دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khush Naseebi ki Kirnain | خوش نصیبی کی کرنیں

book_icon
خوش نصیبی کی کرنیں

مانگ لومانگ لوچشم ترمانگ لو      مانگنے کامزہ آج کی رات ہے

بس یہی وہ لمحات تھے کہ میری دل کی دنیابدل گئی اوراَلْحَمْدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میں اپنے سابقہ گناہوں سے تائب ہوکرمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی  امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

(11)اجتماعِ جشنِ ولادت نے دل کازنگ دورکردیا

سِبِّی(بلوچستان، پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  کچھ عرصہ پہلے میں غفلت بھری زندگی گزارہاتھا۔معاشی پس ماندگی کی بناپرمیں کوئی تعلیم حاصل نہ کرسکاتھا، بچپن ہی سے ہوٹل میں کام کرتاتھا، یہاں تک کہ میری زندگی کے چوبیس برس بیت گئے۔ایک دن کچھ دوستوں نے مجھے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عیدمیلاالنبی کے سلسلے میں ہونےوالے اجتماعِ ذکرونعت میں شرکت کی دعوت پیش کی، میں نے ہامی بھرلی اور اجتماع میں چلا آیا، یہاں آکر دیکھاکہ اسلامی بھائی ایک اچھی خاصی تعدادمیں جمع ہیں اور جھوم جھوم کر سرکارِمدینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدکے قصیدے پڑھ رہے ہیں  آمدِ مصطفٰی مرحبا کے نعروں کی چارسوگونج تھی۔آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جشنِ ولادت کے اجتماع کی برکت سے میرے دل سے گناہوں کا زنگ دور ہونے لگااورآقائے دوجہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت میرے دل میں گھر کرنے لگی۔گناہوں بھری زندگی سنتّوں کے سانچے میں ڈھل گئی اورمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قریب ہوتاچلاگیا۔اس کے بعدگاہے گاہے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتارہا، اسلامی بھائیوں کی شفقتوں اور انفرادی کوشش کے نتیجے میں بالآخرمیں مدنی ماحول سے مکمل وابستہ ہو گیا۔یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی اجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان میں شریک ہوکراجتماع کی  بہاریں  لوٹ رہا

ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد   

(12)دل کی کلیاں مہکادیں

گلزارطیبہ(سرگودھا)کے مقیم اسلامی بھائی کچھ اس طرح تحریرکرتے ہیں :  میں مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹکتاپھررہاتھا جب سے میں نے آنکھ کھولی سامنے ٹی وی ہی نظرآیا۔ظاہرہے گھرمیں ٹی وی ہو تو فلموں ، ڈراموں اورگانے، باجوں کی نحوست سے بچناکتنامشکل ہوگا۔ اس قسم کے ماحول کی وجہ سے میں فلموں ، ڈراموں اورگانے باجوں کارسیاہوچکاتھا۔ ایک مرتبہ میں ایک دوکان کے قریب سے گذرا تووہاں لگے بینرکودیکھ کرایک دم رک گیا۔ اس کو بغور پڑھا تومعلوم ہواکہ۱۴ربیع الغوث ۱۴۲۶ھ بمطابق 23 مئی 2005ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایک بہت بڑے اجتماع ذکرونعت کااہتمام کیا گیا ہے، جس میں رکن شورٰی سنّتوں بھرابیان فرمائیں گے۔مجھے بھی اشتیاق ہواکہ میں بھی اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروں چنانچہ میں مقررہ تاریخ کواس سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگیا۔دورانِ اجتماع ثناء خوانِ مصطفی کی پرسوز نعتوں نے دل کی کلیاں مہکا دیں ، سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدمرحبا!کی صدائیں روح کو تسکین پہنچارہی تھیں لیکن نہ جانے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت قرارنہیں پکڑرہی تھی، وساوِس پاکیزہ نیّتوں کومتزلزل کررہے تھے، اسی اثناء میں میری نظر مبلغِ دعوتِ اسلامی (رکن شوریٰ)پرپڑی توان کے نورانی چہرے کی زیارت ہی سے بہت سے شکوک وشبہات رفع ہوگئے ۔جب ان کاسنّتوں بھرابیان سناتوالفاظ تیر بہدف کا کام کرگئے اورمیرادل چوٹ کھاگیا۔دورانِ بیان انہوں نے بانئی دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سیرت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی بیٹی کو وہی جہیز عطا فرمایاہے کہ جو حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی چہیتی شہزادی حضرت سیِّدہ فاطمۃالزّہرا رضی اللّٰہ  تَعَالٰی عنہاکو عطا فرمایا ہے۔یہ واقعہ سن کر تو میرے دل میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہم العالیہسے عقیدت کی کلیاں کھل اُٹھیں اور میں آپ کے عشقِ رسول سے متأثر ہوئے بغیرنہ رہ سکا۔چنانچہ اس سنّتوں بھرے اجتماعِ ذکرو نعت کی برکت سے میرے زنگ آلوددل پرایسی چوٹ لگی کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبارمہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔تادمِ تحریرمیں گناہوں سے توبہ کرکے اللہ  عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عطاؤں سے حصول علمِ دین کے لیے دعوت ِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(عالم کورس)کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔اللہ  تَعَالٰی ہمیں استقامت کی دولت عطا فرمائے۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

         خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والااللّٰہاور اس کے رسُول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر  غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن