دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khoni Ki Toba | خونی کی توبہ

book_icon
خونی کی توبہ

سلسلہ شروع ہوگیا، عاشقانِ رسول بڑھ چڑھ کر اس کی تشہیر میں  اپنا کردار ادا کرنے لگے، مجھ پر بھی کرم ہوگیا اور میں  اسلامی بھائیوں  کی شفقتوں  کی بدولت ان کے ہمراہ جانے کے لیے آمادہ ہوگیا۔ مقررہ تاریخ آنے پر علاقے سے ہمارا مدنی قافلہ سنّتوں  بھرے اجتماع کی برکتیں  سمیٹنے کے لیے روانہ ہوگیا، جب ہم اجتماع گاہ پہنچے تو وہاں  کے روح پرور مناظر دیکھ کر میں  حیران رہ گیا، مسلمانوں  کا ٹھاٹے مارتا سمندر تھا، ہرطرف سنّتوں  کی بہاریں  تھیں ، کثیرعاشقان رسول کے سروں  پر عمامے شریف کے تاج سجے تھے تو بدن مدَنی لباس سے مُزین تھے اور چہرے داڑھی شریف سے روشن تھے۔ مزید وہاں  ہونے والے پُرسوز بیانات اور دل میں  عشقِ رسول کی شَمْع فروزاں  کرنے والی نعتیں  سن کر میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا، کرم بالائے کرم اسلامی  بھائیوں  کی انفرادی کوشش کی برکت سے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں  بھی داخل ہوگیا۔ میرے مرید ہونے پر ایک جاننے والا کہنے لگا آپ تو بن دیکھے اور بغیر ہاتھ تھامے مرید ہوگئے میں  نے کہا اگر مرشد کامل ہوگا تو زیارت بھی کرادے گا اور فیضان سے بھی مالامال فرمائے گایہ سن کر وہ خاموش ہوگئے اسی سنّتوں  بھرے اجتماع کی ایک رات سویا تو قسمت جاگ اُٹھی، سر کی آنکھیں  کیا بند ہوئیں  دل کی آنکھیں  کھل گئیں ، کیا دیکھتا ہوں  کہ میری نظروں  کے سامنیشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جَلْوہ افروز ہیں  اور میں  آپ کے جلووں  میں  گم ہوں ، آپ فرمارہے ہیں  اب تو زیارت ہوگئی۔ آپ نے مزید شفقت فرمائی اور مجھے تھپکی دیتے ہوئے مسکرانے لگے۔ صبح جب بیدار ہوا تو میں  بہت خوش تھا، خواب کا سہانا منظر آنکھوں  میں  گھوم رہاتھا، اس خواب کے بعد میرے دل میں  دعوت ِاسلامی کی محبت مزید موجزن ہوگئی اورنیکی کا ایسا جذبہ دل میں  پیدا ہوا کہ میں  ہاتھوں  ہاتھ عاشقانِ رسول کے ساتھ 30 دن کے مدنی قافلے کا مسافربن گیا، راہِ خدا کی برکتوں  کے کیا کہنے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس دورانِ عِلم وعمل کی خوشبوؤں  سے میرا ظاہر وباطن مہک اُٹھا، عِلمی حَلْقوں  میں  سنّتیں ، دعائیں  اور شَرْعی مسائل سیکھنے کے علاوہ پنج وقتہ نمازیں  صف ِاوّل میں  پڑھنے کی سعادت بھی ملی، سنّتوں  کے عامل اسلامی بھائیوں  کی رَفاقت نے دل میں  سنّتوں  سے مزین ہونے کا جذبہ بیدار کردیا ، یوں  جلد ہی میں  نے سبز سبز عِمامے سے اپنا سر سرسبز وشاداب کرلیا، داڑھی منڈانے کے فعلِ حرام سے توبہ کی اور چہرہ سنّتِ رسول سے آراستہ کرلیا، سنّت کے مطابق سفید کُرتہ میرے لباس کا حصہ بن گیا اور نیکی کی دعوت دینا میرا معمول بن گیا۔ مدنی ماحول میں  آنے سے قبل کسی کو خاطر میں  نہ لاتا تھا مگراب ہر ایک سے پیار و اخلاق سے پیش آنے، والدین کا ادب واحترم کرنے اور چھوٹے بہن بھائیوں  پر شفقت کرنے والا بن گیاہوں  اور اپنا صرف یہ عظیم مقصد بنالیا ہے کہ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِ بیان رکن کابینہ ہونے کی حیثیت سے سنّتوں  کا پیغام عام کرنے کے لیے کوشاں  ہوں۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے سنّتوں  بھرے مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت سے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کِردار بن کر سنّتوں  بھری باعزَّت زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ بھی تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں  گے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ کے  صفحہ 1143 پر تحریر فرماتے ہیں  :

  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں  آپس میں  لڑائی جھگڑا کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی ہمدردی اور غمگُساری کرنی چائیے۔ مُسلمان ایک دوسرے کو مارنے، کاٹنے اور لُوٹنے، ایک دوسرے کی دُکانیں  اور اَسباب جَلانے والا نہیں  ہوتا۔

مسلمان، مومن اور مہاجر کی تعریف

            سَیِّدُنا فُضالہ بن عُبَید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، پیکرِ جُودو سخاوت، سراپا رَحمت، محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت َ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حجۃ الْوَداع کے موقع پر ارشاد فرمایا :  کیا تمہیں  مؤمن کے بارے میں  خبر نہ دوں ؟ پھر ارشاد فرمایا :  مؤمن وہ ہے جس سے دوسرے مسلمان اپنی جان اوراپنے اموال سے بے خوف ہوں  اور مسلمان وہ ہے جس کی زَبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں  اور مجاہِد وہ ہے جس نے اطاعتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کے معاملے میں  اپنے نَفس کے ساتھ جِہاد کیا اور مہاجِر وہ ہے جس نے خطا اور گناہوں  سے علیحدگی اختیار کی۔

(مستدرک، کتاب الایمان، تعریف اکمل المؤمنین، ۱/ ۱۵۸، حدیث : ۲۴)

اور ارشاد فرمایا :  کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں  کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کی طرف (یا اُس کے بارے میں ) اِس قِسم کے اشارے، کنائے سے کام لے جو اُس کی دِل آزاری کا باعِث بنے اور یہ بھی

    حَلال نہیں  کہ کوئی ایسی حرکت کی جائے جو کسی مسلمان کو ہراساں  یاخوفزدہ کردے۔ (اتحاف السادۃ المتقین، کتاب آداب الألفۃ والأخوۃ والصحبۃ ۷/ ۱۷۷)

طریقِ مصطَفٰے کو چھوڑنا ہے وجہِ بربادی

اِسی سے قوم دنیا میں  ہوئی بے اقتدار اپنی

            حضرتِ سَیِّدُنا مُجاہِد رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  بعض دوزخیوں  کو ایسی خارِش میں  مبتلا کردے گا کہ کھجاتے کھجاتے اُن کی کھال اُدھڑ جائے گی یہاں  تک کہ اُن کی ہڈّیاں  ظاہر ہوجائیں  گی۔ پھر نِدا (آواز) سنائی دے گی کہ کہو، کیسی رہی یہ تکلیف؟ وہ کہیں  گے کہ انتہائی سخت اور ناقابلِ برداشت ہے۔ تب انہیں  بتایا جائے گاکہ ’’دُنیا میں  جو تم مسلمانوں  کو سَتایا کرتے تھے یہ اُس کی سزا ہے۔‘‘ (اتحاف السادۃ المتقین،  کتاب آداب الألفۃ والأخوۃ والصحبۃ،  ۷/ ۱۷۵)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب !         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(2) ڈھل جائے گی یہ جوانی

            صوبۂ پنجا ب کے مقیم ایک نوجوان کی داستانِ عشرت اور اس کے خاتمے کے احوال الفاط کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ یوں  ہیں۔ میں  نیکیوں  کی شاہراہ پر چلنے سے قبل گناہوں  کا عادی تھا۔ بدقسمتی سے کالج کے آزادانہ ماحول اور بُرے دوستوں  کی صحبت نے مجھے آخرت سے غافل کردیاتھا، یہی وجہ تھی کہ میں  گناہوں  کی غلاظت سے اپنا دامن آلودہ کرنے، فلمیں  ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے کے فعلِ حرام میں  اپنی انمول سانسیں  برباد کررہا تھا۔ علاقے کے اَوباش لڑکوں  سے دوستی تھی، ہمارا روز کا معمول تھا کہ ہم سب دوست ایک جگہ جمع ہوتے اور رات گئے تک بے ہودگیوں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن