30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بے عمل اور دین سے دور دنیا کی محبت میں مخمور لوگوں کے لئے ہدایت کا سامان ہو، ان کے دل فکرِ آخرت سے روشن ہوں اوریہ دنیا ئے فانی کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے نزع کی سختیوں سے بچنے اور قبر کی راحت اور کشادگی کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ۔ خود بھی نیکیوں بھری زندگی بسر کریں اور لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوجائیں ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی طرف سے ایمان افروز وفات کی مدَنی بہاروں پر مشتمل ایک رسالہ بنام ’’خوشبو دار قبر‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدَنی انعامات پر عمل اور مدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ آمِیْن
شعبہ امیرِ اہلسنّت مَجْلِس اَلمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ (دعوتِ اسلامی)
۸ شعبان المعظم ۱۴۳۵ھ بمطابق 7 جون 2014 ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’شیطان کے بعض ہتھیار‘‘ میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں : جو مجھ پر جُمُعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللّٰہ تعالٰیاس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دنیا کی اور اللّٰہ تَعَالٰی ایک فرشتہ مقرر فرمادے گاجو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بلاشبہ میرا عِلم میرے وِصال کے بعد ویسا ہی ہوگاجیسا میری حیات میں ہے۔ (جمع الجوامع، ۷/ ۱۹۹، حدیث : ۲۲۳۵۵)
قادِر آباد (تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین، پنجاب) میں مقیم اِسلامی بھائی کے بیا ن کا خلاصہ ہے کہ ہمارے محلّے کے ایک نو جوان محمد جنید عطاری مرحوم جو کالج میں زیرِ تعلیم تھے۔ مدَنی ماحول کی پُر نور فضائوں میں آنے سے قبل کئی گناہوں میں مبتلا تھے، نمازوں میں سستی کرنا، آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی پیا ری پیاری سنّت داڑھی شریف منڈوانا، نت نئے فیشن اپنانا، پینٹ شرٹ میں ملبوس رہنا، اسنوکر کھیلنا، ٹی وی اور وی سی آر کرائے پر لاکر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر فلم بینی کرنا اور کیبل کے گناہوں بھرے چینل دیکھنا ان کی زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔ ان کی زندگی میں نیکیوں کی بہار کچھ اس طرح نمودار ہوئی کہ دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی جووقتاً فوقتاً جنیدبھائی سے ملاقات کرتے ، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ مدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کا مدنی ذہن دیتے۔ رفتہ ر فتہ اُن ذمہ دار اسلامی بھائی کی بات ان کے دل میں اترتی چلی گئی اور بالآخر وہ غفلت کی نیند سے بیدار ہوگئے، مقصدِ حیات سے آگاہی ہوئی، سنّتوں بھری زندگی گزارنے اور گناہوں سے چھٹکارا پانے کاارادہ کرلیا۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے پابند ہو گئے ، اجتماع میں ہونے والے پرسوز بیان، رقت انگیز دعا اور اجتماعی طور پر کیے جانے والے ذکراللّٰہ کی برکت سے ان کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا ، کل تک فیشن کرنا محبوب مشغلہ تھا مگر عاشقانِ رسول کی رفاقت کیا ملی ان کے دل میں سنّتِ رسول کی محبت گھر کر گئی، چہرہ داڑھی شریف سے سجالیا، سبزسبز عمامہ شریف سے اپنا سر ہرا بھرا کرلیااور فیضانِ غوثِ اعظم سے مالامال ہونے کے لیے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہوگئے۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامن کیا تھاما بے وفادنیا سے ان کا دل اُچاٹ ہوگیا۔ فانی دنیاکی عارضی راحتوں اور آسائشوں سے ناطہ توڑ کرقبروحشر کی تیاری میں مشغول ہو گئے۔ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی لوگوں کے لیے باعثِ حیرت تھی۔ کل تک جس نوجوان کے گھر میں فلموں ڈراموں کا زورشور تھا آج انہیں کی انفرادی کوشش کی بدولت مدنی چینل کے اصلاحِ عقائد واعمال کے روح پرور سلسلوں کا دور دورہ ہے۔ جس کی برکت سے گھر کا ہرفرد دعوتِ اسلامی سے بے پناہ محبت و عقید ت رکھنے والا بن گیا۔ مزید نورِ علم سے روشن ومنور ہونے کا جذبہ بھی ان کے دلوں میں موجزن ہو گیا۔
جنیدبھائی ’’بی کام‘‘ کرنے کے بعد’’ ایم بی اے‘‘ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر فیضانِ مرشد سے ان کے دل میں سنّتوں کی خدمت کی ایسی لگن پیدا ہوئی کہ انہوں نے عالمی مدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جا کر اپنے آپ کو 12ماہ کے مدَنی قافلے کے لیے پیش کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا تہیّہ کرلیا۔ جب سنّتوں کی خدمت کاعظیم جذبہ ان کے گھر والوں پر آشکار ہوا تو ان کے چہروں سے خوشی کا اظہارہونے لگا۔جہاں جنید عطاری کو اپنی اصلاح اور قبر وآخرت کی تیاری کی فکر تھی وہیں گھروالوں کی بھی قبروآخرت سنوارنے کا جذبہ تھا۔ اسی مقدس جذبے کے تحت اپنی والدہ اور ہمشیرہ کو اسلامی بہنوں کے 12روزہ تربیتی کورس کرنے کا ذہن دیا جوکہ باب المدینہ (کراچی ) میں ہونے والاتھا ان کی انفرادی کوشش کی بدولت ان کی والدہ اور ہمشیرہ تربیتی کورس کے لیے رضا مند ہوگئیں ۔
چنانچہ جنید عطاری مرحوم اپنی والدہ، ہمشیرہ اور والد صاحب کے ہمراہ باب المدینہ (کراچی) روانہ ہوگئے۔ شہرِ مرشد پہنچ کر انہوں نے سب سے پہلے والدہ اور بہن کو اسلامی بہنوں کے تربیتی کورس میں داخلہ دلوایا اور پھر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (پرانی سبزی منڈی) حاضر ہوکر مدنی تربیت گاہ پر اپنے آپ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لیے پیش کردیا۔ اس دوران ان کے والدصاحب بھی فیضانِ مدینہ میں سنّتیں سیکھنے میں مشغول ہوگئے۔ جنید عطاری نے 12ماہ کے دوران ہی مدَنی قافلہ کورس کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (پرانی سبزی منڈی) میں قائم مدنی تربیّت گاہ پر اپنی خدمات سرانجام دینے لگے پھر کچھ عرصہ بعد مدَنی مرکز کے حکم پر اپنے علاقے قادِرآباد آگئے اور بڑی ہی محنت ولگن سے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوگئے۔ سنّتوں کی خدمت کا جذبہ دیکھتے ہوئے انہیں بہت جلد تحصیل پھالیہ کا ڈویژن ذمہ دار مقرر کردیا گیا۔ اسی سال دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف کے ذمہ دار بھی رہے۔ انہوں نے بڑے جوش وخروش سے مُعْتَکِفِیْن کی خدمت سرانجام دی۔ ابھی ان کے 12 ماہ مکمل ہونے میں کچھ ہی دن باقی تھے کہ ماہ شوال المکرم میں وکیلِ عطارمحمد افتخار عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العَالی (نگران حنبلی کابینہ)