تَکَبُّر کرنے والوں کا قیامت کے دِن انجام
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Bachon Ko Itar Laganay Say Jinn Chimattay Hain | کیابچوں کوعطرلگانےسےجِنّ چمٹےھیں؟

book_icon
کیابچوں کوعطرلگانےسےجِنّ چمٹےھیں؟

جواب : اللہ  کرىم ہم سب کو تَکَبُّر  سے نجات دے کہ تَکَبُّر  بہت بُرى بَلا ہے ۔ حدىثِ پاک مىں ہے کہ جس کے دِل مىں رائى برابر تَکَبُّر  ہو گا وہ جنَّت مىں نہىں جائے گا۔ کسى مسلمان کو اپنے سے حقىر جاننا ىہ تَکَبُّر  ہے۔ ([1]) آج کل ایک تعداد ہے جو غرىبوں کو حقىر جانتے ہیں مثلاً سىٹھ اپنے ملازم کو حقىر جانتا ہے وغیرہ وغیرہ۔یوں ہی اگر اُستاد شاگرد کو اور پىر اپنے مرىد کو

حقىر جانے تو یہ بھی تَکَبُّر  ہے ۔تَکَبُّر پیر ، استاد ، عالم ، جاہل سب کے لىے ہی ہلاکت خىز اور بَرباد کرنے والا ہے ۔اگر  واقعى کسى نے تَکَبُّر  کىا تو وہ جہنم کا حقدار ہے لہٰذا  سب کو تَکَبُّر  سے بچتے ہوئے اپنے سے نىچے والوں  پر شفقت اور پىار کرنا چاہیے۔ پہلے دور میں آقا اور غلام پائے جاتے تھے۔  اِسلام نے غلاموں کو بھی ایسے حقوق دىئے کہ دُنىا کى تارىخ مىں ایسی مثال نہىں مل سکتى۔بہرحال تَکَبُّر  کے علاج کے لیے حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُناامام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے بڑى پىارى بات فرمائی ہے کہ آقا کو چاہىے کہ کبھى کبھى نوالہ گھى مىں تر کرکے اپنے ہاتھ سے اپنے غلام کے منہ مىں ڈالے۔([2])اب چونکہ آقا اور غلام والا دور نہىں ہے لیکن اس پر عمل یوں ہوسکتا ہے کہ  سىٹھ ملازم کے ساتھ اىسا کرے ۔استاد موقع کی مناسبت سے شاگرد کے منہ میں نوالہ ڈالے ۔یہ باتیں سن کر سُبْحٰنَ اللہ تو منہ سے نکلتا ہے لىکن ایسا کرنا مشکل ہے ۔ سىٹھ کو شىطان ہزار وَسوسے ڈالے گا کہ بھائى! اىسا مَت کرنا ، ملازم فری ہوگیا تو تجھے بىچ کر کھا جائے گا، سر پر چڑھ جائے گا  وغیرہ وغیرہ حالانکہ اىسا ہوتا نہیں ، بلکہ اگر واقعى کوئى نوکر بددىانت یا بُرا بھى ہوا تو عین ممکن ہے کہ شفقت اور پیار کا برتاؤ اسے  غىرت دِلا دے اور وہ آپ کو نقصان نہ پہنچائے۔ بہرحال تَکَبُّر  سے ہر دَم بچتے ہوئے ہر ایک سے شفقت اور پىار سے پیش آنا چاہىے۔

تَکَبُّر کرنے والوں  کا قیامت کے دِن انجام

سُوال : تَکَبُّر  کرنے والوں کا قیامت کے دِن کیا انجام ہوگا؟([3])

جواب : تَکَبُّر  کرنے والوں کو قىامت کے دِن ذِلَّت و رُسوائى کا سامنا کرنا  ہو گا۔دوجہاں کے سردار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : قیامت کے دِنمُتَکَبِّرِ یْن کو اِنسانی شکلوں میں چیونٹیوں کی مانند اُ ٹھایا جائے گا، ہرجانب سے ان پر ذِلَّت طاری ہو گی، انہیں جہنم کے ”بُولَس“نامی قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا اور بہت بڑی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لے کر ان پر غالب آ جائے گی، انہیں ”طِیْنَۃُ الْخَبَّال(یعنی جہنمیوں کی پیپ)پلائی جائے گی۔([4])ہر اىک کو اپنے اوپر غور کر لینا  چاہیے  کہ کہیں وہ تَکَبُّر  میں مبتلا تو نہیں  مثلاً بعض طالبِ علم زیادہ ذہىن اور بعض کم ذہىن ہوتے ہیں ۔اب ذہین اپنے  آپ کو کم ذہین کے مقابلے میں بہتر سمجھتا ہے اور اس  کو حقىر جانتے ہوئے کہتا ہے کہ اسے  کیا آتا ہے؟حالانکہ اسے تَکَبُّر   کرنے کے بجائے غور کرنا  چاہیے کہ مجھے عقل اور ذہانت اللہ پاک نے دی ہے۔اگر وہ کم ذہىن ہےتو ىوں ایک بڑی مصیبت یعنی تَکَبُّر  سے بچا ہوا ہے۔یوں  ذہانت ایک طرح سے  اِمتحان ہے۔ اسى طرح جس جس کو دُنىا مىں جتنا بڑا منصب ملا تو  اس کا اتنا بڑا اِمتحان ہے۔اگر  کسى کوآواز اچھى ملى اس کا بھى اِمتحان ہے۔ جو بہترىن قارى ہے، بڑا نعت خواں ہے، بہترىن شعلہ بىان مقرر ہے، اچھا مُبَلِّغ ہے ان سب  کا اِمتحان ہے، ہر بڑے عہدے والے کا بڑا اِمتحان ہے۔اللہپاک  کى خفىہ تَدبىر سے سب کو ڈرنا چاہىے اور تَکَبُّر  نہىں کرنا چاہىے۔اب تک جو تَکَبُّر  کرچکے اس پر توبہ کرنى چاہىے۔تَکَبُّر  کے متعلق مفید معلومات کے لیے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی 150 صفحات پر مشتمل کتاب بنام ”تَکَبُّر “ کا مُطالعہ کیجئے۔یہ کتاب فرض علوم پر مشتمل ہے لہٰذا ضَرور اسے  پڑھنا چاہىے۔

کون کس کے مُنہ میں نوالہ ڈالے؟

سُوال : آپ نے شفقت اور محبت کے طور پر دوسرے کے منہ میں نوالہ ڈالنے کا فرمایا، کون کس کے منہ میں نوالہ ڈالے یہ بھی بیان فرما دیجئے۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب :  بڑا چھوٹے کو نوالہ دے  مثلاً پىر اپنے مُرىد کو نوالہ کھلائے گا تو وہ شوق سے کھائے گا ، اُستاد شاگرد کو کھلائے گا تو وہ شوق سے کھائے گا، اگر سىٹھ اور  نوکر بىٹھے ہىں اور خوشگوار ماحول ہےاب سیٹھ غِذا کا کوئى اچھا سا پىس اُٹھا کر ملازم کو دے گا تو وہ خوش ہو گا، البتہ اگر چھوٹا بڑے کو نوالے دے تو شاید بات نہ بنے مثلاً اگر نوکر نوالہ اُٹھا کر سىٹھ کو دے  تو کچھ کا کچھ ہو سکتا ہے لہٰذا  چھوٹا بڑے کو نوالہ نہ دے ، بڑا چھوٹے کو دے ىہ سمجھ مىں آتا ہے البتہ اگر بہت چھوٹا بچہ بڑے کو کچھ دىتا ہے تو بڑے خوش ہوتے ہىں مثلاً ماں باپ چھوٹے بچے کا نوالہ بڑے شوق سے کھاتے ہىں ۔

ملازم کو اچھا نوالہ دینے کے بعد بڑا کام نہ لے

سُوال : کىا ىہ احتىاط کرنی چاہىے کہ جب سىٹھ اپنے ملازم کو اچھا سانوالہ دے تو پھر اس کے بعد کوئى بڑا کام نہ لے  ورنہ  اسے یوں لگے گا کہ کوئی کام کروانا تھا تب ہى مجھے ىہ نوالہ کھلاىا ہے ورنہ روز تو نہیں کھلاتا ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)   

جواب :  سىٹھ ایک نوالہ کھلائے ىا پوری تھالى ىا کچھ بھی نہ کھلائے مگر وہ اتنا کر سکتا ہے کہ اِجارے اور عُرف سے ہٹ کر نوکر  سے کام نہ لے۔ عُرف کے اندر رہتے ہوئے بڑا کام ہو یا چھوٹا وہ تو سیٹھ لے گا کیونکہ وہ اسی کے پىسے دے رہا ہے ۔ نوالہ نہ بھى کھلائے جب بھی وہ کام تو  لے گا۔

اُستاد شاگرد کو نوالہ کھلانے میں کیا اِحتیاط کرے؟

سُوال : اگر اُستاد کئی طلبا کی موجودگی میں ایک ہى پر شفقت کرے گا، اسى کو بار بار نوالہ پىش کرے گا تو کیا دوسروں کے دِلوں مىں کچھ بَدگمانی پیدا ہو سکتی ہے؟

جواب :  نوالہ منہ میں ڈالنے کے سائىڈ Side Effect(منفی اثرات)بھی ہو سکتے ہیں لہٰذا اُستاد کو اپنے طور پر یہ سوچنا چاہىے کہ 10 طلبا بىٹھے ہىں اگر ان میں سے کسی اىک کو کھلاىا تو باقی  نو طلبا حسد میں آکر اس طالبِ علم کے خلاف ہو جائىں گے کہ کُلُّ ذِىْ نِعْمَۃٍ مَحْسُوْد یعنی ہر نعمت والے سے حسد کىا جاتا ہے۔([5]) اُستاد کے خلاف بھی ہو سکتے ہیں کہ اس کے مال یا کسی اور غرض کی وجہ سے خاص اسى پر



[1]     مسلم، کتاب الایمان، باب تحریم الکبر وبیانه، ص۶۱، حدیث : ۲۶۵  دار الکتاب العربی بيروت

[2]                            کیمیائے سعادت، اصل پنجم در گزاردن حق صحبت با خلق…الخ، باب سیم در حقوق مسلمانان…الخ، ۱/ ۴۰۳ اِنتشارات گنجینه تهران

[3]       یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[4]       ترمذی، کتاب صفة القیامة، ۴۷-باب(ت : ۱۱۲)، ۴/ ۲۲۱، حدیث : ۲۵۰۰ دار الفکر بیروت

[5]     شعب الایمان، الباب الثالث والاربعون فی الحث علی ترك الغل والحسد، ۵ / ۲۷۷، حدیث : ۶۶۵۵ دار الکتب العلمیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن