دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

کوئی آیا پاکے چلا گیا کوئی عُمر بھر بھی نہ پا سکا

مِرے مولیٰ تجھ سے  گِلہ نہیں یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تَنگدستی واِفلاس وغیرہ سے  بد دل ہوکر خود کُشی کی راہ اختیار کرنا خدا کی قسم! سَخت غَلَطی ہے ۔ اللہ  تعالٰی کی رِضا جُوئی اور آخِر ت کی بہتری کیلئے خوش دِلی کے ساتھ ان تکالیف و مصائب پر صَبْرکرنا چاہئے اوراگر کرنی ہی ہے تو خودکُشی نہیں ’’ نفس کُشی‘‘ کرنی چا ہئے ۔ آ ہ ! شیطان مَردود نے ہماری نفسانی خواہِشات کو اُبھار کر ہمیں کیسی کیسی برائیوں میں مبتَلا کر رکھا ہے ! کاش!ہم ’’ نَفس کُشی‘‘ یعنی نَفس کو مارنے میں ایسے  مصروف ہوجائیں کہبزر گو ں کے ا س قولِ پاک، ’’مُوتُوا قَبْلَ اَنْ تَمُوتُوا‘‘یعنی مر جاؤ مرنے سے  پہلے ‘‘ (کشف الخِفاء ج ۲ ص ۲۶۰دارالکتب العلمیہ بیروت )کا مِصداق بن جائیں اور دولت کی فِراوانیوں اورغُربت کی پریشانیوں سے  بے نیاز ہو جائیں ۔ یقین مانئے مالدار کے مقابلے میں غریب و نادار فائدے میں ہے چُنانچِہ

   آہ ! بے چارے مالدار!!

             امامُ الانصار ِوَ المہاجِرین ، مُحِبُّ الفُقَرائِ وَالْمَساکِینجنابِ رحمۃٌ  لِّلْعٰلمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ دِلنشین ہے : ’’بروزِقِیامت فُقَرا ء    ما لد ار و ں سے 500 سال پہلے جنّت میں داخِل ہوں گے ۔   (سُنَنُ التِّرْمِذِیّج ۴ص۱۵۷حدیث۲۳۵۸دارالفکر بیروت)

            ایک روایت میں ہے ، فرمایا : اللہ  تعالٰی بال بچّوں والے غریب سُوال سے  بچنے والے مسلمان سے  بَہُتمَحبَّت فرماتا ہے ۔ ( سُنَن ابنِ ماجہ ج ۴ ص ۴۳۲ حدیث ۴۱۲۱  دارالمعرفۃ بیروت )

مَحبَّت میں  اپنی  گُما  یا الہٰی

نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالہٰی

 خود کُشی کا ایک سبب عشقِ مَجازی

         میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئے دن اخبار ات میں یہ خبریں شائع ہوتی ہیں کہ فُلاں یافُلانہ نے اپنی پسند کی شادی میں گھر والوں کی رُکاوٹ کے سبب مایوس ہو کر خودکُشی کر لی ۔  نُمُو نَتاً’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘(کراچی 4 اگست 2004؁ء)کی دو خبریں مُلاحَظہ فرمائیے {۱}’’ پسند کی شادی نہ ہونے پر ایک نوجوان نے زَہر پی لیا‘‘{۲}’’ مَحَبَّت میں ناکامی پردادُو (سندھ) کے نوجوان نے خودکُشی کر لی  ۔ ‘‘اِس طرح کی اَموات بھی بڑی حسرت ناک ہوتی ہے ۔

 

 عُریانی و فَحّاشی، مخلُوط تعلیم ، بے پردَگی ، فِلم بینی ، ناوِلوں اور اخبارات کے عِشقیہ وفِسقیہ مضامین کا مُطالَعہ وغیرہ عشقِ مجازی کے اسباب ہیں ۔ لاشُعوری کی عمر میں ایک ساتھ کھیلنے والے بچّے اور بچّیاں بھی بچپن کی دوستی کی وجہ سے  اِس میں مبتَلا ہو سکتے ہیں  ۔ والِدَین اگر شُروع ہی سے  اپنے بچّو ں کوغیروں بلکہ قریب ترین عزیزوں بلکہ سگے بھائی بہنوں تک کی بچّیوں اور مُنّیوں کو اِسی طرح دوسروں کے مُنّوں کے ساتھ کھیلنے سے  باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں اور بیان کردہ دیگر اسباب سے  بچانے کی بھی سَعی کریں تو عشقِ مجازی سے  کافی حد تک چُھٹکارا مل سکتا ہے ۔  بچّوں کو بچپن ہی سے  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت کادرس دینا چاہئے ۔ اگر کسی کے دل میں حقیقی معنوں میں مَحَبَّتِرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جاگُزیں ہو گئی توان شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ عشقِ مجازی سے  محفوظ ہو جائے گا ۔

مَحبَّت غیر کی دل سے  نکالو یا رسولَ اللہ                                                      مجھے اپنا ہی دیوانہ بنا لو یا رسولَ اللہ

خود کُشی کا ایک سبب بے رُوزگاری

            بے رُوز گاری یاقرضداری سے  تنگ آ کر بھی بعض لوگ خود کُشی کی راہ لیتے ہیں ۔ آسائشوں ، عُمدہ غذاؤں ، شادِیوں وغیرہ کے موقَعَوں پر فُضول خر چیو ں ،  گھر کے اندر کی سجاوٹوں ، گاڑیوں وغیرہ کیلئے زِیادہ سے  زِیادہ رقم کی طلب اور بَہُت بڑا سرمایہ دار بن جانے کے سُنہرے خواب بھی اس کے اسباب ہیں ۔ اگر رَہنے سَہنے ، کھانے پینے وغیرہ میں حقیقی سادَگی اپنانے کامَدَنی ذِہن بن جائے تو قلیل آمَدَنی پر گزارہ کرنا آسان ہو جائے اور اس سبب سے  شاید کوئی بھی مسلمان خودکُشی جیسا حرام اورجہنَّم میں لیجانے والا کام نہ کرے ۔ در اصل علمِ دین سے  دُوری کی وجہ سے  بھی ایسا ہو رہا ہے ۔ آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ فُلاں عالم یا پیش امام صاحِب نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن