دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khushnaseeb Mareez | خوش نصیب مریض

book_icon
خوش نصیب مریض

نے آپریشن کا مشورہ دیا مگر ہم آپریشن کروانے سے کترا رہے تھے ۔اس دوران ہمیں معلوم ہواکہ خیر پور میں مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کا بستہ شروع ہو چکا ہے۔ہم نے تعویذاتِ عطّارِیہ کی برکات کاشہرہ تو پہلے ہی سے سن رکھا تھا، لہٰذا ! میں نے فوراً تعویذاتِ عطّارِیہ حاصل کئے اور ہمشیرہ کو استعمال کروائے ۔ جب ہم باب المدینہ کراچی کے ایک اسپتال میں چیک اپ کروانے کے لئے گئے تو ریڈیو تھراپی کی رپورٹ کے مطابق میری ہمشیرہ کا گلا بالکل نارمل تھا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل یہ تعویذاتِ عطّارِیہ کا فیضان ہے۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(14)  ہیپاٹائیٹس c سے نجات

                        باب الاسلام سندھ کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہمیری زوجہ کافی عرصے سے بیمار تھیں ۔ میرپورخاص میں ایک ماہرڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے خون کی مختلف ٹیسٹ لکھ کر دئیے۔ جب لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ ڈاکٹر کو دکھائی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کو ہیپاٹائیٹس c اور شوگرکا مرض ہے ۔ ڈاکٹر نے ان کے مزید ٹیسٹ کروائے اور بتایا کہ ہیپاٹائٹس c بہت بڑھی ہوئی ہے ، اس کا علاج باب المدینہ کراچی کے ایک مشہور اسپتال میں ہوگا۔انجکشن بھی لگیں گے اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچا ہوگا۔‘‘یہ سن کر ہم سب بہت گھبرا ئے۔

                                                ہم نے دعوتِ اِسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کے مکتب میں بذریعہ فون رابطہ کیا اور اِستخارہ کروایا تو انہوں نے میرپورخاص میں مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کے بستے پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ۔چنانچہ ہم نے میرپور خاص میں تعویذاتِ عطّارِیہ کے بستے سے رابطہ کیا۔ ذِمَّہ دار اِسلامی بھائی نے کاٹ کا عمل کیا اور ہمیں اس کا پانی اوردم کئے ہوئے چنے دئیے۔تقریباً ڈھائی ماہ کے رُوحانی علاج سے میری زوجہ کو شوگر اور ہیپاٹائٹس c سے نجات مل گئی ، یہ سب ہمارے مرشد عطار (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )کا فیضان ہے۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(15)  بُخار اُتر گیا

                        ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ایک بار میری والدہ کو بخار ہوا۔ ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد تیسرے ڈاکٹر سے علاج کروایا مگر بخار نہ اُترا۔ ایک رات والدہ گھبرا کرکہنے لگیں : ’’بیٹا !نہ جانے کیسا بخار ہے، کئی دوائیاں استعمال کیں فائدہ نہیں ہو رہاہے، تم مجھے فیضان مدینہ سے دم کیا ہواپانی اور تعویذاتِ عطّارِیہ لا دو۔‘‘ میں نے امّی جان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّارِیہ کے اِسلامی بھائی سے فیضان مدینہ رابطہ کیا۔ انہوں نے مجھے 3تعویذاتِ عطّارِیہ عطا فرمائے۔ ایک تعویذ مستقل باندھنے کے لئے اور دو تعویذ بازوؤں پر باندھنے کے لئے دئیے اورہدایت کی کہ ہر 12گھنٹے بعد بازوؤں والے تعویذ تبدیل کرتے رہنا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطّارِیہ کی بَرَکت سے میری والدہ کے بخار میں ڈبل بارہ 

 (24)گھنٹے کے اندر اندر فرق آگیا اوربالآخر بخار سے مکمل نجات مل گئی ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(16)  دم توڑتی مریضہ کو شفا

                        راولپنڈی (پنجاب)کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہمیری بہن ٹائیفائیڈ کی مریضہ تھیں ۔مرض اتنا بڑھا کہ ان کے پیٹ کی رگیں پھٹ گئیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دُنیا میں تھوڑی دیر کی مہمان تھیں ۔ہم نے فوراً فیضان مدینہ میں مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کے ذِمَّہ دار اِسلامی بھائی سے رابطہ کرکے تعویذاتِ عطّارِیہ حاصل کئے اور مریضہ کو استعمال کروائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطّارِیہ  کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے میری بہن کو نئی زندگی عطا فرمادی اور اب( تادم تحریر) میری بہن کی صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(17)   کینسر کا نام ونشان تک نہ تھا

                        ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہمیرے والد صاحب کو سینے میں تکلیف تھی ۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے ایکسرے کروانے کا کہا ۔ جب ایکسرے رپورٹ ڈاکٹر کو دکھائی گئی تو اس نے بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں میں زخم ہیں ۔ پھر اس کے کہنے پر ہم نے والد صاحب کا سی ۔ٹی اسکین کروایا تو ڈاکٹر نے کینسر کی تشخیص کی اور یقینی معلومات کے لئے فوکس بایوسی کروانے کا کہا ۔ ہم تمام گھروالے ذہنی کرب وبلا میں مبتلا تھے۔کسی عزیز نے فیضان مدینہ میں ملنے والے امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تعویذات کے بارے میں بتایا۔ہم نے وہاں تعویذاتِ عطّارِیہ کے بستے پر رابطہ کیا۔وہاں پر موجود اِسلامی بھائی نے ہمیں تسلی دی اور ایک تعویذاور دم کیا ہوا پانی اور 41پلیٹیں پڑھائی کرکے دیں ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے رُوحانی علاج سے سینے کی تکلیف میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن