30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دم کیا ہوا پانی منگوایا ، یُوں اُن کا رُوحانی علاج شروع ہوگیا ۔ جب آپریشن سے پہلے ڈاکٹروں نے دوبارہ چیک کیا تو حیرانی کے عالَم میں کہنے لگے کہ جس غدود کی وجہ سے آپریشن کرنا تھا وہ تو ختم ہونے والا ہے ! آپ نے کس سے علاج کروایا ہے! اپنا علاج جاری رکھیں ۔ چند دن بعد پھر چیک کروایا تو وہ غدود بالکل ختم ہوگئی تھی، اب وہ اسلامی بھائی ایسے تندرست تھے جیسے کبھی بیمار ہوئے ہی نہ تھے۔ تعویذاتِ عطّاریہ کی یہ بَرَکتیں دیکھ کر گاؤں کے لوگ بھی بہت متأثر ہوئے ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی جن کا قد خاصا لمبا تھا ،کے پاؤں میں اکثر وَرَم رہتا اور سُوجن ہوجاتی ۔ایک مرتبہ ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے ان کے پاؤں میں چوٹ لگ گئی اور خون نسوں میں جم گیا ۔ اِن کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ وہ بڑے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کرواتے رہے ،یہاں تک کہ جلد کے اسپیشلسٹ کو بھی بھاری فیس دے کر چیک کروایا مگر کوئی خاطر خواہ فرق نہ پڑا ۔ کسی اسلامی بھائی نے انہیں تعویذات عطّاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے یہ تعویذات حاصل کئے اور ڈاکٹروں کی لکھی ہوئی مہنگی مہنگی دوائیاں کھانا چھوڑ کر تعویذاتِ عطّاریہ استعمال کرنا شروع کردئیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ابھی 6دن بھی پورے نہیں ہوئے کہ اُن کے پاؤں کا درد ختم ہوگیا،سُوجن بھی جاتی رہی اور زخم بھی بھرنا شروع ہوگیا ۔ اب وہ بہت ہشاش بشاش دکھائی دیتے ہیں ۔ سُبحٰن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کمالیہ(پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میرے بیٹے کے دونوں کا نوں کے پردوں میں سوراخ تھے۔ ایک کان تو کچھ ٹھیک تھا جبکہ بائیں کان کا پردہ گَل چکا تھا اوراس سے کچھ سُنائی بھی نہیں دیتا تھا ۔ ہم نے اسلام آباد کے ایک مہنگے اسپتال میں چیک کروایا تو ڈاکٹروں نے آپریشن کا کہا جس کا خرچ تقریباً 50ہزار روپے تھا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن سے فائدہ ہونے کا چانس بھی پچاس فی صد ہے ۔ہم نے دارالسلام ٹوبہ میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے پر رابطہ کیا اور رُوحانی علاج کروانا شروع کردیا ۔ تقریباً 8مہینے کے رُوحانی علاج سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرے بیٹے کے کان بہنا بند ہوگئے اور اُس کی سماعت بھی بہتر ہوگئی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
اللہ َزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمیں کسی وجہ سے اپنا گھر فروخت کرنے کی ضرورت پیش آئی ۔ایک سال گزر گیا مگر ہمیں اس کے مناسب دام دینے والا گاہگ نہ مل سکا ۔ اسٹیٹ ایجنسی والے بھی آتے اور بہت کم قیمت لگا کر چلے جاتے ۔ ہم اپنا گھر اونے پونے داموں میں نہیں بیچنا چاہتے تھے۔بالآخر ہم نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص میں مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہمیں گھر کی دیوار پر لٹکانے کے لئے ایک تعویذ دیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اجازت فرمودہ اس تعویذکے لگاتے ہی جو لوگ گھر دیکھنے آئے ان کو گھر پسند آگیا اور ہاتھوں ہاتھ ہمارے تقاضے کے مطابق گھر کا سودا بھی ہوگیا اور تین ماہ میں مکمل رقم بھی وُصول ہوگئی۔ یُوں ہمارا گھر مُناسب داموں بِک گیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع