30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجَمَۂ کنزالایمان : تو بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ، بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔
اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ ان آیاتِ مبارکہ کی بَرَکت سے وہ تمام سختیاں مجھ سے دُور ہو گئیں ۔ (اَلطّبَقَاتُ الکبریٰ ج۱ ص۱۷۸ دارالفکر بیروت)
مُصیبت زدہ اور مریض کو چاہئے کہ سرکارِ غوثِ پاک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی اُسی ادا کو یاد کرکے بے تابانہ زمین پر لیٹ جائے اور سورۂ الم نشرح کی مذکورہ آیت نمبر5 اور6 پڑھے ۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ چاہے گا تو بطُفیلِ حُضُور غوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَممشکل آسان ہوگی ۔
مِری مشکلوں کو تو آسان کردے مِرے غوث کا واسِطہ یا الٰہی
(۵)عشقِ مجازی سے چُھٹکارے کا عمل
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷) اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌؕ-
باوُضویہ قراٰنی آیاتِ مبارکہ تین3 بار پڑھ کر (اوّل و آخر ایک بار دُرُود شریف )پانی پر دم کر کے پی لے ۔ یہ عمل چالیس40 دن تک کرے ۔ نماز کی پابندی ضَروری اَشد ضَروری ہے ۔
مَدَنی پھول : اگر کو ئی عشقِ مجازی کی آفت میں پھنس جائے تو اس کو چاہئے کہ صبر کرے ۔ شادی سے قبل ملنا بلکہ بِلااجازتِ شرعی ایک دوسرے کو دیکھنا نیز خط و کتابت ، فون پر گفتگو اور تحائف کا لین دین وغیرہ ہر وہ غیر شرعی فِعل جو اِس عشق کے سبب کیا جائے حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ اپنے مجازی عشق کے لئے معاذَ اللّٰہ عزوجل حضرت سیِّدُنا یوسفعَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام اور زُلیخا کے قصّے کو دلیل بنانا سخت جہالت وحرام ہے ۔ یاد رہے ! عشق صرف زلیخا کی طرف سے تھا ، حضرتِ سیِّدُنا یوسفعَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلامکا دامن اس سے پاک تھا ۔ ہر نبی معصوم ہے ۔
(عشقِ مجازی کی حیرت انگیز معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 192صفحات کی کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب ص 148 تا 181کا مطالعہ فرمالیجئے )
(۶)قرضہ اُتارنے کا وظیفہ
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔
(یعنی اے اللہ! مجھے حرام سے بچاتے ہوئے ( صرف) حلال کے ساتھ کفایت کراور اپنے فضل وکرم کے ذریعے اپنے سوا سے بے پرواہ فرمادے ۔ ) تاحُصولِ مُرادہرنَماز کے بعد ۱۱، 11 بار اور صبح وشام100، 100 بار روزانہ (اوّل وآخِر ایک ایک بار دُرُودشریف) پڑھئے ۔ اس دُعا ء کے بارے میں حضرتِ مولائے کائنا ت ، عَلیُّ الْمر تَضٰی شیرِ خدا کرَّم اللّٰہ تعالٰی وَجْہَہُ الکریمکا ارشادِ شفقت بنیاد ہے : ’’اگرتجھ پر پہاڑ جتنا بھی قرض ہوگا تو اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ادا ہوجائے گا ۔ ‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۵ص۳۲۹حدیث۳۵۷۴دار الفکر بیروت )
صبح وشام کی تعریف : آدھی رات کے بعد سے لیکر سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صُبحہے اور ابتِدائِ وقتِ ظہر سے غُروبِ آفتاب تک شام کہلاتی ہے ۔ (الوظیفۃ الکریمۃ ص۹)
(۷)برائے رِزق اور ادائے قرض (دو اوراد)
(الف) یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْپانچ سو بار ، (اوّل وآخر گیارہ بار دُرود شریف) یہ عمل نَمازی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن بعدنَمازِ عشاء ننگے سر کھُلے آسمان تلے کھڑے کھڑے پڑھیں ۔ ( ایسی جگہ پر یہ عمل کیجئے جہاں نامحرم پر اور کسی کے گھر کے اند ر نظر نہ پڑے )
(ب)یابَاسِطُروزانہ بعدنَمازِ فجر دُعاء کے بعد دَس بار (اوّل آخر ایک بار دُرود شریف) پڑھ کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیں ۔
مَدَنی نُکتہ : اے کاش ! روزی میں کثرت کی مَحبَّت کے بدلے ہم نیکیوں میں برکت کی حسرت کر تے اور اس کے لئے بھی کو ئی وِردکر تے ۔
مَد َنی مشورہ : وِرد شروع کرنے سے پہلے کسی سنّی عالم یا قاری صاحب کو سنادیجئے ۔
مَدَنی التِجائ ۔ اِس رسالے میں دیا ہوا کوئی بھی وِرد کرنا چاہیں تو شروع کرنے سے قبل سرکارِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکے ایصالِ ثواب کیلئے گیارہ یا ایک سو گیارہ روپے کی اور کام ہوجانے کی صورت میں سرکارِاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ایصالِ ثواب کیلئے (کسی سنّی عالم کے مشورے سے ) 25یا 125روپے کی اسلامی کتابیں تقسیم کیجئے ۔ (رقم کم و بیش کرنے میں مضایقہ نہیں )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع