30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی دوران ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوگئی، وہاں پرسوز بیان اور رقت انگیز دعا سے فیض یاب ہوا اور اجتماع سے واپسی پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی ایک کیسٹ ’’قبر کی پہلی رات‘‘ گھر لے آیا۔ ایک دن سب گھر والوں کو جمع کر کے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ رقت انگیز بیان سنا۔ ولیِ کامل کے دلنشین انداز اور پُر تاثیر الفاظ نے دلوں پر پڑے غفلت کے پردے چاک کر دیے اور اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت گھر کے کئی افراد گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر راہ ِ ہدایت پر گامزن ہوگئے، مدنی کاموں کی دھومیں مچانے لگے۔ اللہ تعالیٰ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے جن کے پرسوز بیان نے ہمارے فیشن پرستی میں ڈوبے ہوئے گھر کو سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول میں تبدیل کردیا۔ تادمِ تحریر میری ایک ہمشیرہ علاقائی مشاورت کی ذمہ دار کی حیثیت سے مدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہیں اوراَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں بھی صوم و صلوٰۃ کا پابند ہونے کے ساتھ ساتھ حسبِ توفیق دینِ متین کی خدمت کی سعادت حاصل کرتا رہتا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کو مرتے دم تک امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(8) آ نسوؤں کا سیلاب
نارتھ کراچی (بابُ المدینہ کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے قبل میری عملی حالت انتہائی اَبْتر تھی۔ دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر کھویا ہوا تھا کہ پنج وقتہ نماز پابندی سے ادا کرنے کی بھی توفیق نصیب نہیں تھی، زندگی کے شب و روز گناہوں بھرے کاموں میں گزر رہے تھے۔ کیادن اور کیا رات، بس گناہوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ تھا۔ عصیاں سے معمور زندگی سے نجات کچھ اس طرح ملی کہ ایک دن شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بیان ’’قبر کا امتحان‘‘ سننے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ولیِ کامل کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے پُر اثر کلمات کانوں کے راستے دل میں اتر گئے۔ جوں جوں بیان سنتا گیا میری قلبی کیفیت بدلتی گئی، مجھے اپنی گناہوں بھری زندگی پر ندامت ہونے لگی۔ قبر کی تنگی ، تاریکی ، گھبراہٹ ، تنہائی اور اس کے عذابات کا ایسا خوف طاری ہوا کہ بے ساختہ میری آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی، میں اس قدر رویا کہ روتے روتے میری ہچکیاں بندہ گئیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رقت انگیز بیان نے میرے غفلت بھری زندگی میں عمل کی شمع فروزاں کردی اور مجھے مقصدِ حیات سے آشنا کردیا، قبر وآخرت کی تیاری کی پاکیزہ فکر میرے اندر اجاگر ہوگئی ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور اس پر استقامت پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ علم وعمل کی دولت سے مالامال ہونے کے لیے رمضان المبارک کے مقدَّس مہینے میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کی، جہاں مجھے خوب خوب برکتیں حاصل ہوئیں ، متعددسنَّتیں ، دعائیں اور شرعی مسائل سیکھنے کا سنہری موقع ملا ، سنّتوں کے عامل عاشقانِ رسول کا قُرْب کیا ملا عمل کا ایسا مدنی ذہن بنا کہ میں نے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا اور چہرہ سُنّتِ مصطفیٰ سے روشن کرلیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) شعبہ امیرِاہلسنّت
۵محرم الحرام ۱۴۳۵ ھ بمطابق 30اکتوبر 2014ء
آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے، انسان اپنے دوست کی عادات و اخلاق اور عقائد سے ضرور متأثر ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی سیاہی نہ بھی پہنچے پھر بھی اس کا دھواں تو پہنچتا ہی ہے۔ گناہوں کی آگ میں جلتے، گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ نہ صرف ہر آنکھ کا تارا بن جاتا ہے بلکہ اپنے سنتوں بھرے کردار سے کئی لوگوں کی اصلاح کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پھر زندگی کی معیاد پا کر اس شان و شوکت سے دارِ آخرت روانہ ہوتا ہے کہ دیکھنے سننے والے رشک کرنے اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتے ہیں۔ آپ بھی تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، راہِ خدا کے مَدَنی قافلوں میں سفر اور شیخِ طریقت امیر اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کو اپنا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّدونوں جہاں کی سعادتیں نصیب ہوں گی۔
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ سوداگران، پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔‘‘
نام مع ولدیت : _________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کاپتا______________________________
فون نمبر(مع کوڈ)________ : ای میل ایڈریس ___________________ انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام : __________سننے، پڑھنے یاواقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا : ___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت(اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں )مثلاًفیشن پرستی، ڈکیتی وغیرہ اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع