دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

بس تِرے غم میں روتا رہوں زار زار

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !وہ گُھپ اندھیری قَبْر جسے  دنیا کا کوئی برقی بلب روشن نہیں کر سکتا  اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّو َجَلَّوہ میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے نور کے صدقے پریشان حالوں کیلئے نور نور ہوکر  جگمگا اُٹھے گی ۔   

خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا                       جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے

یارَسُوْلَ اللہ   آ کر قبر روشن کیجئے                                    ذات بے شک آپ کی تو مَنبعِ انوار ہے

جنّت تکلیفوں میں ڈھانپی ہوئی ہے

             اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّمصیبت زدوں کی قبریں روشن ہوں گی اور جنَّت میں مَسکَن بھی ملیگا ۔ جنّت کے طلبگارو! اِس حدیثِ پاک کو سینے میں اُتار لیجئے جس میں سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار، شَہَنشاہِ اَبرارصلی اللہ  تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلّم نے ارشادفرمایاہے :  جہنَّم شَہوتوں سے  ڈھانپی ہوئی ہے اور جنّت تکلیفوں سے  ڈھانپی ہوئی ہے ۔  (صَحِیحُ البُخارِیّ ج ۴ ص ۲۴۳حدیث ۶۴۸۷دارالکتب العلمیۃ بیروت )

        مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان اس حدیث پاک کے الفاظ ’’ جہنَّم شہوتوں سے  ڈھانپی ہوئی‘‘ کے تحت فرماتے ہیں : دوزخ خود خطرناک ہے مگر اس کے راستہ میں بَہُت سے  بناوٹی پھول و باغات ہیں ، دنیا کے گناہ، بدکاریاں جو بظاہر بڑی خوشنما ہیں ، یہ دوزخ کا راستہ ہی تو ہیں  ۔ اور ’’

جنّت تکالیف سے  ڈھانپی ہوئی‘‘ کہ تحت فرماتے ہیں : جنّت بڑا باردار باغ ہے مگر اس کا راستہ خاردار ہے ، جسے  طے کرنا نفس پرگِراں ہے ۔  نَماز ، روزہ ، حج، زکوٰۃ ،  جہاد ، شہادت جنّت کا راستہ ہی تو ہیں ، طاعات( یعنی عبادات ) پرہمیشگی، شَہوات سے  علیٰحدگی واقِعی(نفس کیلئے ) مَشَقَّت کی چیزیں ہیں  ۔ خیال رہے کہ یہاں ’’ شَہوات‘‘ سے  مُراد حرام خواہشیں ہیں ، جیسے  شراب، زِنا، سُرُود ( یعنی گانے باجے ) حرام کھیل تماشے ، اس میں جائز شہوات داخِل نہیں ، اور ’’ مکارِہ‘‘ (یعنی تکالیف ) سے  مراد عبادات کی طاعات کی مشقَّتیں ہیں ، لہٰذا اس میں خود کُشی و مال برباد کرنا داخِل نہیں  ۔ ( مراٰۃ المناجیح ج۷ ص ۵، ضیاء القراٰن)

گناہوں کے سبب بھی مصیبت آتی ہے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مُصیبت آنے پر دل کواللّٰہ عَزَّوَجَلّ سے  ڈرانے ، صَبْر پر استِقامت پانے اور غَلَط قدم اٹھانے سے  خود کو بچانے کیلئے توبہ و استِغفار کرتے ہوئے یہ ذِہن بنایئے کہ ہم پر جو مُصیبت نازِل ہوئی ہے  اُس کا سبب ہمارے اپنے ہی کرتُوت ہیں جیسا کہ پارہ 25 سورۃُ الشُّوْرٰی کی 30 ویں آیتِ کریمہ میں ارشادِ ربّانی ہے :

وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍؕ(۳۰)

ترجَمَۂ کنزُالایمان :  اورتمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے  ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور بَہُت کچھ تو مُعاف فرما دیتا ہے ۔

تکلیف میں گناہوں کا کَفّارہ بھی ہے

            اِس آیتِ مقدّسہ کے تَحت حضرتِ صدرُالْاَ فاضِل حضرت علّامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ  الْھَادِی  خَزائِنُ العِرفانمیں فرماتے ہیں  : ’’ یہ خِطاب( اُن)  مُؤمِنِین مُکَلَّفِین(یعنی عاقِل بالغ مسلمانوں )سے  ہے جن سے  گناہ سَرزد ہوتے ہیں ، مُراد یہ ہے کہ دنیا میں جو تکلیفیں اور مصیبتیں مؤمِنِینکو پہنچتی ہیں اکثر ان کا سبب ان کے گنا ہ ہوتے ہیں ان تکلیفوں کو اللہ  تعالٰی ان کے گناہوں کا کفّارہ کر دیتا ہے ۔ اور کبھی مومِن کی تکلیف اُس کے رَفعِ دَرَجات (یعنی بلندیٔ دَرَجات) کیلئے ہوتی ہے ۔ ‘‘

صبر کر جسم جوبیمار ہے تشویش نہ کر

یہ مَرَض تیرے گناہوں کو مِٹا جاتا ہے

میں نے تو کسی کو نقصان نہیں پہنچایا !

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی مصیبت آئے ہمیں گھبر ا کر ربُّ العٰلمین  جَلَّ جَلَا لُہٗ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں رُجوع کر کے خوب توبہ و اِستِغفار کرنا چاہئے ۔  مَعاذاللّٰہعَزَّوَجَلَّ زَبان تو زَبان دل میں بھی ایسی بات نہیں لانی چاہئے کہ میں نے تو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، میں تو سب کے ساتھ اچّھائی کرتا ہوں آخِر’’ کیا خطا مجھ سے  ایسی ہوئی ہے جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے !‘‘ایسی نادانی بھری باتیں سو چنے کے بجائے عاجِزی بھرا مَدَنی ذِہن بنایئے ، اپنے آپ کو سراپا خطا تصوُّر کرتے ہوئے ہر حال میں خدائے ذُوالجلال عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیجئے کہ میں تو سخت ترین مجرِم ہونے کے سبب شدید عذاب کا حقدار ہوں ، مجھ پر آئی ہوئی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن