30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیثِمبارَک میں ہے ، ’’’ جس نے مصیبت پر صَبْر کیا یہاں تک کہ اس (مصیبت ) کو اچّھے صَبْر کے ساتھ لوٹا دیااللہ تَبَرَکَ وَ تَعَالٰی اس کے لئے تین سو دَرَ جات لکھے گا ، ہر ایک دَرَجہ کے مابَین(یعنی درمیان) زمین وآسمان کا فاصِلہ ہو گا ۔ ‘‘( اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّص۳۱۷ حدیث ۵۱۳۷، دارالکتب العلمیۃ بیروت )
ہمارے اَسلاف رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی ٰ تو مُصیبت پر ملنے والے ثواب کے تصوُّر میں ایسے گُم ہوجا تے تھے کہ انہیں مُصیبت کی پرواہ ہی نہ رَہتی جیساکہ منقول ہے ، حضرتِ سیِّدُنا فتح مَوصِلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالیکی اَہلیۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ایک مرتبہ زور سے گِریں جس سے ناخُن مُبارک ٹُوٹ گیا، لیکن دَرد سے کَراہنے اور ’’ ہائے ‘‘ اُوہ ‘‘ وغیرہ کرنے کے بجائے وہ ہنسنے لگیں !! کسی نے پوچھا : کیا زَخم میں دَرد نہیں ہو رہا ؟ فرمایا : ’’ صَبْر کے بدلے میں ہاتھ آنے والے ثواب کی خوشی میں مجھے چوٹ کی تکلیف کا خیال ہی نہ آسکا ۔ ‘‘(کیمیائے سعادت ج۲ص۷۸۲ انتشارات گنجینہ تہران)
حُجَّۃ الاسلام حضرتِ سیِّدُناامام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں : ’’ اگرتُو واقِعی اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کو عظمت والا سمجھتا ہے تو اِس کی نِشانی یہ ہے کہ بیماری میں حَرفِ شِکایت زَبان پر نہ لائے اور مُصیبت آ پڑے تواُسے دوسروں پر ظاہِر نہ ہونے دے ۔ ‘‘ (کیو نکہ بِلاضَرورت اِس کا اظہار بے صَبری کی عَلامَت ہے جیسا کہ آجکل معمولی نَزلہ اور زُکام یا دَرد سر بھی ہو جائے تو لو گ خوامخواہ ہر ایک کو کہتے پِھرتے ہیں )(ایضاً)
سرپہ ٹوٹے گو کوہِ بلا صَبْر کر ، اے مسلماں نہ تُو ڈگمگا صَبْر کر
لب پہ حرفِ شکایت نہ لا صَبْر کر، کہ یہی سنّتِ شاہِ ابرارہے
مصیبت چھپانے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، نبیِّ مُحتَشَم، شافِعِ اُمَم، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جس کے مال یا جان میں مُصیبت آئی پھر اُس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہِر نہ کیا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّپر حقّ ہے کہ اس کی مغفِرت فرما دے ۔ ‘‘( مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج ۱۰ ص۴۵۰ حدیث ۱۷۸۷۲)
چُپ کر سِیں تا ں موتی مِلسن، صَبْر کرے تا ہیرے
پاگلاں وانگوں رَولا پاویں ناں موتی ناں ہیرے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہئے کہ کیسی ہی مصیبت آجائے اس کی اذیّت اور اس کے بڑے ہونے پر نظر رکھنے کے بجائے اس پر ملنے والے ثوابِ آخِرت پر غو رکریں ۔ اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِ سطرح صَبْر کرنا آسان ہو جائے گا اور اگر ہم صَبْر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو بروزِ قِیامت اس کے ایسے عظیمُ الشّان ثواب کے حق دار ہو جائیں گے جس کودیکھ کر لوگ رشک کریں گے ۔ چُنانچِہاللّٰہ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ ذیشان ہے : جب بروزِ قِیامت اَہلِ بلا (یعنی بیماروں اور آفت زدوں ) کو ثواب عطا کیا جائیگا تو عافِیت والے تمنّا کریں گے کہ کاش! دُنیا میں ہماری کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں ۔ (سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۴ ص۱۸۰حدیث ۲۴۱۰ دارا لفکر بیروت)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان اس حدیث پاک کے الفاظ ’’ کاش! دُنیا میں ہماری کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں : یعنی تمنّا وآرزو کریں گے کہ ہم پر دینا میں ایسی بیماریاں آئی ہوتیں ، جن میں آپریشن کے ذَرِیعے ہماری کھالیں کاٹی جاتیں تاکہ ہم کو بھی وہ
ثواب آج ملتا جو دوسرے بیماروں اور آفت زدوں کو مل رہا ہے ۔ (مراٰۃ ، ج۲ص۴۲۴)
مال و دولت کی مجھ کو توکثرت نہ دے تاج و تختِ شہی اور حکومت نہ دے
مجھ کو دنیا میں بے شک تُو شہر ت نہ دے تجھ سے عطّاؔر تیرا طلبگار ہے
منقول ہے کہ کسی بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہنے حضرتِ سیِّدُناحسن بن ذکوان علیہ رحمۃالرحمن کو ان کی وَفات کے ایک سال بعد خواب میں دیکھا تو اِستِفسار کیا : کونسی قَبریں زِیادہ روشن ہیں ؟فرمایا : ’’ دُنیا میں مصیبتیں اُٹھانے والو ں کی ۔ ‘‘ (تَنبِیہُ المُغتَرِّین ص۱۶۶ دار المعرفۃ بیروت)
کیا کروں لے کے خوشیوں کے سامان کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع