دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kia Ab Sharafat Ka Zamana Nahi Raha | کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

book_icon
کیااب شرافت کازمانہ نھیں رھا؟

(وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸))۷ ، الانعام : ۶۸)

ترجمۂ کنزالایمان : “ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ  بیٹھ۔ “ اِس آیت کے تحت تفسىرات ِ اَحمدىہ میں ہے کہ یہاں ظالِم سے مُراد کافر ، بَدمذہب اور فاسق ہیں۔ ([1])

ناحق مذاق اُڑانے والے سخت گناہ گار اور جہنم کے حقدار ہیں

سُوال : آج کل بازاروں  میں بعض بڑی عمر کے بزرگوں کو لوگ چھىڑتے ہىں اور پھر ان کے چىخنے چلانے سے محظوظ ہوتے ہیں ، اِس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجیے۔

جواب : جو لوگ ناحق بڑی عمر کے بزرگوں کا مذاق اُڑا تے ہىں وہ سخت گناہ گار اور جہنم کے حقدار ہىں۔ ان لوگوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مذاق اُڑائے  جانے پر یہ بزرگ جَذبات مىں آ کر چىخىں چلائیں  اور ہم  اس سے لطف اندوز ہو پائیں ۔ اگر ىہ بزرگ چىخنا چلانا نہ کریں تو انہیں مزہ نہىں آئے گا اور وہ آئندہ چھىڑنا بند کر دىں گے لہٰذا مذاق اُڑائے جانے پر بزرگوں کو چاہیے کہ صَبر کریں اور ان کو نظر اَنداز کریں ۔ بَددُعائیں بھی نہ دیں اِس لیے کہ ایسا کرنے سے وہ ستانا چھوڑ دیں یہ ضَروری نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی میرے بارے میں سوچے کہ اسے اپنے عقیدت مندوں کے جُھرمٹ میں بیٹھ کر خالی باتیں کرنا آتی ہیں کہ ستائے جانے پر  بددُعائیں  نہ دیں اور  مُعاف کر دیں تو یاد رہے کہ  میں بھی بہت ستایا گیا ہوں ، میں نے مارىں بھی کھائى ہىں لیکن اَلْحَمْدُلِلّٰہ بدلہ لىنے کى طاقت کے باوجود میں نے اِنتقام نہیں لیا  بلکہ مُعاف کىا ہے۔ بعض جَذباتى عقیدت مندوں  نے مخالف سے  بدلہ لینے کی باتىں کیں مگر میں نے انہیں یہ کہہ کر  بدلہ لینے سے منع کر دیا کہ  پتھر کھانا سُنَّت ہے لیکن وہى پتھر اُٹھا کر واپس  دے مارنا سُنَّت نہىں ہے ۔ مُعاف کرنے کی  باتىں میں ویسے ہی نہىں کر رہا بلکہ یہ میرا تجربہ ہے کہ اس سے فائدہ ہی ہوتا ہے۔  بطورِ مُبالغہ میں کہوں تو میرے بعض وہ مخالفین  جو چوراہے پر کھڑے ہو کر مجھے  گالىاں دىنے والے تھے  مگر مُعاف کر دینے کی بَرکت سے انہوں نے بھی مجھ سے  مُعافىاں مانگى ہىں اور اپنے چہروں پر داڑھىاں سجائی  ہىں تو مُعاف کرنے سے اِس طرح کے فوائد حاصِل  ہوتے ہىں۔

اِنتقام لینے کے نقصانات

 اگر ہم اِنتقام لىں گے تو پھر شاید تکلیف پہنچانے والے پر نَدامت کا دَروازہ بند ہو سکتا ہے ۔ نیز اِنتقام لىنا بڑا مشکل کام ہے کیونکہ اگر ہم اِنتقام لینے میں  حَد سے تجاوز کر گئے تو خود ظالِم بن جائیں گے مثلاً کسى نے ہمیں  اىک ہاتھ مارا اور اِنتقام لیتے ہوئے  ہم نے بھی اُسے  اىک ہاتھ مارا مگر جس طرح اس نے مارا تھا ہم نے اس طرح نہىں بلکہ تھوڑا طاقت سے  مارا  کہ اس کے مارنے سے ہمارےجسم پر نشان نہیں پڑا تھا اور ہمارے مارنے سے ہمارا پنجہ اس کے جسم پر اُتر آیا تویوں اِنتقام لینے میں ہم  حَد سے بڑھ گئے اور اگر ہم  ہاتھ کھا لىتے اور اِنتقام نہ لیتے  تو مَظلوم رہتےمگر ہاتھ مار کر ظالِم بن گئے ، اِس لىے اِنتقام نہ لىنے مىں ہی عافىت ہے۔ اللہپاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو بھی عفو و دَرگزر اِختیار کرنے کا حکم دیا ہے چنانچہ قرآنِ پاک میں ہے : (خُذِ الْعَفْوَ) ۹ ، الاعراف : ۱۹۹) ترجمۂ کنز الایمان:اے محبوب!مُعاف کرنا اِختیار کرو۔ “ مُعاف کرنا بہت پىارى سنَّت بھی  ہے۔  اگر اُمَّت میں مُعافى اور دَر گزر کا مادہ پىدا ہو جائے تو ہم لوگ ترقی کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ جائیں مگر ہم ایک دوسرے کےلیے دِل مىں بغض و کینہ  لے کر بىٹھ جاتے ہىں۔  

SMSپرسَلام کرنے کا بہترین طریقہ

سُوال : کیا SMS پر فقط سَلام لکھنےسے سَلام ہو جاتا ہے؟نیز سَلام کا بہترىن طرىقہ کىا ہے؟ (جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ خیر پور میرس سے سُوال)

جواب : سَلام لکھنے کا بہتر طرىقہ ىہ ہے کہ عربى مىں پورا “  اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ  “ لکھا جائے۔ انگلش مىں Salam لکھا جائے تو “ سالام “ پڑھا جاتا ہے۔ اب اىک تعداد ہے جو فقط سَلام لکھتى ہے اِس سے بھى سَلام تو ہو جاتا ہے لىکن بہتر یہ ہے کہ پورا لکھا جائے۔ بعض لوگ Short Key پر لفظِ سَلام سیٹ کر دیتے ہیں ، اگر وہ پورا “  اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ  “ سیٹ کر دیں تو ایک بٹن دبانے سے پورا “  اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ “ لکھا جائے گا اور یوں پورا سَلام کرنے سے ثواب بھی زىادہ ملے گا۔ ([2])  

ضمیر کس چیز کا نام ہے ؟

سُوال : ضمیر کیا ہے؟جس کا ضمیر سو جائے اسے جگانے کا طریقہ کیا ہے؟  

جواب : ضمىر کوئى گوشت کا لوتھڑا  نہىں  بلکہ اَندرونى اِحساس کا نام ضمیر ہے ، اسے  نَفْسِ لَوَّامَہ ىعنى ملامت کرنے والا نفس بھی کہتے ہیں۔ جب بندہ گناہ کر بىٹھے اور اس کا نَفْسِ لَوَّامَہ ہو تو وہ نادم اور پشىمان ہوتا ہے شرمندگی محسوس کرتا ہے اور جب بندہ شرمندہ ہو گا تو توبہ کرے گا ، اَلنَّدَمُ تَوْبَۃٌ یعنی  شرمندگى توبہ ہے۔ ([3])توبہ کرے گا تو گناہ مُعاف ہوگا۔ آئندہ  گناہ سے بچے گا اور نىکى کى طرف آئے گا ۔  نَفْسِ لَوَّامَہ جس کا سَلامت ہو یعنی جس کا ضمىر زندہ ہو تو وہ فائدے مىں رہتا ہے کیونکہ وہ غَلَطى ، بے حىائى اور ظلم پر اسے ملامت اور  سرزنش کرتا ہے ، اسے  ٹوکتا  اور  شرمندہ کرتا ہے۔ جن کا ضمىر مَر جائے تو وہ بالکل بے حىا ، بے باک اور ڈھیٹ قسم کے لو گ ہوتے ہىں۔ اىسے لوگ گناہ ، ظلم ، لوگوں کو لوٹنے مارنے  اور ذَلىل کرنے سے بالکل بھی نہیں جھجکتے۔ والدىن کی نافرمانی سے توبہ کرنے پر انہیں لاکھ سمجھاىا جائے لىکن وہ کوئى بات ماننے کے لىے تىار نہىں ہوتے ، مَعَاذَ اللّٰہ ماں باپ کو جھاڑتے  اور بے چاروں کو بہت تنگ کرتے ہیں ، ضمیر مُردہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس کا  ذَرَّہ بھر اِحساس نہیں ہوتا۔ جس کا ضمىر زندہ ہو گا  اگر کبھی  اس سے بھول کر  ماں باپ کى نافرمانى ہو بھی  گئی تو اسے  بے چىنى کى کىفىت پىدا ہو گى کہ  ىہ مىں نے کىا کر دىا ہے؟وہ توبہ  کرے گا  اور ماں باپ کو راضى کرنے  کے لیے مُعافى مانگے گا ۔

ضمیر کو جگانے کا طریقہ

ضمىر کو بىدار کرنے کے لیے زندہ دِل ، باضمىر عاشقانِ رَسُول کی صحبت اِختىار کرنی چاہیے۔ نیک لوگوں کی صحبت سے جب ضمیر کو کھاد پانى ملے گا تو ىہ زندہ ہو جائے گا۔ اگر اپنے جىسے بے حىا ، بے



[1]    تفسیراتِ احمدیة ، پ۷ ، الانعام ، تحت الایة : ۶۸ ، ص۳۸۸  پشاور

[2]    مکمل “  اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ “ عربی یا اُردو رَسم الخط میں ہی لکھئے رومن اُردو میں نہ لکھئے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[3]    ابن ماجه ، کتاب الزھد ، باب ذکر توبة ، ۴ / ۴۹۲ ، حدیث ، ۴۲۵۲  دار المعرفة بیروت 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن