دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

جائے کہ اگر گھر میں میرے جیتے جی کسی کی فوتگی ہو گئی تو اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں صَبْرکر و ں گا، اگر نوکری چلی گئی یا انٹر ویو میں فیل ہو گیایامیرے اندر کوئی مستقِل جِسمانی عیب پیدا ہوگیا مثلاً لنگڑا ، کانا یا اچانک اندھا ہوگیا یا کسی نے جھاڑ دیا ، دل آزاری کرد ی توصَبْر کرکے اَجْرحاصل کروں گا ۔  اگر واقِعی مصیبت آبھی جائے تو پھراپنے عزمِ صَبْر پر قائم رہا جائے  ۔ ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المبینفرمایا کرتے : ’’جس کوصَبْر نہ آئے وہ تَکَلُّفاًصَبْر اختیار کرے ، نیز پیارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ جو تَکَلُّفاً صَبْر کرے گا ، اللہ  تعالٰی اُس کو صَبْر عطا فرمادے گااور کسی کو صبر سے  بڑھ کر خیر اور وسعت والی چیز عطا نہیں کی گئی ۔ ‘‘(صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ ص۴۹۶ حدیث ۱۴۶۹دار الکتب العلمیۃ بیروت ) چُنانچِہصَبْر کے حُصُول کیلئے اُس کے فضائل اور بے صَبری کے دُنْیَوِی واُخرَوی (اُخْ  ۔ رَ  ۔ وِیْ )نقصانات کے بارے میں غورکیا جائے ، اپنے آپ کوعِبادات میں مشغول رکھا جائے ، اِس طرح کرنے سے  بھی مصیبت کی طرف سے  اِن شائَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ توجُّہ ہٹ جائے گی اورصَبْر کرنا آسان ہو گا  ۔

بے جا سوچتے رہنے کے عظیم نقصانات

            بعض حُکَماء کا قول ہے ، ’’تین چیزوں میں غور نہ کر{۱} اپنی مفلِسی و تنگدستی (اور مصیبت)پر ، اس لئے کہ اس میں غور کرتے رہنے سے  تیرے غم (اورٹینشن ) میں اِضافہ اور حرص میں زیادَتی ہوگی{۲}تیرے اوپرظلم کرنے والے کے ظلم پر غور نہ کرکہ اِس سے  تیرے دل میں کینہ بڑھے گااور غصّہ باقی رہے گا {۳}دنیا میں زِیادہ دیر زندہ رہنے کے بارے میں نہ سوچ کہ اس طرح تو مال جَمع کرنے میں اپنی عُمر ضائِع کردے گااور عمل کے مُعامَلے میں ٹا لَم ٹَول( ٹالَمْ ۔  ٹو ل ) سے  کام لے گا‘‘ ۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دُنیوی تَفکُّرات ( تَ  ۔ فَکْ ۔ کُرات )  میں جان کھپانے کے بجائے آخِرت کے مُعاملات میں اس طرح مُنہَمِک ہوجا ئیں جیسا کہ ہمارے اَسلاف  رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تعالٰیکا مَدَنی انداز تھا ۔

کیا حال ہے ؟

            حضرتِ سیِّدُنا مالِک بن دینارعلیہ رحمۃاللہ  الغفّارسے  کسی نے پوچھا :  کیا حال ہے ؟ فرمایا : اُس شخص کا کیا حال ہوگاجو ایک گھر (یعنی دنیا)سے  دوسرے گھر (یعنی آخِرت )کی طرف جانے کی فکر میں لگا ہواہواوریہ نہ جانتاہوکہ جنّت میں جاناہے یا دوزخ ٹِھکانہ ہے ۔ ‘‘

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! ہمارے اَسلاف  رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تعالٰی کو صِرف آ خِرت کی دُھن ہوتی تھی ، کیسی ہی فاقہ مستی اورتنگدستی ہوتی وہ ذرّہ برابر اس کی پرواہ نہ کرتے کیونکہ ان نُفُوسِ قُدسِیَّہ کا ذِہن بنا ہو اہوتا تھا کہ دُنیا کی تکالیف میں تو جُوں تُوں کرکے گزارہ ہو ہی جائے گالیکنمَعاذَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ  قبرو آخِرت میں اگر تکالیف کا سامنا ہوا تو بُری طرح پھنس جائیں گے ۔ اِس سے  ہمار ے  وہ اسلامی بھائی بھی عبرت حاصِل کریں جو دُنیا میں تنگدستی کیلئے تو فکر مند ہوتے ہیں مگر آخِرت کی مشکِلات سے  نَجات کی طرف کوئی توجُّہ نہیں ہوتی !حالانکہ( دُنیَوِی ) تنگدستی جس سے  یہ پریشان ہیں صبر کریں تو آخِرت میں اِس کیلئے چھٹکارے کا سامان ہے ۔  

            مَصائب و آلام پرصَبْر کا ذِہن بنانے کیلئے عاشِقانِ رسول کیساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کی خوب سعادت حاصل کیجئے ۔

 ترغیب کیلئے مَدَنی قافلوں کی ایک بہار ملا حَظہ فرمایئے ۔  چُنانچِہ ایک واقعہ اپنے انداز میں عرض کرنے کی کوشِش کرتا ہوں : ۔

جوشیلا مُبلِّغ

             عاشِقانِ رسول کاایکمَدَنی قافِلہجہلم (پنجاب ) کے ایک گاؤں میں 12دن کیلئے سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر پہنچا ۔ جس مسجِد میں قِیام تھا، اُس کے سامنے والے گھر میں رَہنے والے ایک نوجوان پرایک عاشقِ رسول نے اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی وہ نوجوان صِرف 2دن ساتھ رَہنے کیلئے تیاّر ہوئے اورمَدَنی قافلے والوں کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہوگئے ۔  صِرف دو دن مَدَنی قافِلے میں گزارنے کی بَرَکت سے  اپنے گھر میں سب کونَماز و ں کی تلقین کی ۔ چُونکہ وہ گھر کے بااثر فرد تھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تقریباً سبھی نے نَما ز  پڑھنا شروع کردی ۔  برابر میں ماموں کے گھرجا کر بھی نیکی کی دعوت پیش کی ۔  گھر والوں کو. T.Vکی تباہ کاریاں بتا کر اللّٰہُتوّابعَزَّوَجَلَّ  کے عذاب سے  ڈرایا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ با ہَمی رِضامندی سے  گھر سے . T.V نکا ل دیا گیا ۔ دوسرے دن صُبح کپڑوں پراِستری کرتے ہوئے اچانک انہیں کرنٹ لگا اور بقول گھر والوں کے زَبان پر  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  جاری ہوا اور فوراً دم نکل گیا ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔  مرحوم خوش نصیب تھا کہ مرتے وقت کلمہ نصیب ہو گیا ۔   نبیِّ رحمت ، شفیعِ امّت، مالِکِ جنّت، محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے :  جس کا آخِری کلام َلآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  (یعنی کَلِمَۂ طَیِّبہ  ) ہو وہ داخِل جنّت ہو گا ۔ ( سننُ ابی داوٗد ج۳ ص۲۵۵حدیث ۳۱۱۶ داراحیاء التراث العربی بیروت)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن