my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khushu Wa Khuzu Wali Namaz | خشوع وخضوع والی نماز

book_icon
خشوع وخضوع والی نماز
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

خُشوع و خُضوع والی نماز

(1) دعائے عطّار:یاربّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”خُشوع و خُضوع والی نماز “پڑھ یا سن لے اُس کو سجدوں کی لذّتیں عطا فرما ،اس کی تمام نمازیں قبول کر اور اُسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّیٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

دُرُود شریف کا پرچہ کام آگیا واقعہ

قیامت کے دن کسی مسلمان کی نیکیاں مِیزان(یعنی ترازو) میں ہلکی ہو جائیں گی تو گناہ گاروں کی شَفاعت فرمانے والے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک پرچہ اپنے پاس سے نکال کرنیکیوں کے پلڑے میں رکھ دیں گے، تو اس سے نیکیوں کا پَلڑا وَزنی ہو جائے گا۔ وہ عرض کرے گا: میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ کون ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرمائیں گے:’’ میں تیر ا نبی محمد( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) ہوں اور یہ تیرا وہ دُرُود ہے جو تو نے مجھ پر بھیجا تھا۔‘‘ ( کتاب حسن الظن ب اللہ مع موسوعہ ابن ابی الدنیا ،1/92، حدیث:79 ملخصاً) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

خُشُوع کی تعریف

خُشُوع کے معنیٰ ہیں :’’ دل کا فِعل اور ظاہِری اَعْضا(یعنی ہاتھ پاؤں ) کا عمل۔‘‘ (تفسیر کبیر، 8/259) دل کا فعل یعنی اللہ پاک کی عظمت پیش ِنظر ہو، دُنْیا سے توجُّہ ہٹی ہوئی ہو اورنماز میں دل لگا ہواور ظاہری اعضا کا عمل یعنی سکون سے کھڑا رہے، اِدھر اُدھر نہ دیکھے، اپنے جسم اور کپڑوں کے ساتھ نہ کھیلے اور کوئی عَبَث وبے کار کام نہ کرے۔ (تفسیر کبیر، 8/259، تفسیر مدارک، ص751،تفسیر صا وی، 4/1356 ماخوذ اً)

نَمازمیں ’’خُشوع ‘‘ مُسْتَحَب ہے

علّامہ بدرُالدّین عَینی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: نماز میں خُشوع مُسْتَحَب ہے۔ (عمدۃ القاری، 4/391،تحت الحدیث:741 ) میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : نماز کا کما ل ، نماز کا نور، نماز کی خُوبی فَہم وتَدَبُّر و حضورِ قَلْب(یعنی خُشوع) پر ہے۔ (فتاویٰ رضویہ، 6/205) مطلب یہ کہ اعلیٰ درجے کی نماز وہ ہے جو خشوع کے ساتھ ادا کی جائے۔ اللہ کریم پارہ 18 سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْن کی آیت نمبر 1اور2 میں اِرشادفرماتاہے: قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) (پ18، المومنون:1-2) ترجَمۂ کنزُالایمان:بے شک مُراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نماز میں گِڑگِڑاتے ہیں ۔ ” تفسیرِ صراطُ الجِنان “جلد6صفحہ494پر ہے: اِس آیت میں ایمان والوں کو بِشارَت (یعنی خوش خبری )دی گئی ہے کہ بے شک وہ اللہ پاک کے فضل سے اپنے مَقصد میں کامیاب ہو گئے اور ہمیشہ کے لئے جنّت میں داخل ہو کر ہر ناپسندیدہ چیز سے نجات پاجائیں گے۔ (تفسیرکبیر، 8/258- روح البیان،6/66 ملتقطاً) مزید صفحہ496 پر ہے: ایمان والے خُشوع و خُضوع کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں ، اس وقت ان کے دلوں میں اللہ کریم کا خوف ہوتا ہے اور ان کے اَعضا ساکِن(یعنی ٹھہرے ہوئے پُر سکون) ہوتے ہیں ۔

آگ لگ گئی مگر نماز میں مَشْغُول رہے

تابعی بُزرگ حضرت سیِّدُنا مُسلم بِن یَسار رحمۃُ اللہ علیہ اس قدر توجُّہ کے ساتھ نماز پڑھتے کہ اپنے آس پاس کی کچھ بھی خبرنہ ہوتی، ایک بار نماز میں مشغول تھے کہ قریب آگ بھڑک اُٹھی لیکن آپ کو اِحْساس تک نہ ہوا حتّٰی کہ آگ بُجھادی گئی۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 2/447)

چار مختصر واقعات

واقعہ:(1) صحابیہ، امّ المؤمِنِین ، تمام مسلمانوں کی پیاری پیاری امّی جان حضرتِ بی بی عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہ ا فرماتی ہیں: سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہم سے اور ہم آپ سے گفتگو کررہے ہوتے لیکن جب نماز کا وقت ہوتا تو(ہم ایسے ہوجاتے) گویاآپ ہمیں نہیں پہچانتے اور ہم آپ کو نہیں پہچانتے ۔ (احیاء العلوم، 1/205 ) واقعہ:(2) امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ صِدِّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نماز میں ایسے ہوتے گویا (گَڑی ہوئی) میخ(کُھونٹی) ہیں ۔ واقعہ: (3)بعض صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان رُکوع میں اتنے پُرسکون ہوتے کہ ان پر چڑیاں بیٹھ جاتیں گویا وہ جَمادات (یعنی بے جان چیزوں) میں سے ہیں۔ (احیاء العلوم، 1/228،229) واقعہ: (4)بعض صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان فرماتے ہیں: بروزِ قیامت لوگ نماز والی ہیئت (ہے۔ اَت۔یعنی کَیْفِیّت) پر اُٹھائے جائیں گے یعنی نماز میں جس کو جتنا اِطْمِینان وسُکون حاصل ہوتا ہے اسی کے مطابق ان کا حَشْر (یعنی اُٹھایا جانا)ہوگا۔ (احیاء العلوم، 1/222)

اللہ پاک ایسی نماز کی طرف نظر نہیں فرماتا

اللہ پاک ایسی نماز کی طرف نظر نہیں فرماتا جس میں بندہ اپنے جسم کے ساتھ دل کو حاضر نہ کرے۔(احیا ء العلوم، 1/470)

نماز میں آنسو بہتے رہتے

حضرت سعید تَنُوخِی رحمۃُ اللہ علیہ جب نماز پڑھتے تو (اس قدر روتے کہ) رُخسار (یعنی گال) سے داڑھی پر مسلسل آنسو گرتے رہتے۔(احیا ء العلوم، 1/470)

نماز میں ظاہِری و باطِنی خُشوع کسے کہتے ہیں

نماز میں خُشوع ظاہری بھی ہوتا ہے اور باطِنی بھی، ظاہری خُشوع یہ ہے کہ نماز کے آداب کی مکمل رعایت کی جائے مثلاً نظر جائے نماز سے باہر نہ جائے اور آنکھ کے کَنارے سے کسی طرف نہ دیکھے، آسمان کی طرف نظر نہ اٹھائے، کوئی عَبَث و بیکار کام نہ کرے، کوئی کپڑا شانوں (یعنی کندھوں ) پر اس طرح نہ لٹکائے کہ اس کے دونوں کنارے لٹکتے ہوں (ہاں اگر ایک کَنارا دوسرے کندھے پر ڈا ل دیا اور دوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہیں )، انگلیاں نہ چٹخائے اور اس قسم کی حَرَکات سے باز رہے۔ باطنی خُشوع یہ ہے کہ اللہ پاک کی عظمت پیش ِنظر ہو، دنیا سے توجّہ ہٹی ہوئی ہو اور نماز میں دل لگا ہو۔ (تفسیرِ صراط الجنان،6/496 )

نمازکیسی ہونی چاہیے

دعوتِ اسلامی کے مکتبۃُ المدینہ کی 63صفحات کی کتاب ’’آدابِ دین ‘‘ کے صفحہ30 پر ہے: (نماز پڑھنے والے کوچاہیے کہ)عاجزی اور خشوع و خضوع کی کَیْفِیّت پیداکرے اور حضورِقلْب(یعنی دلی توجُّہ) کے ساتھ نماز پڑھے، وَسْوَسوں سے بچنے کی کوشش کرے، ظاہِری وباطنی طورپرتوجُّہ سے نماز پڑھے، اَعضا پُر سکون رکھے،نگاہیں نیچی رکھے،(قیام میں ) دایاں (یعنی سیدھا) ہاتھ بائیں (یعنی الٹے) ہاتھ پر رکھے، تلاوت میں غورو فکر کرے، ڈرتے ہوئے اور خوف زدہ ہو کر تکبیر کہے، خشوع و خضوع کے ساتھ رُکوع و سُجود کرے، تعظیم و توقیرکے ساتھ تسبیح (یعنی سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم و سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ) پڑھے اور تَشَہُّد اس طرح پڑھے جیسے اللہ پاک کودیکھ رہا ہے، (رحمت ِ خداوندی کی )اُمّید رکھتے ہوئے سلام پھیرے، اس خوف سے پَلٹے (یعنی واپس ہو) کہ نہ جانے میری نماز قَبول بھی ہوئی ہے یا نہیں! اور رِضائے الٰہی طلب کرنے کی کوشش کرے ۔ (آدابِ دین)
1 یہ مضمون کتاب ” فیضانِ نماز “ صفحہ281 تا 288 اور 292 تا 298 سے لیا گیا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن