30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خودکُشی کر لی !حالانکہ حضراتِ عُلَمائے کرام کی اکثریت قلیل آمدنی پر گزارہ کرتی ہے ۔
دولت کی فِراوانی ہے مانگنا نادانی
آقا کی مَحبّت ہی دَراَصل خزینہ ہے
سب کی روزی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِ مّۂ کرم پر ہے
رُوزگا ر کے مُعامَلے میں اللّٰہعَزَّوَجَلَّ پر عملی طور پر بھی حقیقی معنوں میں توکُّل یعنی بھروسہ قائم کیجئے ۔ بے شک وُہی چِیُونٹی کو کَن اور ہاتھی کو مَن عطا فرمانے والا ہے ، یقینا یقینایقیناہر جاندار کی روزی اُسی کے ذِمّۂ کرم پر ہے ۔ چُنانچِہ بارھویں پارے کی ابتِداء میں ارشاد ِ باری عَزَّوَجَلَّ ہے :
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا (پ۱۲ھود ۶)
ترجَمۂ کنزُالایمان : اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کارِزق اللہ (عَزَّوَجَلَّ ) کے ذِمّۂ کرم پر نہ ہو ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور طلب بات یہ ہے کہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے ہر ایک کی روزی تو اپنے ذِمّۂ کرم پر لی ہے مگر ہر ایک کی مغفِرت کا ذمّہ نہیں لیا ۔ وہ مسلمان کس قَدَر نادان ہے جو رِزق کی کثرت کے لئے تو مارا مارا پھرے مگر مغفِر ت کی حسرت میں دل نہ جلائے ۔ سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذیشان ہے : ’’اگر تم اللہ تعالٰی پر ایسا توکُّل کرو جیسا کہ اُس پرتَوکُّل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اِسطرح رِزْق عطاکیاجائے گا جس طرح پرندوں کو رِزق عطا کیاجا تا ہے کہ وہ صُبح کو بھوکے جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر پلٹتے ہیں ۔ ‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج ۴ ص ۱۵۴حدیث ۲۳۵۱ دارالفکر بیروت )
مجھ کو دنیاکی دولت کی کثرت نہ دے چاہے ثروت نہ دے کوئی شُہرت نہ دے
فانی دنیا کی مجھ کو حکومت نہ دے تجھ سے عطّاؔر تیرا طلبگار ہے
خودکُشی کا ایک سبب گھریلو شکر رَنجیاں
خود کُشیکا ایک بَہُت بڑا سبب گھریلو شکر رنجیاں بھی ہیں ۔ چُنانچِہ’’ روزنامہ نوائے وقت‘‘( 5 اگست 2004ء) کی خبر ہے : ’’ایک نوجوان نے روہڑی تھانے کی حُدُ ود میں گھریلو مسائل سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔ ‘‘آہ! شیطان مردودنے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں سے دور کرکے ہمار ے گھروں کا سکون برباد کردیا ہے ، ہمارا نظامِ زندگی بگڑ کر رَہ گیا ہے ، گھریلوزندگی کی اسلامی واَخلاقی قدریں پامال ہوگئیں ، علمِ دین سے دُوری اور سنّت کے مطابِق اَخلاقی تربیَّت نہ ہونے کی نُحُوست کے باعث گھر کے اکثر افراد ایک دوسرے سے نفر ت کرنے لگے ہیں ۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کبھی بیوی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی شوہر، کبھی بیٹی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی بیٹا، یوں ہی کبھی ماں توکبھی باپ ۔ گھریلو مسا ئل کا ایک حل گھروں کے اندر مکتبۃ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ مَدَنی مذاکَرہ یا سنّتوں بھرے بیان کا ایک کیسِٹ روزانہ سننا یاسنّتوں بھری V.C.D.دیکھنااور فیضا نِ سنّتکا گھر میں روزانہ درس جاری کرنااور اپنے گھر میں دعو تِ اسلامی کامَد َنی ماحول قائم کرنا بھی ہے ۔ جس گھر کا ہر فرد نَمازی اور سنّتوں کا عادی ہو گا ایسے داڑھی ، زُلفوں اور عمامہ شریف سجانے والے عاشِقانِ رسول کے پردہ نشین گھر انوں سے ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کوکبھی بھی خودکُشی کی منحوس خبرسُننے کو نہیں ملیگی ۔ یہ آفت بے نَمازیوں ،
فیشن پرستوں ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں ، گانے باجے سننے والوں ، صِرف دُنیوی تعلیم کو سب کچھ سمجھنے والوں اور بے عملی کی زندگی گزارنے والوں کاحصّہ ہے ۔ خدا کی قسم ! مجھے خود کُشی کی جانب مائل ہونے والے ہر مسلمان سے ہمدردی ہے ، لوگ شاید ان سے نفرت کرتے ہوں مگر مجھے ان پر شفقت ہے جبھی تو ’’ خودکُشی کا علاج‘‘کے عُنوان پر بیان کر رہا ہوں ، یقین مانیے اگر ہر مسلمان دعوت اسلامی والا بن جائے تو اللہ اور اس کے پیارے حبیب عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضل و کرم سے مسلمانوں سے خودکُشی کی نُحُوست کا جڑ سے خاتِمہ ہو جائے ۔
دعوتِ اسلامی کی قیّوم سارے جہاں میں مچ جائے دھوم
اِس پہ فِدا ہو بچّہ بچّہ یا اللہ ! مِری جھولی بھر دے
خود کشی کرنے والے کا جنازہ اور ایصالِ ثواب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع