دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

سے  بَرَکتیں لئے باریک باریک بُندَکیاں مجھ پر بھی پڑرہی ہیں ۔ کچھ دیر کیلئے اس دِلفریب و د لگداز منظر میں کھوجایئے ۔

درِ مصطَفٰے کی تلاش تھی میں پُہَنچ گیا ہوں خیال میں

نہ تھکن کاچِہرے پہ ہے اثر نہ سفر کی پاؤں میں دُھول ہے

             ہو سکے تو ہر روز اسی طرح تصوُّر کیجئے اُن کی رَحمت سے  کیا بعید کہ سچ مُچ پردے اُٹھ جائیں اور عاشِقانِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  حقیقت میں گنبدِ خَضرا کے جلوے دیکھ لیں ۔ روزانہ کم از کم سات منٹ(مِ ۔ نَٹ) ایسا کریں گے تو اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآپ کا ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن بَہُت کم ہو جائیگا اگر یقین نہیں آتا تو تجرِ بہ (تَجْ ۔  رِ ۔ بہ) کر لیجئے  ۔

گنبدِ خَضرا خدا تجھ کو سلامت رکھے

دیکھ لیتے ہیں تجھے پیاس بُجھالیتے ہیں

پیدل چلنے کے فوائد

            ذِہنی دباؤ اور اَعصابی کھچاؤ کم کر نے کے لئے ذِہنی ورزِش کے علاوہ   روزانہ پون گھنٹہ مسلسل پیدل چلنا چاہئے ۔ ابتِدائی 15 مِنَٹ چال درمیانہ ہو درمیانی15 مِنَٹ قدرے تیز تیز قدم اور آخِری 15 مِنَٹ اُسی طر ح پھر درمیانہ ۔

 دُرُود شریف پڑ ھتے جایئے اور لگاتار چلتے جایئے ، چلنے میں یہ کوشِش فرمائیے کہ پاؤں کے پنجوں پر قَدرے وزن پڑتا رہے ، چلنے کیلئے فَجر کا وقت بہتر ہے کہ اُس وقت ماحول عُمُوماً گاڑِیوں کے دھوئیں اور گرد وغبار سے  پاک، فَضاء میں نکھار اور ہوا خوشگوار ہو تی ہے ۔ ایک روایت کے مطابِق جنّت میں ہر وَقت اسی وَقت کا سا سَماں ہو گا  ۔ اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ہاضِمہ دُرُست ہوگا ، آپ کے اَعضاء بہتر طور پر کام کریں گے ، دورانِ خون تیز ہو گا اور خون کی گردِش تیز ہو نے سے  جسم سے  ایک خاص قسم کا زہریلا مادّہ خارِج ہو تا ہے ، جس کی خاصیَّت افیون سے  ملتی جُلتی ہے ۔  اس کے خارِج نہ ہو نے سے  مختلف دَردوں اور تکالیف میں اِضافہ ہو تا رہتا ہے ۔  مذکورہ طریقے پر اگر مسلسل پیدل چلنے والی ورزش کیا کریں گے تو یہ زہریلا مادّہ جسم سے  خارِج ہو تا رہے گا جس سے  مختلف جسمانی تکالیف سے  راحَتیں ملیں گی ، ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن میں کمی آئے گی اور اگر خون میں گندا کولیسٹرول بھی زائد ہوا تو وہ بھی خارِج ہو گااور دماغ کو تازَگی مُیَسَّر آئیگی ۔ جب ذِہن تروتازہ رہیگا تو خود کُشی کا خیال کبھی بھی قریب نہ آئیگا ۔ اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ

اے بے کسوں کے ہمدم دنیا کے دور ہوں غم

بس جائے دل میں کعبہ سینہ بنے مدینہ

   بیمار  بادشاہ

            پڑوسی ملکوں کے دو بادشاہوں میں گہری دوستی تھی ، ان میں ایک بادشاہ طرح طرح کے امراض اور ٹینشن سے  تنگ جبکہ دوسرا بادشاہ خوش حال اور صِحّت مند تھا ۔ ایک بار بیمار بادشاہ نے تندُرُست بادشاہ سے  کہا : میں ماہِر طبیبوں سے  علاج کروانے کے باوُجُود حُصولِ صحّت میں ناکام ہوں ، آپ کس طبیب سے  علاج کرواتے ہیں ؟تندُرُست بادشاہ نے مسکرا کر کہا :  میرے پاس دو طبیب ہیں ۔ بیمار بادشاہ نے کہا :  برائے کرم!مجھے بھی ان سے  ملوا دیجئے ، اگر انہوں نے میرا علاج کر دیا تو اُن کو مالا مال کردوں گا ۔ تندُرُست بادشاہ  ہنس پڑا اور کہنے لگا : میرے طبیب میرا بِالکل مُفت علاج کرتے ہیں اور وہ دو طبیب ہیں میرے دونوں پاؤں !اور طریقِ علاج یہ ہے کہ ان کے ساتھ میں خوب پید ل چلتا ہوں لہٰذا میر ی صحّت اچّھی رہتی ہے اور آپ غالِباً زیادہ تر بیٹھے رہتے ، پیدل چلنے سے  کتراتے ، اور تھوڑے تھوڑے فاصِلے پر بھی سُواری پر آتے جاتے ہیں لہٰذا خود کو بیمار اور ذِہنی دباؤ کاشکار پاتے ہیں  ۔

کیا آپ خود کُشی کرنا چاہتے ہیں ؟ ٹھہریئے ۔ ۔ ۔  ۔ !

            جب کوئی بیمار ، بے رُوز گا ر، قرضدار، سخت ٹینشن کا شکار یا کوئی غُصِیلا اور جذباتی آدمی دِلبرداشتہ ، یا کوئی امتحان میں فیل ہونے پر طعنہ زنی سے  خائف یا پسند کی شادی میں جب ناکام ہو جاتا ہے تو شیطان ہمدرد بن کر آتا اور بہکاتا ہے کہ تم اتنے پریشان ہو تو آخر خود کُشی کیوں نہیں کرلیتے کہ ان جَھنجَھٹوں  سے  جان چھو ٹے ۔ جذباتی مرد و عورت کی عقل ایسے  مواقِع پر بسا اوقات ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور وہ خودکُشی پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں ۔ لہٰذا شیطان جب خودکُشی کے وسوسے  ڈالے توایسی صورت میں آپ با لکل ٹھنڈے دِماغ سے  شیطان کے وسوسوں کو رَدّ کیجئے اور خود کُشی کے دُنیوی نقصا نات اور اُخروی عذابات کو خیالات میں اس طرح دُہرایئے اوّلاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن