دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

khwab Ki Tabeer Kon Bayan Kar Sakta Hai | خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

book_icon
خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

سُوال :  اگر کوئی سَلام کا جواب نہ دے تو کیا کریں؟ (SMS کے ذریعے سُوال)

جواب : اَمْرٌ بِالْمَعْرُ وف کریں (یعنی نیکی کی دعوت دیں) ، اُسے سمجھائیں ، سَلام کے فضائل بتائیں اور سَلام کا جواب دینے کا طریقہ سکھائیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ سامنے والا کسی کام میں مَصروف ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ جواب  نہیں دے پاتا۔

تین فائدے مند اَمراض

سُوال :  میرے ماموں کو فالج ہوگیا ہے۔ اُن کے لئے دُعا کی اِلتجا ہے۔ نیز فالج سے بچنے کا کوئی عِلاج بتادیجئے۔             (SMS کے ذریعے سُوال)

جواب : اللہ پاک پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے آپ کے ماموں جان کو شِفائے کامِلہ ، عاجِلہ ، نافِعہ عطا فرمائے۔ اِس طرح کے کسی مَریض کو جب دیکھیں تو یہ دُعا پڑھ لینی چاہیے : ’’اَلْحَمْدُللہِ الَّذِیْ  عَافَانِیْ مِمّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً ‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ وہ بیماری کبھی نہیں ہوگی۔ ([1]) البتہ تین بیماریاں ایسی ہیں جن میں مبتلا لوگوں کو دیکھ کر یہ دُعا نہ پڑھی جائے : (1)نزلہ زُکام ، کیونکہ یہ بہت ساری بیماریوں کو نِکالتا ہے۔ (2)آشوبِ چشم ، یہ آنکھوں کی بیماری ہے ، اِس میں آنکھیں لال ہوجاتی ہیں اور پانی نکلتا ہے۔ اِس بیماری سے اندھے ہونے کا مَرض دُور ہوتا ہے۔ یہ بھی مُبارَک مَرض ہے۔ (3)خارِش ، کیونکہ اِس سے کوڑھ یعنی سفید داغ والی بیماری سے حفاظت ہوتی ہے۔ ([2]) اَعلیٰ حضرت اِمام اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : میں تو کافِر کے مُردے کو دیکھ کر بھی یہ دُعا پڑھتا ہوں کہ یہ جس مَرض یعنی کُفر میں مَرا اِس سے بڑھ کر اور کون سا مَرض ہوگا!!([3]) اللہ پاک ہمیں مَحفوظ رکھے۔

فالج ہونے کے چند اسباب

                             فالج اور اِس طرح کے اَمراض اکثر زِیادہ کھانے ، بدپرہیزی کرنے ، ورزش نہ کرنے اور پیدل نہ چلنے کی وجہ سے ہوتے ہیں ، کیونکہ اِن سب چیزوں سے نسیں سُن ہوتی چلی جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ فالج ہوجاتا ہے۔ فالج عام طور پر تھوڑی بڑی عُمر کے بعد ہوتا ہے ، عُمر بڑھتی رہتی ہے تو اِس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر اِنسان حَرکت کرتا رہے ، ہاتھ پیر ہلاتا رہے اور کسی ماہِر سے مشورہ کرکے اپنی عُمر کے حساب سے ہلکی پھلکی ورزش اور Exercise کرتا رہے تو بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں ، کیونکہ بُڑھاپے میں خاص کر نَسیں سخت اور تنگ ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے خُون کے بہاؤ میں رُکاوٹ کھڑی ہوتی ہے۔ جو بے چارہ چَربی اور چکناہٹ کھائے گا ، جیسے آج کل تَلی ہوئی چیزیں کھائی جاتی ہیں اور بعض بوڑھے بھی ایسی چیزیں جی بھر کر کھارہے ہوتے ہیں تو اُنہیں اِس طرح کے اَمراض ہوجاتے ہیں۔ فالج  تکلیف دہ اور  مُوذ ِی مَرض ہے۔ اللہ کریم ہمارے حال پر رَحم فرمائے۔ فالج کی اور بھی وُجوہات ہوتی ہیں ۔ فالج اور لقوہ میں فرق یہ ہے کہ فالج عام طور پر آدھا بَدَن مفلوج کرتا ہے اور زِیادہ تَر اُلٹے ہاتھ کی طرف ہوتا ہے۔ جبکہ اگر  آدھا چہرہ مفلوج ہو جائے تو اُسے لقوہ کہتے ہیں۔

فالج اور لقوہ کے دو رُوحانی عِلاج

                              (1) لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ۔ 11بار نئی رِکابی (یعنی نئی پلیٹ جو اِستِعمال نہ ہوئی ہو)پر لکھ کر پینے سے اِنْ شَآءَ اللہ لقوے سے نجات مِلےگی۔ (2) یَا اللہُ۔ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ شیاطین کی شرارت نیز فالج اور لقوے کی آفت سے حِفاظت ہو گی۔ ([4])

قبر پر اَذان دینے کا وقت

سُوال :  قبرپر اَذان کس وقت دیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ جب سب چلے جائیں اُس وقت اَذان دینی چاہیے۔            (محمد شہزاد۔ Facebook کے ذریعے سُوال)

جواب : کتابوں میں میّت کو دفن کرنے کے بعد اَذان دینے کا لکھا ہے۔ ([5]) ایسا کہیں پڑھنا یاد نہیں کہ سب لوگوں کے جانے کے بعد اَذان دی جائے۔

کشتیٔ نُوح میں سُوار ہونے والا پہلا پَرِندہ

سُوال : حضرتِ سَیِّدُنا نُوح عَلَیْہِ السَّلَام نے کشتی میں سب سے پہلے کون سا پَرِندہ رکھا تھا؟         (اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِضاعی پوتے حَسَن رضا کا سُوال)

جواب :  حضرتِ سَیِّدُنا نُوح عَلَیْہِ السَّلَام نے کشتی میں سب سے پہلے طوطے کو سُوار کیا تھا۔ ([6])

7 سال میں 10 ہزار بچّوں کا اِغوا

سُوال : بچّوں کے اِغوا برائے تاوان اور Short-term kidnappingکی وارداتوں میں بہت اِضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک رِپورٹ کے مطابق پچھلے سات سالوں



[1]   جنتی زیور ، ص۶۱۴۔

[2]   جنتی زیور ، ص۶۱۴۔

[3]   ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۴۰۶۔

[4]    بیمار عابد ، ص۲۸۔

[5]   فتاویٰ رضویہ ، ۵ / ۶۵۴۔

[6]   تفسیرخازن ، پ۱۲ ، هود ، تحت الآیة : ۴۰ ، ۲ / ۳۵۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن