30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے بچوں نے شام کے وقت رونے کی عادت چھوڑ دی اور گھر میں سُکون ہوگیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میرپورخاص(بابُ الاسلامسندھ) کے اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 1996ء کا واقعہ ہے کہ ایک دن میری والدہ محترمہ کے کان میں خارش شروع ہوئی ، بڑھتے بڑھتے اس خارش کی وجہ سے کان میں زخم ہوگیا۔ وقتاً فوقتاً ٹیسیں اٹھتی رہتیں اور کان کے اوپر تک سُوجن ہوجاتی ۔والدہ کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی ۔ ڈاکٹری علاج سے بھی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔پھر ایک عامل سے تعویذ بھی لئے مگر تکلیف برقرار رہی ۔کان کے ساتھ ساتھ امّی جان کے ہاتھ میں بھی درد شروع ہوگیا جس کی وجہ سے وہ اس ہاتھ سے کوئی کام نہیں کرسکتی تھیں ۔4سال اسی طرح گزر گئے ۔ پھر کسی نے مجھے مشورہ دیا کہ تم اپنے مرشد کامل (یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) کو خط لکھواور وہاں سے تعویذاتِ عطّاریہ منگوالو۔ چنانچہ میں نے باب المدینہ کراچی خط لکھا، وہاں سے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی طرف سے جو تعویذات آئے ،والدہ محترمہ نے وہ تعویذپینا شروع کئے اور دی گئی ہدایت کے مطابق اِسی پانی کے چند قطرے کان میں بھی ڈالتیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ابھی پورے چالیس دن بھی نہ ہوئے تھے کہ والدہ صاحبہ کے کان کا زخم، درد،ورم اوراس کے ساتھ ساتھ ہاتھ کا درد بھی ختم ہوگیا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
لطیف آباد (حیدرآباد سندھ) کے اسلامی بھائی نے کچھ یوں بتایا کہ میرے بیٹے (عُمر تقریباً 13سال) کو بُخار ہوگیا ۔میں اُسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تو اس نے ایک ٹیسٹ لکھ کر دیا ۔ جب اس کی رپورٹ آئی تو پتا چلا کہ میرے بیٹے کو ’’کالا یرقان ‘‘ ہے ۔ وہ چند دنوں میں بہت کمزور ہوچکا تھا۔ میں غریب آدمی ہوں ،کسی سے 500روپے اُدھار لے کر اُسے اسپیشلسٹ کے پاس لے گیا ۔ اُس ڈاکٹر نے 300روپے فیس لی اور یہ کہتے ہوئے مہنگی مہنگی دوائیوں کا ایک پرچہ میرے ہاتھ میں تھما دیا کہ ہم کوشش کرتے ہیں مگر مرض بہت بڑھ چکا ہے اس لئے بچنے کی اُمید کم ہے اور علاج کے لئے ہزاروں روپے درکار ہوں گے۔ ڈاکٹر کی باتیں سن کر میری تو کمر ٹوٹ گئی کہ میں ہزاروں روپے کہاں سے لائوں گا! اس تشویش کے عالم میں گھر پہنچا۔گھر کے قریب مسجد میں نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے ملاقات ہوئی تو میں نے اُنہیں اپنی رُوداد سُنائی۔ انہوں نے مجھے تسلی دی اور تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے رابطے کا مشورہ دیا۔مجھے اُمید کی کرن دکھائی دی ، چنانچہ میں نے دعوتِ اسلامی حیدرآباد کے مَدَنی مرکز فیضان مدینہ سے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کئے اور بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق بیٹے کو استعمال کروائے تو چند ہی دنوں میں طبیعت میں واضح طور پربہتری محسوس ہوئی اور کچھ ہی عرصے بعد جب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو کالے یرقان کا نام ونشان تک نہ تھا ۔ حیرت انگیز طور پر میں ڈاکٹری علاج بھی نہیں کرواسکا تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں زمانے کے ولی امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مزید بَرَکتیں عطا فرمائے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آگرہ تاج (بابُ المدینہ کراچی )کی ایک اسلامی بہن کا پندرہ سالہ بیٹا 35دن سے لاپتا تھا ۔بیٹے کی گمشدگی کی وجہ سے وہ سخت پریشان تھیں ۔ کسی کے مشورے پر انہوں نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (تہہ خانے) میں اسلامی بہنوں کے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے تعویذ حاصل کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان اسلامی بہن کا گمشدہ بچہ صرف ایک ہفتے میں مل گیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(20) آپریشن کے بغیر علاج ہوگیا
نارووال(پنجاب،پاکستان) کی تحصیل شکر گڑھ کے نواحی علاقے کے اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی(عمر تقریباً 80سال) گلے کی شدیدتکلیف میں مبتلا ہوگئے ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا اور 11دن دوائیاں کھانے کا کہا ۔انہوں نے مجھے بتایا تو میں نے انہیں تعویذاتِ عطّاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا ۔انہوں نے’’تلونڈی ‘‘سے تعویذاتِ عطّاریہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع