دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

یہ فِعل اللہ  تعالٰی اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ناراض اور عزیز و اقا رِب کو غمگین کرنے والا اور ہمارے دشمنوں یعنی شیاطین اور ان کے مُتَّبِعِین یعنی کافِرین کو راضی کرنے والا ہے ۔ ثانِیاًاس سے  مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ خود کُشی کرنے والے کے عزیز و اقا رِب دُکھوں اور پریشانیو ں میں مزید گھِر جاتے ہیں ۔ ثالِثاً خودکُشی سے  جان چُھو ٹتی نہیں بلکہ مزید اور وہ بھی شدید پھنس جاتی ہے  ۔ تو اُس شخص کیلئے کس قَدَر نقصان اور خُسران کی بات ہوگی جو شیطان کے وسوسوں میں آ کرخودکُشی کرکیخود کو عذابِ قبر و حشر و نار کا حقدار بنا لے ۔ نیز یہ کیسی بے مُرُوَّتی ، اور بے وفائی ہے کہ خاندان والوں اور عزیزوں کے گلے میں بد نامی و شرمندَگی کا ہار ڈال کر دنیا سے  رخصت ہو نیز خود اپنے دشمنوں کوبھی خوشی فراہم کرتا چلے  ۔ لہٰذااِسی طرح کے مَدَنی تصوُّرات کے ذَرِیعیشیطان مردود کو باِ لکل ما یوس کرد ے اور ایمان پر استِقامت کے عزمِ صَمیم سے  اُس دُزدِ رجیم( یعنی مردود چورشیطان) کااس طرح کہہ کر منہ پھیر دے کہ میں کیوں کروں خودکُشی ؟خودکُشی کرے میری بلا!مجھے تو اپنے ربِ اکرم  

عَزَّوَجَل کے فضل وکرم سے  بَہُت اُمّید ، اُمّید اور اُمّید ہے ، اور خود کشی تو وہ کرے جسے  اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّتکی رَحمت سے  مایوسی ہو  ۔ اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّت  عَزَّوَجَلَّ کی رحمت بَہُت زبردست ہے ۔ وہ ضَرورضَرورضَرورمیری پریشانیاں بھی دور فرما ئے گا اور مجھ گنہگارکو محض اپنے فضل وکرم سے  بِلا حساب و کتاب بخش بھی دے گا ۔  باِلفرض  بظاہر پریشانیاں دور نہیں بھی ہوتیں تب بھی میں اُس کی رضا پر راضی ہوں میں خُودکُشی کرکے اپنی آخِرت کو داؤ پر لگا کر اے نامراد شیطان! تجھے ہرگز خوش نہیں کروں گا  ۔

’’بسمِ اللّٰہ‘‘ کے سات حُروف   کی نسبت سے  7 روحانی علاج

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! پریشانیوں کاتعلُّق قلب و روح سے  ہو تا ہے ۔ پریشانیوں سے  نَجات پانے اور سُکونِ قلب بڑھانے کے لئے روحانی علاج بھی سماعت فرمایئے ۔

(۱)غم کا علاج

             لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم60 بار روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیاکیجئے اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ رنج و غم دور ہونگے  ۔ دل کی گھبراہٹ کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے  ۔

(۲)روزی میں بَرَکت کا  بِہترین نُسخہ

            اگر بے رُوزگاری سے  تنگ ہیں تو اِس نُسخے پر عمل کیجئے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا سَہل بن سَعد رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حُضُور ِ انور، مد ینے کے تاجور ، شفیع روزِ مَحشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمتِ با بَرَکت میں حاضِر ہو کر اپنی مُفلِسی و مُحتاجی کی شکایت کی ۔  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  جب تم گھر میں داخِل ہونے لگواور گھر میں کوئی ہو تو سلام کر کے داخِل ہوا کرو، پھر مجھ پر سَلام عرض کرواور ایک بار قُلْ ھُوَ اللّٰہ شریف پڑھو ۔  اُس شَخص نے ایسا ہی کیا پھراللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ نے اُس کو اتنا مالا مال کر دیا کہ اُس نے اپنے ہمسایوں کی بھی خدمت کی ۔  (الجامع لاحکام  القران للقرطبی  ج ۱۰ ص۱۸۳ ۔ ۱۸۴دارالفکر بیرو ت )

(۳)گھریلو اِتِّفاق کا عمل

             میرے آقا ئے نعمت ، سرکارِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں  : ’’سب گھر والوں میں اِتِّفاق کے لئے بعدنَمازِ جمعہ لاہوری نمک پر ایک ہزار ایک بار یَاوَدُوْدُ پڑھئے اوّل وآخر دس دس بار درود شریف اور اُس وقت سے  اُس( پڑھے ہوئے ) نمک کا برتن زمین پر نہ رکھئے ، ( ادب سے  الماری، میز وغیرہ اُونچی جگہ رکھئے )وہ نمک سات دن گھر کی ہانڈی( یعنی سالن وغیرہ ) میں ڈالئے ، سب کھائیے ، مولیٰ تعالیٰ سب میں اِتِّفاق پیدا کرے گا ۔  ہر جمعہ کو سات دن کے لئے پڑھ لیا کیجئے ۔                   ( فتاوٰی رضویہ  ج۲۶ ص ۶۱۲)

(۴) دُشواری کے بعد آسانی

            حضرتِ علّامہ امام شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّبانی ’’ طبقاتِ کبُریٰ‘‘ میں حُضُور غوثُ الاعظم  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکا یہ ارشادِ مبارَک نَقل کرتے ہیں ، ابتِداء ً مجھ پر بَہُت سختیاں رکھی گئیں اور جب سختیاں انتِہا کوپَہُنچ گئیں تو میں عاجِز آکر زمین پر لیٹ گیا اور میری زَبان پر قراٰنِ پاک کی یہ دو آیاتِ مبارکہ جاری ہو گئیں  ۔

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ(۵)اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ(۶)          (پ ۳۰ الم نشرح  ۵، ۶)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن