہے کہ ملازم کو حقىر سمجھتے ہىں اور اولاد کو آنکھوں پر بٹھاتے ہىں۔ٹھیک ہے اولاد کو بھى پىار دىں ، صلہ رحمی ان کا بھى حق ہے لىکن ملازمین کے ساتھ بھی اچھا رویہ اپنائیں ۔اللہ پاک نے آپ کو صاحبِ حیثیت بنایا ہے جبھی آپ نے 10 ملازم رکھے ہیں تو خود کو ان کی جگہ رکھ کر سوچیں کہ اگر آپ ملازم ہوتے تو اپنے ساتھ کس قسم کا رویہ پسند کرتے۔جب آپ ملازمین کا خیال رکھیں گے تو یہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ ٹوٹ کر آپ کى خدمت کرىں گے اور اىسى وفادار ى کا اِظہار کرىں گے کہ شاید اولاد بھی ایسا نہ کرے۔آپ کے لیے جان تک قربان کر دىں گے۔ بالفرض اگر کوئی ملازم بے وفا بھی نکلا تو اولاد بھى بے وفا نکلتى ہے اور اپنے والدین کو اولڈ ہاؤس چھوڑ آتى ہے، پىسے لے کر بھاگ جاتى ہے یا والد کے نام پر قرضے لے کر بھاگ جاتى ہے ۔اولاد بھى تو اسلامی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ایسا بہت کچھ کر رہى ہوتى ہے۔ اسلامى گھرانوں میں اىسے واقعات سننے کو نہیں ملتے لیکن ماڈرن اور صِرف دُنىوى تعلىم دینے والے مالداروں کے یہاں اس طرح کے واقعات زىادہ ہوتے ہىں۔ غرىبوں اور مذہبی گھرانوں مىں نسبتاً ایسا کم ہوتا ہے۔
شروع اور آخر سے ایک ہی طرح پڑھی جانے والی آیت کون سی ہے ؟
سُوال : کىا قرآنِ پاک کى کوئى اىسى آىت بھى ہے کہ جس کو شروع ىا آخر کى طرف سے پڑھا جائے تو وہ ایک ہی طرح پڑھنے میں آئے ؟
جواب : یہ سُوال کسوٹی کی طرح کا ہے اور ایسی کسی آیت کا مجھے پتا نہىں ہے البتہ اُلٹا قرآن پڑھنا جىسا کہ قرآنِ کرىم کى سورۂ ناس میں لفظ ”اَلنَّاس“ کے آخر مىں سىن ہے تو پہلے سىن ، پھر الف اور پھر نون تو ىوں اُلٹا قرآن پڑھنا کُفر ہے۔([3]) سُنا ہے دُنیا میں اِس طرح اُلٹے لکھے ہوئے قرآن کا وُجود بھی ہے اور جادو گر اس کے ذَریعے جادو کرتے ہیں۔ ا ب سُوال سے مقصود شروع اور آخر دونوں طرف سے لفظ لفظ پڑھنا ہے ىا حرف حرف یہ مجھے پتا نہىں ہے۔ (اس موقع پر امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : )قرآن ِ پاک کی اِس آیتِ مُبارَکہ( كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ(۳۳) ) میں” کُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ “کےجو اَلفاظ ہیں انہیں الگ الگ حرف کر کے چاہے شروع سے پڑھیں یا آخر سے ” كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ “کے الفاظ ہی آئیں گے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے اُردو میں لفظِ ”چمچ“اور”بلب“ہے کہ اس کو چاہے شروع سے پڑھیں یا آخر سے ”چمچ “اور ” بلب“ہی پڑھنے میں آئیں گے۔
والد کو ” تُو“ یا” تم“ کہہ کر پکارنا کیسا؟
سُوال : اپنے والد کو ” تُو“ ىا” تم“ کہہ کر پکارنا کیسا ہے ؟
جواب : جىسا عُرف ہو گا ویسا ہی حکم ہو گا مثلاً ہمارے ىہاں ماں کو ” تُو “ کہہ کر مخاطب کرتے ہىں اور اسے بے ادبى بھی نہىں سمجھا جاتا تو اسی طرح اگر اُردو مىں کہىں باپ کو ” تُو “ کہنے کا عُرف ہو تو حرج نہیں لیکن باپ کو ” تُو “ کہنے کا رَواج میری معلومات میں نہیں ہے اِس لىے اگر اُردو زبان مىں والد کو ” تُو “ کہہ کر مخاطب کیا جائے تو یہ بے ادبى کہلائے گى۔
رَمَضَانُ الْمُبَارَک میں اگر ٹھىلے والا پانی مانگے تو کیا کیا جائے ؟
سُوال : ماہِ رَمَضان مىں ٹھىلے پر سامان بىچنے والے دِن کے وقت آتے ہىں اور ہم سے پانى مانگتے ہىں تو ہمىں کىا کر نا چاہىے؟
[1] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
[2] کیمیائے سعادت، اصل پنجم در گزاردن حق صحبت با خلق…الخ، باب دوم در حقوق صحبت …الخ، ۱/ ۳۸۰
[3] فتاویٰ شارح بخاری ، ۱/۶۴۳ مکتبہ برکات المدینہ باب المدینہ کراچی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع