دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khush Naseebi ki Kirnain | خوش نصیبی کی کرنیں

book_icon
خوش نصیبی کی کرنیں

مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے :  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ایک نامی گرامی ڈانسر تھا۔ مَعَاذَ اللّٰہاس قبیح وشنیع کام کو اپنے لئے اعزازجانتاتھا۔شادی بیاہ وخوشی کی تقریبات میں جا کر ڈانس کرنا تو میرا محبوب مشغلہ تھا، اسی غفلت میں میری زندگی کے شب وروز فضولیات و لغویات کی نذرہوتے چلے جارہے تھے۔میری زندگی کے سیاہ پہروں میں ہدایت کا آفتاب کچھ اس طرح نمودارہواکہ ماہ ربیع النورکابابَرَکت مہینہ اپنے جلوے لٹا رہا تھا اورمَدَنی آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دیوانے جھوم جھوم کراپنی عقیدت و محبت کااظہارکررہے تھے۔خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہمارے علاقے میں ایک اجتماعِ ذکرونعت کااہتمام کیاگیا۔میں نے بھی اس بابَرَکت اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔اجتماعِ ذکرونعت کے پاکیزہ ماحول نے میرے غبار آلود قلب کوصاف ستھراکردیا، آہ!میں دنیاکی محبت میں بدمست موج میلے ہی کو زندگی سمجھ بیٹھا تھاجبکہ حقیقت تواس کے برعکس تھی۔اس اجتماعِ ذکرونعت میں مجھے بہت سرور آیا اور میرے دل کی کیفیت بدلنے لگی۔سرکار کی آمد مرحبا، دلدار کی آمد مرحبا کے نعروں پرمیں جھوم اٹھا، چنانچہ میں سیاہ کارعشقِ مصطفی کی دولت لئے گھر لوٹا، اب تومیری زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوچکاتھا، میں نے صدقِ قلب سے اپنے گزشتہ گناہوں سے توبہ کی اورعزمِ مصمم کرلیاکہ آئندہ سعادتوں بھری زندگی بسر کروں گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دینِ متین پراستقامت کی دولت عطافرمائے۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

(9)جشنِ ولادت اوردعوتِ اسلامی

مدینہ ٹاؤن سردارآباد(فیصل آباد، پاکستان)کے اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے : میرے بڑے بھائی کے دوست نے ایک بارانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بتایاکہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ربیع النور شریف کے سلسلے میں اجتماع ذکرونعت ہورہاہے، اس بابَرَکت اجتماع میں شرکت کرنے والے کئیاسلامی بھائیوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہو جاتا ہے اوروہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پرگامزن ہوجاتے ہیں ۔اجتماع کے اختتام پر سحری کیلئے کھانے کاانتظام بھی کیاجاتاہے اورکثیراسلامی بھائی روزہ بھی رکھتے ہیں چنانچہ میں ان کے ساتھ اجتماع ذکرونعت میں شرکت  کے لئے تیارہوگیا۔جب ہماری گاڑی اجتماع گاہ کے قریب پہنچی تومیں حیران رہ گیاکہ کم وبیش ایک کلومیٹر پہلے ہی سے چراغاں شروع ہوگیااوراجتماع گاہ میں بھی چراغاں کا زبردست اہتمام کیا گیا تھا۔میں بڑامتأثرہوا کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی جشنِ ولادت کی خوشی میں اس قدردھومیں مچاتے ہیں ۔ کچھ دیرکے بعدہم نے بس سے اترکرپیدل چلناشروع کردیا، بسوں کی لمبی لمبی قطاروں کو عبور کرتے ہوئے ہم بڑھتے ہی چلے جارہے تھے مگرچراغاں کاسلسلہ ختم نہ ہورہاتھا۔وہ ایک پرکیف وروح پرورمنظرتھا، بالآخرمیں اجتماع گاہ میں داخل ہوگیامگربیان سننے کے بجائے بستوں (اسٹالوں )پرگھومنے لگا، ایک خیرخواہ اسلامی بھائی نے بڑیمحبت و شفقت سے سمجھا کرمجھے بیان سننے کیلئے بٹھادیا۔بیان کے بعدلائٹیں بجھادی گئیں اور ذِکْرُاللّٰہ شروع ہو گیا۔دعاکے وقت میری حالت تبدیل ہوگئی، مجھ جیسا شخص جسے کبھی رونا نہ آیاتھاآج اس کی آنکھوں سے آنسورکنے کانام نہیں لے رہے تھے۔ اجتماع میں شرکت سے پہلے کی اوراب کی کیفیت میں واضح تبدیلی محسوس کررہا تھا۔   

 یوں میرا مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے میل جول ہونے لگا۔ایک روز ایک اسلامی بھائی نے نمازِفجرمیں اسلامی بھائیوں کوجگانے کے لیے ’’صدائے مدینہ‘‘ لگانے کاذہن دیا۔چنانچہ میں روزانہ صدائے مدینہ لگانے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ جانے لگااورخودبھی صدائے مدینہ لگانے لگا۔ اسکے بعد میں نے عمامہ سجالیا اورچہرے پرسنّتکے مطابق داڑھی بھی سجالی۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت نصیب فرمائے۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

(10)رحمت کی بوندیں

       مرکزالاولیاء(لاہور، پنجاب)میں رہائش پذیرایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے : میں ایک ماڈرن نوجوان تھا، پاکیزہ ماحول سے محرومی کے باعث میں گناہوں میں بری طرح گھرچکاتھا۔میرے مشکبارمدنی ماحول اپنانے کی تدبیر کچھ یوں بنی کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی انہوں نے مجھے ۱۲ ربیع النّور شریف کی رات ہونے والے اجتماعِ ذکرونعت کی دعوت پیش کی، ان کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے میں بھی اس اسلامی بھائی کے ہمراہ اجتماع گاہ میں پہنچ گیا۔آدھی رات تک نعت خوانی کا سلسلہ ہوتارہا، سخت گرمی کے دن تھے اور اجتماع گاہ میں عاشقانِ مصطفی کاٹھاٹھیں مارتاہواسمندرنظرآرہاتھا۔ شیطان بدبخت کوکب گواراہے کہ کوئی سنّتوں بھرامدنی ماحول اپنائے اور سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدکی دھومیں مچائے۔جیساکہ مفتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا شعر ہے،

نثارتیری چہل پہل پرہزاروں عیدیں ربیع الاول

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی توخوشیاں منارہے ہیں

        لہٰذامجھے بھی شیطان لعین نے ورغلاناشروع کردیاحتی کہ میں اس کے مکرو فریب کا شکار ہو گیا اوربس یونہی اجتماع سے واپس جانے کی ٹھان لی میری خوش نصیبی کہ اس اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے حکمت بھرے اندازمیں کہا کہ آپ تھوڑی دیررک جائیں اکٹھے چلیں گے۔ان کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں واپس جانے سے رک گیا۔سحری کے بعدصبح بہاراں کی آمدپر مَرْحَبا یَامُصْطَفٰی!کی گونج میں خوشی کاایساسماں بندھاکہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی رحمت کی بوندیں بھی برسنے لگیں ۔ان مبارک گھڑیوں میں اللّٰہ  تَعَالٰی سے اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے دعائیں مانگی جا رہی تھیں اور یہ شعرپڑھاجا رہا تھا،

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن