دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Ab Sharafat Ka Zamana Nahi Raha | کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

book_icon
کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

میں بَرداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔

کیا دِل ہی دِل میں اِیصالِ ثواب کر سکتے ہیں؟

سُوال : کىا دِل ہى دِل مىں اِىصالِ ثواب کر سکتے ہىں؟

جواب : دِل ہى دِل مىں اِىصالِ ثواب کرنے مىں حَرج نہىں ہے  مثلاً اگر کوئی دُرُود شرىف پڑھ رہا ہے اور دِل مىں نىت ہے کہ اس کا ثواب حضرتِ سَیِّدُنا صِدِّىقِ اَکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ىا حضرتِ سَیِّدُنا مولا مشکل کُشا ، عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی شیرِ خُدا کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو پہنچے ىا مىرے مَرحوم دادا جان کو پہنچے تو اللہ  کى رَحمت سے ثواب پہنچے گا۔

شیطان کو موت کب آئے گی؟

سُوال : شىطان کو پہلے ہی  موت آ جائے گی ىا وہ قىامت تک زندہ رہے گا اور  ہمىں بہکاتا رہے گا؟

جواب : شىطان قىامت تک  زندہ رہے گا اور پھر   قىامت قائم ہونے سے کچھ پہلے اسے  موت آ ئے گی ۔ ([1])

شَبِ بَراءَت پر  بہن بیٹیوں کو حَلوا یا رَقم وغیرہ بھیجنا کیسا؟

سُوال : ہمارى بَرادرى میں ىہ رَواج ہے کہ شَبِ بَراءَت کے موقع پر بہن بىٹىوں کو حَلوا  ىا کچھ رَقم بھیجی جاتی  ہےاور بعض اوقات اىسا بھى ہوتا ہے کہ اگر ىہ نہ دىا جائے تو بہن  بىٹى کو طعنے  ملتے ہىں ، ایسا کرنا  کیسا ؟

جواب : شَب ِ بَراءَت کے موقع پر آپس مىں اىک دوسرے کو کوئی  تحفہ یا حَلوا اور  مٹھائى وغیرہ  بھىجنا اچھى بات ہے ، ثواب کا کام ہے اور اس سے باہم  محبت بڑھتى ہے لیکن اگر اس لیے یہ چیزیں دیتے ہیں کہ نہ دینے پر طعنے ملیں گے تو پھر ىہ  رِشوت ہے۔ اگر نہ بھیجنے پر   بُرا بھلا نہ کہا جائے  اور یہ ذہن ہو کہ جو دے اس کا بھى بھلا اور جو نہ دے اس کا بھى بھلا توپھر شرعاًاِس میں کوئی حَرج نہىں ہے۔

بار بار غلطی کرنے والے کو بھی مُعاف کر دینے میں ہی عافیت ہے

سُوال : اگر کوئی 100بار سمجھانے کے باوجود پھر بھی  غَلَطىاں کرے تو کیا پھر بھی اسے مُعاف کر دىا جائے ؟ (Facebook کے ذَریعے سُوال)

جواب : اگر  بندہ بار بار خطا کرتا ہے پھر بھی اُسے  ہر بار مُعاف کر دیں تو ثواب ملے گا۔ بعض لوگوں  کی یہ عادت ہوتى ہے کہ  چھىڑتے رہتے ہىں اور مُعافی بھی مانگتے رہتےہیں تو مُعافی مانگنا ایک اچھی چیز ہے۔ اگر مُعافى مانگنے پر آپ  ایسوں کو  جھاڑ دىں گے تو پھر ہو سکتا ہے کہ آپ پر مُعافى مانگنے کے تقاضے وارد ہوجائىں۔ ایسے لوگ ستانے سے باز نہیں  آتے  اب اگر آپ مُعاف نہیں کریں گے تو وہ مزىد ہلاکت مىں جا  پڑیں  گے۔ مُعاف کر دىنے مىں عافىت اور دونوں جہاں کى بھلائى ہے اور یہ ثواب کا کام بھی ہےلہٰذا جتنا ہو سکے دَرگزرسے  کام لیں اور  نفس و شیطان کے  حىلے بہانوں مىں نہ آئیں۔ بعض اوقات شیطان یہ وَسوسہ ڈالتا ہےکہ مُعاف کر دوں گا تو یہ مزید سر پر چڑھ جائے گا وغیرہ وغیرہ ۔ تو ان وَساوس میں نہیں آنا چاہیے ۔

بار بار توبہ کرنا اور پھر گناہ کرنا؟

سُوال : اگر کوئی بار بار توبہ کرے اور پھر گناہ کر بیٹھے تو کیا مُعافی ملے گی ؟([2])

جواب : اللہ پاک کى رَحمت بہت بڑى ہے ، بندہ اگر گناہ کرے اور  توبہ کرے ، پھر گناہ کرے اور پھر سے  توبہ کرے تو یوں چاہے وہ 100  مَرتبہ کرے اللہ پاک پھر بھی مُعاف کر دیتا ہے  البتہ اگر کوئى توبہ کے اِرادے  سے گناہ کرے تو یہ ایک  الگ چىز ہے اور اس کے اَحکام جُدا ہىں۔ اگر گناہ ہو گىا تو پھر اس گناہ سے  توبہ کا  جو بھی شرعی  طرىقہ  ہے اس کے مُطابق توبہ کرے اور نیت یہ ہو کہ آئندہ یہ گناہ نہىں کروں گا۔ توبہ کرنے کے بعد  اب پھر وہ گناہ کر بىٹھے تو اب پھر اسى طرح توبہ کرے  البتہ توبہ کرتے وقت دِل مىں یہ وہم و گمان بھى نہ ہو کہ میں پھر سے یہ گناہ کروں گا ۔ ([3])

 



[1]    پارہ 14سورۃُ الحجر کی آیت نمبر 36 تا38 میں اِرشاد ہوتا ہے : ( قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(۳۶) قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ(۳۷) اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ(۳۸) قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(۳۶) قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ(۳۷) اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ(۳۸)) ترجمۂ کنز الایمان : “ (شیطان)بولا اے میرے رب! تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ وہ اٹھائے جائیں۔ فرمایا تو ان میں ہے جن کو اس معلوم وقت کے دِن تک مہلت ہے۔ “ صَدرُالافاضِل حضرت علّامہ مولانا سیِّدمحمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے ان آیات کی تفسیر میں فرماتے ہیں : شیطان نے اللہتعالیٰ سے قیامت کے دِن تک زندہ رہنے کی مہلت مانگ لی اس سے شیطان کا مطلب یہ تھاکہ وہ کبھی نہ مَرے کیونکہ قیامت کے بعد کوئی نہیں مَرے گا اور قیامت تک کی اس نے مہلت مانگ ہی لی ، لیکن اس کی دُعا کو اللہتعالیٰ نے اِس طرح قبول کیا کہ اس کو وقتِ معلوم تک مہلت دے دی اور وہ نفخۂ اُولیٰ ہے تو شیطان کے مُردہ رہنے کی مدّت نفخۂ اُولیٰ ہے ،  نفخۂ ثانیہ تک چالیس برس ہے اور اس کو اس قدر مہلت دینا اس کے اِکرام کے لئے نہیں بلکہ اس کی بلا و شقاوت اور عذاب کی زیادتی کے لئے ہے۔  (خزائن العرفان ، پ۱۴ ، الحجر ، تحت الآیۃ : ۳۶ تا ۳۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)  

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[3]     مشہور   مُفَسّر ، حَکِیْمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  اسی طرح کی ایک حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : بنده گناہ کر لینے کے بعد زبان سے بھی کہتا ہے کہ  مولا میں نے گناہ کر لیا  مجھے معاف کر دے اورعمل سے بھی کہ گزشتہ پر نادم ہوتا ہے اور آئندہ کے لیے بچنے کا عہد کرتا ہے اور بقدرِ طاقت گزشتہ گناہ کا کفارہ بھی ادا کر دیتا ہے تو اللہ پاک اِظہارِ کَرم کے لیےفرشتوں سے فرماتا ہے کہ چونکہ بندے نے اپنے کو گنہگار اور مجھے غفار سمجھا میرے دَروازے پر مُعافی مانگتا ہوا آیا میں نے اسے مُعاف کر دیا۔ گناہ پر اِصرار اور ہے اور بار بار گناہ ہو جانا اور توبہ کرتے رہنا کچھ اور۔ (بار بار گناہ کر کے توبہ کرنے والے سے اللہ پاک فرماتا ہے : ) تو گناہ کرنے کا عادی اور میں بخشنے کا عادی ، جب تو گناہ سے باز نہیں آتا تو میں اپنے بخشنے کی عادت کیوں چھوڑ دوں ؟تو کرتا جا میں بخشتا جاؤں ، یہ فرمان گناہوں کی اِجازت دینے کے لیے نہیں بلکہ وُسعتِ مَغْفِرَت کے اِظہار کے لیے ہے یعنی اِس طرح بندہ اگر لاکھوں بار گناہ کرے گا میں بخش دوں گا کہ ہر توبہ کے وقت آئندہ گناہ نہ کرنے کا ہی عہد ہو مگر پھر کر بیٹھے لہٰذا حدیث بالکل ظاہر ہے۔ توبہ کے اِرادے سے گناہ کرنا کُفر ہے کہ چلو گناہ میں حرج ہی کیا ہے کل توبہ کرلیں گے یہ توبہ نہیں بلکہ شریعت کا مذاق اڑانا ہے اور خدائے تعالیٰ پر امن ، یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔  

(مراٰۃ المناجیح ، ۳ / ۳۶۰ ماخوذاً   ضياء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن