30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طریقہ ہے ۔ چُنانچِہ حدیث شریف میں ہے : ’’عِمامہ باندھو تمہا راحِلمْ بڑ ھے گا ۔ ( اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم ج ۵ ص ۲۷۲حدیث ۷۴۸۸ دارا لمعرفۃ بیروت )
جدید سائنسی تحقیق کے مطابِق مستقِل طور پر عِمامہ شریف سجا نے والا خوش نصیب مسلمان فالج اور خون کی وجہ سے جنم لینے والی بعض بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ عِمامہ شریف سجانے کی بَرَکت سے دِماغ کی طرف جانے والی خون کی بڑی بڑی نالیوں میں خون کا دباؤ صِر ف ضَرور ت کی حد تک رَہتا ہے اور غیر ضَروری خون دِماغ تک نہیں پہنچ پاتا ! لہٰذا امریکہ میں فالج کے عِلاج کیلئے عِمامہ نُما’’ ماسک ‘‘(MASK)بنایا گیا ہے ۔
اُن کا دیوانہ عِمامہ اور زُلف ورِیش میں
واہ دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار
ٹینشن اور ڈِپریشن کم کر نے کے لئے عملِ تَنَفُّس یعنی سانس کی ورزِ ش مفید ہے ۔ اس کے لئے فجر کاوقت بہترہوتا ہے کہ اس وَقت عُمُوماً دھواں اور شور وغُل نہیں ہو تا ۔ یہ عمل کسی ہوا دار کم روشنی والے کمرے میں کیجئے ۔ اسلامی بھائی برآمدہ میں اس طرح کھڑے ہوں کہ کسی کے گھر میں نظر نہ پڑے اوراسلامی بہنیں بھی اسقَدَر دور کھڑی ہوں کہ کو ئی غیر مرد اِن کو نہ دیکھ سکے نیز اِن کی بھی کسی غیر مرد پر نظر نہ پڑے ۔ اِس کا طریقہ نہایت آسان ہے ، پہلے اپنی انگلی ناک کے الٹے نتھنے پر (یعنی سوراخ کے قریب ) رکھ کر معمولی سا دبائیں اور ناک کی سیدھی جانب سے سانس لیں اب سیدھی طرف سے دبائیں اور الٹی جانب سے سانس نکا ل دیں ۔ اس طرح کم از کم30 بار یہ عمل دُہرائیں ۔ اگر اس سے زائد بھی کرلیں تو کو ئی حَرَج نہیں ۔ اس سے اِن شائَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ آپ ٹینشن میں کمی اور کافی فَرحت محسوس کریں گے ۔
پریشانی کی طرف سے توجُّہ ہٹا دیجئے
ایک اور طریقۂ علاج یہ بھی ہے کہ اپنی پریشانی کے متعلِّق سوچنا ترک کر د یجئے ۔ اگر سوچتے رہیں گے کہ میں بَہُت بیمار ہوں ، میں پریشان ہوں ، میں سراپا مسائل ہو ں تو اس سے پریشانی اور ذِہنی دباؤ میں مزید اضافہ ہو گااور آپاندر ہی اند ر گُھلتے چلے جائینگے ۔ حضرتِ سیِّدُنا امیرُالْمُؤمِنِین علیُّ المرتضٰی ، شیر خدا کَرَّمَ اﷲ ُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں میں نے سر کارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے سُنا "مَنْ کَثُرَ ھَمُّہٗ سَقِمَ بَدَنُہٗ"یعنی جس کی فکریں زیادہ ہو جاتی ہیں اس کا بدن سَقِیم (یعنی بیمار)پڑ جاتا ہے " ۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ۶ ص ۳۴۲حدیث ۳۹ ۸۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
دل کو سکوں چمن میں ہے نہ لالہ زار میں
سوز و گُداز تو ہے فَقَط کُوئے یار میں
چلئے !اپنے ذِہن کو تازہ بلکہ تازہ ترین کر نے کیلئے تیسرا مَدَنی طر یقہ بھی سن لیجئے اور وہ یہ ہے کہ کسی بھی وقت کم روشن، ہوادار اورپُر سُکون جگہ پر لیٹ کر بہترین پُرفَضا مقام کا تصوُّر قائم کیجئے اور یہ تصوُّر حقیقت سے قریب تر ہو ۔ مدینۂ منوّرہزَادَھَااللّٰہُ شَرَفًامیں واقع گنبدِ خَضراء کا حسین منظر مرحبا! کہ یہ دنیا کے ہر حسین منظر سے حسین ترین ہے ۔ گنبدِخَضرا کا تصوُّر باندھئے ۔ مکتبۃُ المدینہ سے ’’ تصوُّرِ مدینہ ‘‘کیکیسِٹ ھَدِیّۃً حاصل کرکے اُس کے ذَرِیعے بہتر طریقے پر’’ تصوُّرِمدینہ ‘‘قائم کیا جا سکتا ہے ۔
کیا سبز سبز گنبد کا خوب ہے نظارا
ہے کس قَدَر سُہانا کیسا ہے پیاراپیارا
آپ نے بارہا تصویر میں سبز سبز گنبد دیکھا ہو گا اور جس خوش قسمت نے حقیقت میں دیکھا ہے اس کے لئے تصوُّر کر نا مزید آسان ہو گا ۔ شُروع میں ہلکا ہلکا عکس محسوس ہو گا پھر اس کو حقیقت سے قریب تر کر نے کی کوشش کیجئے ۔ اگر جذبہ صادِق ہوا تو اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ بے ساختہ پکار اٹھیں گے ، یہ رہا سبز سبزگنبد !پھر خیا ل کیجئے صُبح کا سُہانا وقت ہے ، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا جھومتی ہوئی ، سبز سبز گنبد کو چومتی ہوئی، اس کے گرد گھومتی ہو ئی مجھے بَرَکتیں دے رہی ہے ، مجھے چُھو رہی ہے ، اور اس کے سبب مجھے پُر کیف ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے ، پھر یہ بھی تصوُّر کیجئے کہ سبز گنبد شریف پر ہلکی ہلکی بُوندا باندی نِچھاورہو رہی ہے اوروہاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع