30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُرْتَدّ کی میراث کا بیان
مُرتَدّ کی تعریف:
جو شخص اِسلام کے بعد ایسے امر کا اِنکار کرے جو ضروریاتِ دین سے ہویعنی ایسا قول یا فعل کرے جس کی وجہ سے قائل یا فاعل کافر ہوجاتاہے اُسے مُرْتَدّ کہتے ہیں۔
مسئلہ:1 مرتدمرد اور عورت کسی کے وارث نہیں ہوتے نہ مسلمان کے نہ کافر اصلی کے اور نہ ہی کسی مرتد کے۔
مسئلہ:2 مرتد پراِسلام پیش کیا جائے گا،اگر وہ مہلت چاہے تو تین دن کی مہلت دی جائے گی اگراِسلام لے آئے تو ٹھیک ورنہ سلطان اسلام اُسے قتل کردے گا، البتہ مرتدّہ کوقتل نہیں کیا جائے گا بلکہ اُسے قید کیا جائے گا یہاں تک کہ اسلام لائے یا مرجائے۔
مسئلہ:3 مرتد اگر بحالتِ ارتداد مرجائے یا قتل کر دیا جائے یا دار الحرب چلا جائے اور قاضی اُس کے دار الحرب چلے جانے کا فیصلہ دیدے تو اُس کا مال اُس کے مسلمان وارثوں میں درجِ ذیل تفصیل کے مطابق تقسیم کیا جائے گا:
١۔مرتد مرد نے جو مال بحالتِ اسلام کمایا ہو وہ زمانۂ اِسلام کے دُیُون کی ادائیگی کے بعد اُس کے مسلمان وارثوں کو ملے گا اورجومال بحالتِ ارتداد حاصل کیا وہ زمانۂ ارتداد کے دُیُون کی ادائیگی کے بعد بیت المال میں رکھا جائے گا،اور دار الحرب چلے جانے کے بعد جو اُس نے کمایا وہ بالاتفاق فئی ہے، اُسے بھی بیت المال میں رکھا جائے گا۔
٢۔مرتدّہ کا مال اُس کے مسلمان وارثوں کوملے گاخواہ ارتداد سے پہلے کا ہو یا بعد کا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع