30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
کیا دُعا مانگنے والے کے ساتھ دُعا مانگنا ضَروری ہے؟
سُوال : نکاح کے بعد جب دُعا مانگی جاتی ہے تو دور بیٹھےلوگوں کو آواز نہیں آتی اور جو قریب بیٹھے ہوتے ہیں وہ بھی شور کی وجہ سے نہیں سُن پاتے لیکن سب ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہوتے ہیں ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیے آیا دُعا مانگی جائے یا خاموش رہا جائے؟
جواب : اگر کوئی دُعا مانگ رہا ہو تو اس کی دُعا سننا واجب نہیں ہے اپنے طور پر بھی دُعا مانگ سکتے ہیں۔ نکاح کی تقریب میں ان کے لیے دُعا کرنی چاہیے جن کا نکاح ہو رہا ہے کہ اللہ پاک ان کی شادی خانہ آبادی فرمائے ان کا گھر شاد و آباد رکھے۔ “ شادی خانہ آبادی “ کا مَطلب یہ ہے کہ ان کا گھر آباد رہے ، ان کے گھر میں ٹوٹ پُھوٹ نہ ہو ، لڑائی جھگڑے نہ ہوں ، ساس بہو کی جنگِ عظیم نہ چِھڑے ، کسی قسم کا ہنگامہ نہ ہو طلاق کی نوبت نہ آئے بلکہ یہ لوگ تقویٰ و پرہیز گاری کےساتھ اللہ پاک اور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اِطاعت میں زندگی بسر کریں۔ افسوس یہ چیزیں اب ہم میں نہیں ہیں۔ باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن عمل کچھ نہیں ہے ، کِردار کے بہت مَسائل ہیں۔ شادی خانہ آبادی کا یہی مطلب ہے اور جو اس کا اُلٹ ہو وہ شادی خانہ بَربادی ہے مگر یہ لفظ عوام میں اتنا مشہور نہیں ہے ۔
کن مہینوں کا چاند دیکھنا واجب ہے؟
سُوال : کن اسلامی مہینوں کا چاند دیکھنا واجب ہے؟نیز رَبِیْعُ الْاَ وَّل ، رَبِیْعُ الثَّانی اور رَمَضَانُ الْمُبَارَک وغیرہ کے مَدَنی مذاکرے گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ سے شروع کیے جاتے ہیں اِس میں کیا حکمت ہے؟ ([1])
جواب : شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ، رَمَضَانُ الْمُبَارَک ، شَوالُ الْمُکَرَّم ، ذُوالْقَعْدَۃُ الْحَرَام اور ذُوالْحِجَّۃُ الْحَرام ان پانچ مہینوں کا چاند تلاش کرنا واجبِ کفایہ ہے۔ ([2])لہٰذا اِن مہینوں کا چاند دیکھیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ واجبِ کفایہ ادا کرنے کا ثواب ملے گا۔ 29تاریخ سے مَدَنی مذاکرے اِحتیاطاً شروع کیے جاتے ہیں کیونکہ اگر 29 کا چاند ہو جائے تو اب اچانک مَدَنی مذاکرے کی تَرکیب کرنا مشکل اَمر ہے۔ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے چاند کی یہ خُوبی ہے کہ بچے بچے کو پتا چل جاتا ہے کہ چاند ہو گیا ہے ، مَساجد میں تَراویح شروع ہو جاتی ہے۔ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کا چاند تو کیا نظر آتا ہےچاروں طرف رونقیں لگ جاتی ہیں ، سورج تو کیا چھپتا ہے رَحمت کی بتی جَل جاتی ہے ہر طرف روشنیاں ہی روشنیاں ہوتی ہیں۔
٭٭٭
بدن پر ہلکے اور میزان میں بھاری عمل
حضرتِسیِّدُناابوذَرغِفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رِسالت میں عرض کی : یَارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : میں تمہیں حُسنِ اَخلاق اپنانے اور خاموش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں ، یہ دونوں عمل بدن پر سب سے ہلکے اور میزان(Scale) میں بہت بھاری ہیں۔
(کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، من قسم الافعال ، الجزء : ۳ ، ۲ / ۲۶۵ ، حدیث : ۸۴۰۲ دار الکتب العلمیة بیروت )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع