دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

khwab Ki Tabeer Kon Bayan Kar Sakta Hai | خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

book_icon
خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

کھانا   وہ ہے جو ر ات کی تار یکی پھیل جانے سے پہلے ہو۔ ‘‘ ([1])

                             ہمارے ہاں تو بڑے شہروں ، خاص طور پرکراچی میں ایسا طبقہ بھی ہے جو رات کو 11 یا 12 بجے کھانا کھاتا ہے۔ مغرب کے بعد کا وقت کھانا کھانے کےلئے بہترین ہے ، کیونکہ اُس وقت پُورا اندھیرا نہیں پھیلتا۔ جامعاتُ المدینہ (دعوتِ اِسلامی) میں رات کا کھانا مغرب کے بعدہی کھایا جاتا ہے۔ عام طور پر کام دھندے والے لوگ 11 یا 12 بجے کھانا کھاتے ہیں اور پھر بستر پر اوندھے پڑ جاتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ ’’یار دائمی قبض لگی ہوئی ہے ، کبھی پیٹ جار ی ہوجاتا ہے ،  گیس ہوتی ہے‘‘ وغیرہ۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے چُورَن بھی بہت بکتے ہیں اور ڈاکٹروں کو بھی روزی میں بَرَکت کی دُعا کا پھل نظر آتا ہے۔  کھانے کے فوراً بعد سونے یا کھا کھا کر بیٹھے رہنے سے پیٹ پھولتا ہے ، کیونکہ حَرَکت کچھ کرتے نہیں ہے ، بس ڈَٹ کر کھایا ، بلکہ دھکیلا ، اُنڈیلا اور  چلے گئے۔ پیٹ نکلنے کی وجہ سے اِنسان بدنُما بھی ہوجاتا ہے اور لوگوں کے سامنے جاتے ہوئے مَزہ بھی نہیں آتا ، بلکہ شَرم آتی ہےکہ ’’یار ، یہ مصیبت کہاں لگ گئی۔ ‘‘ لیکن حد تو یہ ہے کہ اِس کے باوُجود بے تُکا کھانے سے باز نہیں آتے۔ اللہ پاک خیر اور عافیت نصیب فرمائے۔

اُنگلیوں کے پَورے قیامت میں گواہی دیں گے

سُوال :  تسبیحات کی گنتی کس ہاتھ اور کس اُنگلی سے  شروع کرنی چاہیے؟ (Facebook کے ذریعے سُوال)

جواب : جو بھی عزّت والا اور اچھا کام ہو وہ سیدھے ہاتھ سے کرنا سُنّت ہے۔ ([2]) تسبیحات پڑھنا بھی اچھا کام ہے ، اِس لئے یہ سیدھے ہاتھ سے ہی شروع کرنا چاہیے۔ جن اُنگلیوں پر گِن کر ہم تسبیحات وغیرہ پڑھتے ہیں اُن کے پَورے قیامت کے دِن گواہی دیں گے۔ ([3]) جو لوگ دانے والی تسبیح اِستِعمال کرتے ہیں وہ بھی جائز ہے اور اُس  میں کوئی حَرَج نہیں ہے۔

                             (نگرانِ شوریٰ نے پوچھا : ) کیا تسبیح کے دانے بھی قیامت کے دِن گواہی دیں گے؟

                             (اَمیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : )اُمّید تو ہے کہ یہ دانے بھی گواہی دیں گے۔ البتہ جو شخص ہر وقت ہاتھ میں تسبیح لئے رِیاکاری کی نیّت سے کچھ نہ کچھ پڑھتا رہتا ہے ، ہوسکتا ہے کہ اُس کے لئے تسبیح کی گواہی Minus میں (یعنی اس شخص کے خلاف)چلی جائےکہ یہ ریاکار تھا اور لوگوں کو دِکھانے کے لئے تسبیح پڑھتا تھا۔ یہ میں نے تنبیہ کرنے کےلئے عرض کیا ہے۔ ہمیں جو کام بھی کرنا ہے اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے کرنا ہے۔ دِکھاوے کےلئے نہیں کرنا۔

وقت میں بَرَکت کا وظیفہ

سُوال : ایسا لگتا ہے کہ ہمارے وقت میں بے بَرَکتی آگئی ہے۔ یہ اِرشاد فرمائیے کہ وقت میں بے بَرَکتی کے کیا اَسباب ہوتے ہیں؟ نیز وقت میں بَرَکت کا کوئی وظیفہ بھی عطا فرمادیجئے۔           (محمد فیضان رضا عطاری۔ طالبِ علم مَرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کر اچی)

جواب : در اصل ہمارے ہاں جدول اور Time table بنانے کا سلسلہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہمیں یہ  لگتا ہے کہ وقت میں بے بَرَکتی ہوگئی ہے ، ورنہ اگر Time to time ہر کام کیا جائے تو لگے گا کہ ’’نہیں نہیں! کافی بَرَکت ہے۔ ‘‘ جیسے جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ایک گھنٹے تک بیٹھے  رہتے ہیں۔ اگر ہم یہ طے کرلیں کہ اِتنی دیر میں کھانا کھانا ہے تو پتا چلے گا کہ ہم 15 مِنَٹ میں بھی فارِغ ہوسکتے ہیں۔ یُوں پون گھنٹے کی بچت ہوگئی۔ اِسی طرح اگر یہ طے کرلیں کہ مجھے آدھے گھنٹے کے بجائے چار مِنَٹ میں چائے پینی ہے تو 26 مِنَٹ کی بچت ہوجائے گی جو ہم چائے کا پیالہ پکڑ کر گپے مارنے میں گُزاردیتے تھے۔ یُوں بندہ کوشش کرے تو اپنا وقت بچاسکتا ہے۔ وقت میں بَرَکت کا یہی وظیفہ ہے۔

دجّال سے حِفاظت کا نسخہ

سُوال : سُنا ہے کہ ’’جس وقت دجّال آئے گا اُس وقت جسے سُورۂ کہف کی آخری آیت یاد ہوگی وہی بچ سکے گا۔ ‘‘ اس میں کہاں تک حقیقت ہے؟ (SMS کے ذریعے سُوال)

جواب : دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مَدَنی پنج سُورہ‘‘ ([4]) میں ہے : حضرتِ سَیِّدُنا ابو دَرداء رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو سُورۂ کہف کی  پہلی 10 آیتیں یاد کرے گا ، دجّال سے محفوظ رہے گا۔ ([5]) ایک رِوایت  میں ہے : جو سُورۂ کہف کی آخری 10 آیتیں یاد کرے گا دجّال سے محفوظ رہے گا([6])۔ ([7])

کوئی سَلام کا جواب نہ دے تو کیا کریں؟

 



[1]   المستطرف ، باب فی الطعام وآدابه والضیافة وآداب المضیف ، ماجاء فی آداب الاکل ، ۱ / ۳۰۹۔ دین ودنیا کی انوکھی باتیں(مترجم) ،  ۱ / ۴۲۵۔

[2]   ابوداؤد ، کتاب اللباس ، باب ماجاء فی الانتعال ، ۴ / ۹۶ ، حدیث : ۴۱۴۱۔

[3]   ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ما جاء فی عقد التسبیح بالید ، ۵ / ۲۹۷-۲۹۸ ، حدیث : ۳۴۹۷۔

[4]   ’’مَدَنی پنج سُورہ‘‘امیرِ اَہلِ سُنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تصنیف ہے اور اس کے 419 صفحات ہیں۔ یہ کتاب مشہور قرانی سُورَتوں ، دُرودوں ، رُوحانی وطبّی عِلاجوں کا دلچسپ مجموعہ ہے ، اِس کتاب کا ہر گھر میں ہونا مفید ہے۔ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کی جا سکتی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت)

[5]   مسلم ، کتاب صلاة المسافر وقصرھا ، با ب فضائل سورة الکھف وآیة الکرسی ، ص۳۱۵ ، حدیث : ۸۰۹۔

[6]   مسلم ، کتاب صلاة المسافر وقصرھا ، با ب فضائل سورة الکھف وآیة الکرسی ، ص۳۱۵ ، حدیث : ۸۰۹۔

[7]    مدنی پنج سورہ ، ص۳۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن