دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

khushboo dar Qabar | خوشبو دار قبر

book_icon
خوشبو دار قبر

جب رُکنِ شوریٰ کی پرتاثیر زبان سے فکر انگیز بیان سنا تو میرے دل کی سختی نرمی میں بدلنے لگی اور مجھ پر خوفِ خدا کا ایسا غلبہ ہواکہ بے ساختہ میری پلکیں بھیگ گئیں ۔

        دورانِ بیان جب انہوں نے شُرکائے اجتماع سے اچھی اچھی نیّتیں کرائیں تو میں نے خود ہی کھڑے ہوکر اپنی نیّت کا اعلان کیا کہ اب مرتے دم تک داڑھی شریف نہیں کٹوائوں گا۔ یہ سن کر وہاں موجود عاشقانِ رسول کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ۔ بیان کے اختتام پر رقت انگیز دعا ہوئی، جس نے مجھے جَھنجوڑ کر رکھ دیا، دورانِ دعا ایک ایک کر کے مجھے سارے گناہ یاد آنے لگے اور ان کے ہولناک نتائج مجھے تڑپانے لگے، اسی بے قراری کے عالم میں میری آنکھوں سے اشک رواں ہوگئے ، میں نے گڑگڑاتے ہوئے اپنے گناہوں سے توبہ کی، مزید کرم بالائے کرم یہ کہ جب اجتماعِ ذکرونعت میں رُکنِ شوریٰ ابومسرور محمد منصور مُدَّظِلُّہُ العَالی نے بیعت کرائی توان کے ذریعے میں بھی امیراہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید بن گیا۔

        خوشی قسمتی سے اِجتماع کے اختتام پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد منصورعطاری مُدَّظِلُّہ العَالی سے ملاقات کا شرف ملاتو میرے بھانجے نے انہیں میری داڑھی شریف رکھنے کی نیّت اور نشے سے توبہ کرنے کے بارے میں بتایا تو ان کا چہرہ خوشی سے گلاب کی مانند کھِل اُٹھا۔ انہوں نے نظرِ شفقت فرماتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر اور تربیتی کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز تربیتی کورس کے فوائد سے آگاہ کیا۔ رُکنِ شوریٰ کے شیریں انداز سے میں اس قدر متأثر ہوا کہ ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے اور 63روزہ تربیتی کورس کے لیے اپنا نام پیش کردیا۔

        مزید رُکنِ شوریٰ شفقت فرماتے ہوئے مجھے اپنے ہمراہ مَنْچ پر لے گئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو میری نیّتوں کے بارے میں بتایاتوتمام اسلامی بھائی سُن کر بے حد خوش ہوئے اور میری حوصلہ افزائی فرمانے لگے۔ پہلی بار عاشقانِ رسول کا اس قدر پیار دیکھ کرمیں خوشی سے جھوم اُٹھا، دریں اثنا کھانا پیش کیا گیا اسلامی بھائیوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا اور کھانے سے پہلے دعا پڑھانا اور دورانِ کھانا میٹھی میٹھی سنّتیں بیان کرنا مجھے بے حد اچھا لگا۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے تو ہم نے بھی گھر کا رُخ کیا۔

        جب ہم گھر پہنچے تو فجرکی نماز کا وقت قریب تھا لہٰذا بستر پر آرام کرنے کے بجائے ہم نمازِ فجر ادا کرنے کے لیے مسجد میں حاضر ہوگئے، نماز ِفجر باجماعت اداکی، نماز اداکرنے سے دل کو سکون کا احساس ہوا ، گویا دل ودماغ پر گناہوں کا ایک بار تھا جو نماز پڑھنے کی برکت سے دور ہوگیابارگاہ ِالٰہی میں سربسجود ہونے کے بعد جب ہم گھر پہنچے تومیں نے سب سے پہلے تمام نشہ آور چیزیں اٹھائیں اور گٹرمیں ڈال دیں اور ہاتھوں ہاتھ تربیتی کورس کی برکتیں لوٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی، سب دیکھ کر حیران تھے کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے؟ اچانک اس قدر تبدیلی کیسے رونما ہوگئی ؟ تمام گھروالوں کے سمجھانے کے باوجود نشے کی لت سے جان نہیں چھوٹ پا رہی تھی دعوتِ اسلامی کے ایک ہی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے وہ عادتِ بدکافورہوگئی۔ سب گھروالے میری زندگی میں برپا ہونے والے مدنی انقلاب پر بہت خوش تھے ۔چنانچہ میں نے اپنا زاد راہ اُٹھایا  اورشیرا نوالہ گیٹ میں واقع مسجدِ اقصٰی پہنچ گیا اور تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔

        عاشقانِ رسول کے اَخلاق وکِردار انتہائی شاندار تھے،  63روزہ تربیتی کورس میں شامل مختلف علاقوں اور قبیلوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی ایک ہی گھر کے فرد دکھائی دیتے۔ ایک اپنائیت بھراماحول تھا۔ اسلامی بھائی مجھ پر شفقتیں فرماتے اوراچھے اخلاق سے پیش آتے، بسااوقات خیرخواہی فرماتے ہوئے مجھ سے کپڑے لے کر دھو دیتے۔ چونکہ میں نشہ بالکل ہی چھوڑ چکا تھا جس کی وجہ سے میراجسم ٹوٹتا اور میری حالت بگڑجاتی، مجھ پر بے قراری طاری ہوجاتی، میں تڑپتاتو میری قابلِ رحم حالت دیکھ کر اسلامی بھائیوں کی محبت مزید بڑھ جاتی بسااوقات میرے پائوں دبا دیتے۔ عاشقانِ رسول کا اس قدر پیار دیکھ کر میں دنگ رہ گیا۔ الغرض میں نے ہمّت نہ ہاری اورنشے کے قریب نہ گیا اور اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ سے دعاکرتا رہا۔ بالآخرآہستہ آہستہ نشے کی طلب کی شدت دم توڑنے لگی اور مجھے نشے کی عادت سے چھٹکارا نصیب ہوگیا۔ تربیتی کورس میں علمِ دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کا ایسا جذبہ ملا کہ میں نے تربیتی کورس ہی کے دوران 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی نیّت کرلی اور کورس مکمل ہونے کے بعد اپنی نیّت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے راہِ خداکا مسافر بن گیا، اس دوران خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی توفیق ملی۔

 اَ لْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   اسی دوران مرکزالاولیاء (لاہور) میں اپنے حلقے کی ایک ذمہ داری بھی میرے سپرد کردی گئی۔

          پھرجب رمضانُ المبارک کا رحمت والامہینہ تشریف لایا تو بابُ المدینہ (کراچی) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30دن کے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کا ذہن بنا، چنانچہ میں نے اپنازادِراہ باندھا اور بابُ المدینہ کراچی پہنچ کر اجتماعی اعتکاف میں نام لکھوادیا، کثیر اسلامی بھائی امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت و زیارت اور ملفوظات سے فیض یاب ہونے کے لیے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی) میں موجود تھے،  اَ لْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  جہاں مجھے دورانِ اعتکاف شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت وملاقات کا شرف ملا اورآپ کے علم وحکمت کی خوشبوئوں سے مہکتے ملفوظات سے اپنا ظاہروباطن معطر و معنبر کرنے کی سعادت ملی وہیں کرم بالائے کرم یہ کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ شفقت سے متعدد تحائف بھی ملے۔

        یوں دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برکت سے میرے دل میں فکرِآخرت کی شمع فروزاں ہوگئی جسکی کرنوں سے مجھ پر چھائی گناہوں کی تاریکیاں دور ہوگئیں ، عمل کے جذبے کو چار چاند لگ گئے اور مجھ جیسا ناکارہ نشے کا عادی اور معاشرے کی نظروں سے گراہواانسان فیضانِ امیراہلسنّت سے ایسا مالامال ہوا کہ کل تک جمعہ وعیدین کی نمازوں سے بھی محروم تھا مگر اب نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تہجد، اشراق وچاشت، اوابین کے نوافل اداکرنااور مدنی لباس میں ملبوس رہنامیرامعمول بن گیا۔

 اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   مجھے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے ڈھیروں ڈھیر برکتیں ملیں اسی مدنی ماحول میں آنے کے بعد پائوں کی تکلیف سے چھٹکاراملا۔ مزیدمدنی قافلوں میں مانگی جانے والی دعائوں کی  برکتیں اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملا، ایک عرصے سے میری والدہ محترمہ شوگر، بلڈ پریشراور فالج کی امراض سے دوچار تھیں جس کی وجہ سے ان کا چین وسکون رُخصت ہوچکا تھا، جب ان کی حالت دیکھتاتو افسردہ ہوجاتا، علاج معالجہ بھی کروایامگر انہیں افاقہ نہ ہوا ۔ مدنی ماحول کی پرنور فضائوں میں آنے کے بعد مدنی قافلوں کی بہاریں سنیں تو میں بھی والدہ کی شفایابی کی نیّت سے راہِ خدا کا مسافربنا اَ لْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  میں نے خوب گڑگڑاکر اپنی والدہ کے لیے دعائیں مانگیں جن کی برکت سے میری والدہ کی طبیعت دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگئی۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ دنیا محض ایک مسافر خانہ ہے جس میں نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا۔ جس نے بھی دنیا سے وفاکی ہے بالآخر دنیا نے جفاہی کی، فکرِ آخرت سے غافل دنیا کی مستی میں گم نجانے کتنے لوگ آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ان کے لاشے اندھیری قبرکے پُرہول گڑھے میں اتار دیے گئے ہیں ان کی دنیا کا وہ دَھن و دولت جسکی خاطر نمازیں قضاکیں ، جھوٹ بولا، ناحق لوگوں کا مال دبایا اور حلال وحرام کا امتیاز کیے بغیر خوب بینک بیلنس بڑھایا موت کے بعد سب دنیا میں دھرا کا دھرا رہ گیا انہیں دنیا سے کفِ افسوس ملتے ہوئے خالی ہاتھ جانا پڑا۔ لیکن ایک مال ایسا ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن