دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Daanton Wala Bacha | خوفناک دانتوں والا بچہ

book_icon
خوفناک دانتوں والا بچہ

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(12) اپینڈکس کا دردختم ہوگیا

         پنجاب (پاکستان)کے شہرمظفر گڑھ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے بیٹے کوکچھ عرصے سے اَپینڈِکس(بڑی آنت)کادرد رہتاتھا۔ہم نے تعویذاتِ عطّاریہ کے بارے میں سن رکھا تھاکہ ان کی بَرَکت سے شِفاملتی ہے ۔ لہٰذامیں نے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے تعویذات حاصل کئے اوراپنے بیٹے کو استعمال کرانا شروع کردئیے۔ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطّاریہکی  بَرَکت سے میرے بیٹے کواپینڈِکس کے دردسے خَلاصی مل گئی اور میرابیٹا بالکل صحت یاب ہوگیا۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ    دعوتِ اسلامی کو دن پچیسویں اور رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(13) دَمہ کی مریضہ تند رست ہوگئی

        پنجاب (پاکستان)کے شہرعارف والہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری ہمشیرہ تقریباًدوسال سے دمہ وکھانسی کے مرض میں مبتلا تھیں ۔کئی جگہوں سے علاج کرایامگر مستقل آرام نہ آیا۔وقتی طور پر فائدہ ہوتالیکن تھوڑے دنوں کے بعد پھر وہی تکلیف شروع ہو جاتی۔آخرکارمیری بہن صحت یاب ہوگئی ، ہُوا یوں کہ میں نے  مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کرکے اپنی ہمشیرہ کودئیے۔اورانہوں نے ان تعویذات کو استعمال کرنا شروع کردیا۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   تعویذاتِ عطّاریہ استعمال کرنے کی  بَرَکت سے میری ہمشیرہ کو دمہ و کھانسی کے مرض سے نجات مل گئی۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(14) توتلا پَن دورہوگیا

        ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری منگنی ہونے والی تھی کہ اچانک نہ جانے کیا ہوا کہ میں بولنے میں ہکلانے لگا! جس کی وجہ سے میرے گھر والے مجھ پر طنز کرنے لگے ۔میں بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا !  اِسی پریشانی میں عثمانیہ مسجد گیا اور معلوم ہوا کہ یہاں پر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے اجازت دئیے گئے تعویذات ملتے ہیں تو میں نے اپنا مسئلہ بتا کر تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِ عَزَّوَجَلَّ  صرف8 دن کے اندر میری زبان سے توتلا پن دُور ہوگیا۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(15) شد ید دردِ سر سے نَجَات

   ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ میں کم وبیش 2 سال سے سر کے شدید درد میں مبتلا تھی۔ دوائیاں کھانے سے وقتی طور پر فائدہ ہوجاتا مگر مستقل آرام نہ آتا ۔ میرے سر کے درد کا یہ عالم تھا کہ جب درد اُٹھتا تو میں سر پر برف رکھتی اور ٹھنڈا پانی بہاتی ۔جب تک برف سر پر رہتی سکون رہتا جب برف ہٹاتی تو پھر ٹیسیں اٹھنے لگتیں ۔ ایسا لگتا کہ کسی نے کوئلے گرم کر کے سر پر رکھ دیئے ہوں ۔ پھر کسی نے مجھے    تعویذاتِ عطّاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے فیضانِ مدینہ سے تعویذ منگوایا ، وہ تعویذ پیتے ہی میرے سر سے درد ایسے دور ہوگیا جیسے کبھی ہوا ہی نہیں تھا۔ (سُبْحٰنَ اللّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  )

اللہ  عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(16)  بچوں نے بے جا رونا چھوڑ دیا

        بابُ المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہم ایک عرصے سے شدید پریشان تھے کہ ٹھیک شام کے وقت بچے بغیر کسی وجہ کے اُونچی آواز سے رونا شروع کردیتے ۔ہم لاکھ کوشش کرتے مگر وہ چُپ نہ ہوتے ۔ بالآخر میں نے مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ سے رابطہ کیا اور وہاں سے    تعویذاتِ عطّاریہحاصل کر کے بچوں کو پہنا دئیے جس کی بَرَکت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن