دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khud Kushi ka Ilaj | خود کشی کا علاج تخریج شدہ

book_icon
خود کشی کا علاج تخریج شدہ

اور زِندَگی بھر کے نیک اَعمال برباد ہوجاتے ہیں ، اگر حج کرلیا تھا تو وہ بھی گیا ، اب بعدِ تَجدیدِ ایمان یعنی نئے سِرے سے  مسلمان ہونے کے بعد صاحِبِ استِطا عت ہونے پر نئے سِرے سے  حج فرض ہوگا ۔ لگے ہاتھوں پریشانیوں کے مواقِع پر عُموماًبکے جانے والے کفرِیّات کی مِثالیں بھی سنتے چلئے  ۔

’’کفر بہت ہی بڑی آفت ہے ‘‘کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے   کلماتِ کفرکی 16مثالیں

 {۱}جو کہے : ’’ ہمیشہ  سب کچھ اللّٰہ پر چھوڑ کر بھی دیکھ لیا کچھ نہیں ہوتا ‘‘ یہ کُفر ہے ۔ {۲}جس شخص نے مصیبتیں پہنچنے پر کہا :  اے اللّٰہتُو نے مال لے لیا ، فُلاں چیز لے لی، اب کیا کرے گا ؟ یا اب کیا چاہتا ہے ؟ یا اب کیا باقی رہ گیا ؟ یہ قول کفر ہے (ماخوذازبہارِشریعت حصّہ ۹ ص ۱۷۲مدینۃ المرشد بریلی شریف){۳}جو کہے : ’’ اگر اﷲ تعالٰینے میری بیماری کے باوُجود مجھے عذاب دیا تو اُس نے مجھ پر ظلم کیا ۔  ‘‘ یہ کہنا کفر ہے (البحر الرّائق ج ۵ ص ۲۰۹کوئٹہ){۴}جو کہے : ’’ اللّٰہ نے مجبوروں کو اور پریشان کیا ہے ۔ ‘‘ یہ کُفرہے {۵}جو کہے : ’’اے اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّمجھے رزق دے  اور مجھ پر تنگدستی ڈال کر ظلم نہ کر ۔ ‘‘ ایسا  کہنا کفرہے ( فتاوٰی عالمگیری  ج ۲ ص ۲۶۰ کوئٹہ){۶}تنگدستی کی وجہ سے  کُفّار کے یہاں نوکری کی خاطریا بلا عُذر ِ شرعی سیاسی پناہ لینے کیلئے ویزا فارم پر یا کسی طرح کی رقم وغیرہ کی بچت کیلئے درخواست پراگر خود کو جھوٹ موٹ کرسچین ، یہودی، قادیا نی ، یا کسی بھی کافِر ومُرتَد گُروہ کافَردلکھنایا لکھوانا کفر ہے {۷} کسی سے  مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہنا یا لکھناکہ’’ اگر آپ نے کام نہ کیا تو میں قادیانی یا کرسچین بن جاؤں گا  ۔ ‘‘ ایسا کہنے یالکھنے والا فوراًکافِرہوگیا ۔ یہاں تک کہ کوئی کہے کہ میں 100سال کے بعد کافِر ہوجاؤں گا وہ ابھی سے  کافِر ہوگیا {۸}جو کہے : جب اللہ  تعالٰی نے مجھے دنیا میں کچھ نہیں دیا تو آخِر پیدا ہی کیوں کیا!یہ قول کفر ہے ( فتاوٰی عالمگیری ج ۲ ص ۲۶۲کوئٹہ){ ۹ }کسی مسکین نے اپنی مُحتاجی کودیکھ کر یہ کہا : ’’یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   فُلاں بھی تیرا بندہ ہے ، ا سے  تُونے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور میں بھی تیرا بندہ ہوں مجھے کس قَدَر رنج وتکلیف دیتا ہے ! آخِر یہ کیا انصاف ہے ؟ ‘‘ایسا کہنا کفر  ہے ( بہارِ شر یعت حصّہ ۹ ص ۱۷۰ مدینۃ المرشد بریلی شریف) {۱۰} ’’کافِروں اور مالداروں کو رَاحتیں اور ناداروں پر آفتیں !بس جی اﷲ تعالٰیکے گھر کا تو سارا نِظام ہی اُلٹا ہے ۔ ‘‘ ایسا کہنا کفر ہے {۱۱}کسی کی موت ہو گئی اس پر دوسرے شخص نے کہا ، ’’ اﷲ تعالٰیکو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا  ۔ ‘‘یہ بھی کفرِیّہ کلمہ ہے {۱۲}کسی کابیٹا فوت ہو گیا، اُس نے کہا : اﷲ تعالٰیکو اِس کی ضَرورت پڑی ہوگی یہ قول کُفر ہے کیونکہ کہنے والے نے اﷲ تعالٰیکومُحتاج قرار دیا(الفتاوی البَزازیۃ علی ھامش الفتاوی الھندیۃ ج ۶ ص ۳۴۹کوئٹہ) {۱۳} کسی کی موت پر عام طور پر لوگ بک دیتے ہیں ، اللّٰہعَزَّوَجَلَّ    کو نہ جانے اِس کی کیا ضَرورت پڑگئی جو جلدی بلالیا یاکہتے ہیں، اللّٰہعَزَّوَجَلَّ    کو بھی نیک لوگوں کی ضَرورت پڑتی ہے اِس لئے جلد اُٹھا لیتا ہے ۔ (یہ سن کر بات سمجھنے کے باوُجود بھی عُمُوماً لوگ ہاں میں ہاں ملاتے یا تائید میں سرہلاتے ہیں کہنے والے کے ساتھ ساتھ ان سب پر بھی حُکمِ کفر ہے ){۱۴}کسی کی موت پر کہا : یااللّٰہ!عَزَّوَجَلّ اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں پر بھی تجھے تَرس نہ آیا!ایسا کہنا کفر ہے {۱۵}جوان موت پر کہا، ’’یااللّٰہ!عَزَّوَجَلّ اِس کی بھری جوانی پر ہی رَحم کیا ہوتا!اگر لینا ہی تھا تو فُلاں بڈّھے یا بُڑھیاکو لے لیتا ۔ ‘‘یہ کہنا کفر ہے {۱۶}یااللّٰہ!عَزَّوَجَلّ آخِراس کی ایسی کیا ضَرورت پڑگئی کہ ابھی سے  واپَس بُلالیا ۔  ایسا کہنا کفر ہے  ۔ ‘‘

             مزید تفصیلات کیلئے مکتبۃُ المدینہ سے  صرف ایک روپیہ ھدِیِّہ پر رسالہ ، ’’28  کلماتِ کفر مع تَجدیدِ ایمان ونِکاح کا طریقہ‘‘حاصل فرما کر ضَرور مُطالَعہ فرما یئے  ۔ بلکہ زیادہ تعداد میں خرید کرتقسیم فرما دیجئے ۔  قابلِ اعتماد اَخبار فروش کو دے دیجئے وہ اخبار کے ساتھ ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  گھرگھر پہنچا دیگا ۔ اُس کو سمجھا دیجئے گا کہ اَخبار پھینکنے کے بجائے ہاتھوں میں دے یا رکھ دیا کرے کہ عُموماً ہر اَخبار میں اللّٰہ  اور اُس کے پیارے رسولعَزَّوَجَلَّو صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُبارک نام اور مذہبی مضامین شامِل ہوتے ہیں ۔ شادی کارڈ وغیرہ میں بھی ایک ایک رسالہ ڈالا جاسکتا ہے ۔  اگر کسی نے کفریّات بکے ہوں گے اور آپ کا دیا ہوا رِسالہ پڑھ کر اس نے توبہ کر لی تو اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآپ کابھی بیڑا پار ہو جائے گا ۔ مجھے ہِند کے ایک اسلامی بھائی نے فون پر بتایا کہ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کے عُرس شریف ( ۱۴۲۶؁ ھ )میں اَجمیر شریف کی طرف جاتے اور آتے ٹرین میں ہندی میں ترجَمہ کیا ہوا رسالہ’’ 28 کلماتِ کفر‘‘ خوب تقسیم کیا ۔  اس کو پڑھ کر سینکڑوں افراد نے توبہ کرنے کی سعادت حاصِل کی ۔

گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں مِرا

خاتِمہ باِ لخیر ہو بہرِ نبی پروردگار

غم سہنے کا ذِہن بنا لیجئے

            مُصیبت پر صَبْر کیلئے خود کوتیّار کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بڑی بڑی مصیبتوں کاپہلے ہی سے  تصوُّر کرکے صَبْر کاعَزم کرلیا جائے ۔ مَثَلاً یہ تصوُّر کرلیا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن