دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Ab Sharafat Ka Zamana Nahi Raha | کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

book_icon
کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

Strawberryکھانا کیسااور کیا یہ جہنمی پھل ہے؟

سُوال : کیاStrawberry(سٹرابیرى) کھانا جائز ہے؟نیز آج کل سوشل مىڈىا پر ىہ بات مشہور ہو رہی  ہے کہ Strawberry(سٹرابیرى)جہنمی پھل ہے تو کیا یہ واقعی جہنمی پھل ہے ؟

جواب : Strawberry(سٹرابیرى)حلال پھل ہے اور دُنىا کا کوئى پھل ایسا نہىں  جو جہنمى پھل ہو۔ جہنم کے پھل سے اللہ پاک ہم سب کو  بچائے ۔ جہنم مىں دیو کے سر جیسے  پتے ہوں گے “ اور کانٹے دار تھوہڑ غِذا ہو گی ، جب اسے کافر جہنمى کھائیں  گے تو گلے مىں اٹک جائے گى۔ “ ([1])یہ اسے اُتارنے کے لیے پانى مانگىں گے تو “ انہیں  کھولتا ہوا پانى مائے  حَمِیْم دىا جائے گا اور وہ اس پر پیاسے اونٹوں کى طرح ٹوٹ پڑىں گے۔ “ ([2]) جب وہ پانی ان کے   مُنہ کے قرىب آئے گا تو اس قدر گرم ہو گا کہ  مُنہ کى کھال اُتر جائے گى اور جب وہ اُسے پئیں گے تو  اُن کی کھال ٹکڑے ٹکرے ہو کر  پیچھے کے راستے سے  بہہ جائے گى۔ ([3])اللہ  کریم ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

انار میں ایک دانہ جنتی ہوتا ہے

      انار کے بارے مىں ىہ بات مشہور ہے کہ ہرانار میں اىک دانہ جنتى ہوتا ہے چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا حمىد بن جعفر رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ اپنے والد سے نقل کرتے ہىں کہ حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ بِن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا انار کا اىک اىک دانہ تناول فرماتے ىعنى کھالىتے تھے ، کسى نے اِس کى وجہ دَرىافت کى تو فرماىا : مجھے خبر ملى ہے کہ زمىن مىں کوئى بھى انار کا دَرخت اىسا نہىں ہےکہ  جسے باردار (ىعنى پھل کے قابل )کرنے کے لىے اس مىں جنتى انار سے دانہ نہ ڈالا جاتا ہوتو  ہو سکتا ہے ىہ وہى دانہ ہو۔ ([4])ىعنى انارکے پورے دَرخت کو  پھل دار بنانے کے لىے اس میں اىک دانہ جنتی انار کا ڈالا جاتا ہے اس لیے حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ بِن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا انار کا ایک ایک دانہ  کھا لىتے تھے کہ شاىد وہی جنتی  دانہ اس انار  مىں ہو اور  مجھے نصىب ہو جائے۔ بہرحال Strawberry (سٹرابیرى)حلال اور قیمتی پھل ہے اسے جہنمی پھل نہ کہا جائے۔

گزشتہ عبادات میں غَلَطیوں کا پتا چلے  تو اب کیا حکم ہے؟

سُوال : جب ہمیں  عبادت کے حوالے سے پتا چلتا ہے کہ ہمارى عبادت غَلَط تھى مثلاً نماز کے بارے میں  پتا چلا کہ ہم نے   جو نمازیں پڑھى تھیں ان میں غَلَطىاں تھىں ، اِسی طرح جو روزے رکھے تھے ان میں بھی  غَلَطیاں کی تھیں اور یونہی   زکوٰۃ دینے میں بھی غَلَطی کی  تھى تو اب  ان   عبادات کا کیا  حکم ہے ؟

جواب : اِس صورت میں جیسی  غَلَطى ہوگی وىسا حکم ہو گا  مثلاً آپ نے رَمَضَانُ الْمُبَارَک میں جتنے روزے رکھے  سب مىں یہ غَلَطی ہوئی کہ  صبح صادق ہو چکنے کے بعد آپ نے پانى پى کر روزہ بند کىا تھا تو ظاہر ہے اِس صورت میں روزہ  بند ہی  نہىں ہوا تھا  بلکہ آپ نے صبحِ صادق ہونے کے بعد پانی پی کر روزہ کھول دىا تھا لہٰذا آپ کا  اىک روزہ بھی نہىں ہوا جبکہ آپ کو یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ واقعی اىسا ہو ا تھا تو ان روزوں کی قضا کرنی ہو گی ۔ آج کل اىسا ماحول ہے کہ لوگوں کو  پتا ہى نہىں ہوتا کہ روزہ کب بند ہو گا؟ اور وہ فجر کى اذان ہونے  پر روزہ بند کرتے ہىں حالانکہ  فجر کى اذان کا روزے سےکوئی  تعلق نہىں ہے ، وہ تو سارا سال ہی  ہوتی  ہے۔ جب صبحِ صادق ہونے پر  روزے کا وقت ختم ہوتا ہے تو اذان کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور  اس وقت میں اذان دى جاتى ہے ، بالفرض اگر کسى نے صبحِ صادق سے پہلے اذان دے دى کہ روزے  کا وقت باقى تھا تو  اذان نہىں ہو گی اور صبحِ صادق ہونے پر  دوبارہ اذان دىنى ہو گى تو اس لیے گھڑی دُرُست ہونی چاہیے اور روزہ بند ہونے کا وقت بھی معلوم ہو تاکہ وقت کے اندر کھانا کھا لیا جائے اور پانی پی لیا جائے ۔  یاد رَکھیے!آخرى وقت مىں پانى پىنا روزے کے لیے  شرط نہىں بلکہ یہ ایکTrend(رُجحان)ہے جو لوگوں مىں جَدّى پشتى چلا آ رہا ہے کہ روزے کے آخری وقت میں   ماں بولے گى : بىٹى! پانى پى لے ، بىٹا !پانى پى کر روزہ بند کرلے کیونکہ پھر  تجھے سارا دِن پانى نہیں ملے گاتو اب  چاہے پىاس ہو یا نہ ہو بیٹی  بیٹے نے کھڑے کھڑے  غٹا غٹ پانی حلق میں اُنڈىل دینا ہے حالانکہ کھڑے کھڑے پانی پینا نقصان دہ ہے یُوں ہی بڑے بڑے گھونٹ بھرنے سے  جِگر خراب ہوتا ہے۔

روزہ رکھو اور رکھواؤ تحریک

سُوال : مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو روزہ رکھنے کی سعادت سے محروم ہوتی جا رہی ہے ، انہیں کس طرح روزہ رکھنے کے لیے تیار کیا جائے؟([5])

جواب : ماہِ  رَمَضان سے قبل روزہ رکھنے اور رکھوانے کی تحریک چلا ئیے۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی کتاب “ فیضانِ رَمَضان “ سے جگہ جگہ دَرس دیجئے اور پھر لوگوں کو تَرغیب دِلائیے کہ ماہِ رَمَضان کا ایک  روزہ بھی نہىں چھوڑنا۔ بَدقسمتى سے مسلمانوں کى اىک تعداد ہے جو رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے روزے رکھنے سے محروم ہوتى جا رہى ہے۔ چونکہ دعوتِ اسلامى نىکى کى دعوت دىنے والی عاشقانِ رَسُول کی مَدَنى تحرىک ہے لہٰذا روزے رکھنے اور رکھوانے کی تَرغیب کے لیے ہزاروں مَدَنی قافلے سفر کروائے جائیں۔ جب یہ مَدَنی قافلے قریہ قریہ گاؤں گاؤں روزے رکھنے کی

تَرغیب لے کر پہنچیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ روزہ داروں کى تعداد مىں اِضافہ ہو گا اور روزہ نہ رکھنے والوں کى تعدا د مىں کمى ہو گى۔ جىسے ہى رَمَضان کا چاند نظر آئے گا تو شیطان قىد کر لىا جائے گا لیکن اس کے قید میں جانے سے پہلے روزے رکھوانے کی تحریک اس زور وشور سے چلا دیں کہ وہ اندر جا کر بھی سڑتا رہے کہ “ ہائے!اتنے سارے روزہ دار بڑھ گئے۔ اب یہ سارے میرے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور میرے ساتھ جہنم میں نہیں جائیں گے ۔ “ اللہ  پاک نے چاہا تو  ہم شیطان کے پیچھے دوزخ میں نہیں بلکہ اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پیچھے پیچھے جنَّت مىں جائىں گے۔ اگر روزے



[1]    ترمذی ، کتاب صفة جھنم ، باب ما جاء فی صفة طعام اھل النار ، ۴ / ۲۶۳ ، حدیث : ۲۵۹۵ دار الفکر بیروت-بہارِ شریعت ، ۱ / ۱۶۷-۱۶۸ ، حصہ : ۱ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]     تفسیر روح البیان ، پ۲۷ ، الواقعة ، تحت الآیة : ۵۵ ، ۹ / ۳۳۰  دار احياء التراث العربی بيروت-بہارِ شریعت ، ۱ / ۱۶۷تا۱۶۸ ، حصہ : ۱

[3]    ترمذی ، کتاب صفة جھنم ، باب ما جاء فی صفة طعام اھل النار ، ۴ / ۲۶۳ ، حدیث : ۲۵۹۵ بہارِ شریعت ، ۱ / ۱۶۷تا۱۶۸ ، حصہ : ۱

[4]    حلیة الاولیاء ، عبد الله بن عباس ، ۱ / ۳۹۸ ، حدیث : ۱۱۳۹ دار الکتب العلمیة بیروت-اللہ والوں کی باتیں ، ۱ / ۵۶۶ تا۵۶۷مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[5]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن