دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khush Naseebi ki Kirnain | خوش نصیبی کی کرنیں

book_icon
خوش نصیبی کی کرنیں

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

(6)رِقّت انگیزدعا

       وزیرآباد(پنجاب، پاکستان)میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا۔مجھے یہ پیارااورنیک ماحول کچھ یوں میسرآیاکہ میں ۱۴۲۷ھ بمطابق2006ءکی گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ٹیکسلامیں مقیم اپنی خالہ کے گھرگیا ہوا تھا، وہاں H.M.Cفیکٹری کی رہائشی کالونی میں دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام شبِ برأت کے سلسلے میں اجتماع ذکرونعت منعقدکیاگیا۔میں اپنے خالہ زادبھائی کے ساتھ اس اجتماع میں شریک ہوگیا، اس اجتماع کی اختتامی رقت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا ہی بدل کررکھ دی، چنانچہ میں نے صدقِ دل سے گناہوں سے توبہ کرلی۔متأثرتوپہلے ہی ہوچکاتھاپھرجب واپس اپنے گاؤں آیا تو ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش سے میں مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کا کرم ہے کہ وہی لوگ جوکل مجھے اپنے قریب بھی نہیں بیٹھنے دیتے تھے، مجھ سے نفرت کرتے تھے، اس ماحول کی برکت سے اب وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اورمجھ جیسے گنہگار کو دعائیں کرنے کے لئے کہتے ہیں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

(7)شرکائے اِجتماعِ میلاد کے لئے مغفرت کی بشارت

        بابُ المدینہ(کراچی) آئے ہوئے بیرون ملک میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کاخلاصہ ہے : عقائدکے متعلق معلومات نہ ہونے کے باعث میری زندگی کاابتدائی حصہ بدعقیدہ لوگوں کی صحبت میں گزرا۔خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا خوش عقیدہ مدنی ماحول میّسرآگیاجس کی برکتوں سے مجھے ایمان کی حفاظت کامَدَنی ذہن ملااورصحیح عقیدے کی پہچان نصیب ہوئی۔میں شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکرعطّاری بھی بن گیا۔

       عرصۂ درازسے میری خواہش تھی کہ میں باب المدینہ(کراچی)جاکر دعوتِ اسلامی کے زیرِانتظام ہونے والے اُس اجتماعِ میلادمیں شرکت کرسکوں جوجشن ولادت ِ سرکارکے موقع پرہونے والا روئے زمین کا غالباً سب سے بڑااجتماعِ ذکرونعت ہے جس میں میرے پیرومرشدامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی شرکت فرماتے ہیں ۔آخرکارمیری مُرادبَرآئی اورمیں ۱۴۲۹ ھ میں ربیع النورشریف کی بارہویں شب ہونے والے اجتماع میلادمیں شرکت کیلئے ککری گراؤنڈ باب المدینہ (کراچی)جاپہنچا۔

       جشنِ وِلادت کی خوشی میں وہاں ہونے والاچراغاں اوراسلامی بھائیوں کا ذوق وشوق دیکھ کرمیں حیران رہ گیا۔ککری گراؤنڈکی وسیع وعریض اجتماع گاہ میں ہر طرف سبزعماموں اور ہریالے پرچموں کی بہاریں تھیں ۔اجتماعِ میلادمیں نبیٔ رحمت ، شفیعِ امّت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ثناخوانی کی گئی پھرامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔اس کے بعدشرکائے اجتماع کوسحری پیش کی گئی کیونکہ کثیراسلامی بھائی اپنے آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدکی خوشی میں شکرانے کے طورپرروزہ بھی رکھتے ہیں ۔سحری کے بعدصبح بہاراں کی رُوح پرور نشست کا آغاز ہوا۔نعت خواں اسلامی بھائی جھوم جھوم کرمَدَنی آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کے متعلق استقبالیہ اشعارپڑھ رہے تھے ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر عجیب کیفیت طاری تھی، ہرطرف’’سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمدمرحبا‘‘کے نعروں کی گونج تھی۔(میں اجتماع گاہ میں یہ تمام روح پرور مناظر بذریعہ اسکرین دیکھ رہاتھا) امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پرطاری رقّت اور سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کی خوشی میں آپ کے جھومنے کا والہانہ انداز دیکھ کر میں اپنے آنسونہ روک سکا، اسی دوران میں نے آنکھیں بند کر لیں ۔ اچانک مجھ پر غنودگی طاری ہوگئی اور میرے سامنے ایک نورانی منظرابھرآیا، کیادیکھتا ہوں کہ میرے سامنے دوجہاں کے تاجور، سلطان بحروبر، نورکے پیکرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سفید لباس زیبِ تن فرمائے ، سبزعمامہ شریف کاتاج سجائے جلوہ فرما ہیں ، چہرۂِ مبارکہ چاندسے زیادہ روشن ہے اورآپصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہت خوش نظر آرہے تھے۔ لب ہائے مبارکہ کوجنبش ہوئی اوررحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : ’’میرے غلام الیاس کومیراپیغام پہنچا دو کہ اللّٰہ   تَعَالٰی نے اجتماع میں شریک تمام لوگوں کی بخشش و مغفرت فرما دی ہے۔‘‘

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد

        خوش نصیب عاشِقانِ رسول کوبِشارتِ عُظمٰی مبارک ہو!اللّٰہ ربُّ العِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت پرنظررکھتے ہوئے قَوی امّیدہے کہ جن بختوروں کیلئے یہ مَدَنی خواب دیکھاگیاہے اِنْ شآئَ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ان کاخاتمہ ایمان پرہوگااوروہ مَدَنی آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل جنت الفردوس میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوس پائیں گے ۔تاہم یہ یادرہے!کہ اُمَّتی جوخواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا، خواب کی بِشارت کی بنیادپرکسی کوقَطعی جنّتی نہیں کہاجاسکتا۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

   صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی محمَّد   

(8)ڈانس کرنامیرامحبوب مشغلہ تھا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن