30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تندرست ہوگئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ دن اور آج کا دن ان کو دوبارہ پتھری کا درد نہیں ہوا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(8) دردِ سر و بخارسے نجات مل گئی
بابُ الاسلام (سندھ)کے شہرسہون شریف میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میری بیٹی( عمرتقریباً 9 سال)کو ایک دن اچانک دردِسروبخارنے آلیا۔ بہتیراعلاج کرایامگر افاقہ نہ ہُوا۔ کئی دن یُونہی گزرگئے۔ چونکہ ہم نے تعویذاتِ عطّاریہ کے بارے میں سن رکھاتھااس لئے سوچاکہ کیوں نہ رُوحانی علاج کروایا جائے !لہٰذا فوراً’’ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ‘‘ کے بستے سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کر کے استعمال کئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی دنوں میں میری بیٹی بالکل تندرست ہوگئی اور ہم نے تعویذاتِ عطّاریہ کی بَرَکت اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کوہاٹ(سرحد) میں مقیم ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ میرے پائوں میں کافی دردرہتاتھا۔ڈاکٹروں کے کلینک اور حکیموں کے مطب ہرجگہ دھکے کھائے، ہزاروں روپے خرچ کئے، عملیات بھی کروائے مگر
ع آہ!وہ آنکھ کہ ناکامِ تمنا ہی رہی
نماز پڑھتے وقت جب رکوع میں جاتاتوبہت تکلیف ہوتی۔میرے پاس سائیکل کی سواری تھی جسے اِ س حالت میں چلانے کا تصوُّر بھی نہیں کرسکتا تھا ۔جن دنوں میں اس پریشانی میں مبتلا ہوا تھا اس وقت تک کوہاٹ میں تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے کی ترکیب نہیں بنی تھی۔اس لئے میں نے بابُ المدینہ(کراچی)میں دعوتِ اسلامی کی ’’ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ‘‘ کو بذریعہ مکتوب اپنے مرض سے مطلع کیا۔ میراخط ملنے پر مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مجھے جوابی مکتوب میں دَم کی ہوئی ڈوریاں اِرسال کردیں ۔مکتوب ملنے پر میں نے وہ ڈوریاں اپنی ٹانگوں پر باندھ لیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطّاریہ اور ڈوریوں کی بَرَکت ہاتھوں ہاتھ ظاہر ہوئی کہ میراپائوں کا دردبالکل کافُور ہوگیا۔وہ دن اور آج کا دن مجھے دوبارہ پھر پائوں کا درد نہیں ہوا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(10) آدھا سیسی کادرد ختم ہوگیا
پنجاب (پاکستان)کے شہرعارف والہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یُوں ہے کہ میری بڑی ہمشیرہ کوتقریبا ایک سال سے آدھا سیسی کادرد (یعنی آدھے سرکادرد)لاحق تھااور کم وبیش دوسال سے پیٹ کا درد بھی پیچھا نہ چھوڑتا تھا۔لاکھ علاج کرایامگر مقصود حاصل نہ ہوا۔بالآخرمیں نے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے سے رابطہ کیا اور وہاں سے تعویذات حاصل کرکے اپنی ہمشیر ہ کواستعمال کرنے کے لئے دئیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی عرصہ میں تعویذاتِ عطّاریہ کی بَرَکت ظاہرہوئی اور میری ہمشیرہ کو آدھے سر کے درد اورپیٹ کے مرض سے نجات مل گئی۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کوہاٹ(سرحد) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے ہاں کوئی بھی ولادت آپریشن کے بغیر نہ ہوتی تھی ۔جب بھی وقتِ پیدائش آتا تومیری زوجہ کو لازماً آپریشن کے تکلیف دِہ عمل سے گزرنا پڑتا۔اِس صورتِ حال کی وجہ سے ہم کافی پریشان تھے ۔اسی دوران ایک اسلامی بھائی نے مجھے تعویذاتِ عطّاریہ کے بارے میں بتایا ۔ اب کی بارجب میرے بچوں کی امّی اُمید سے ہُوئیں تو میں نے غفلت نہ کی اورفورًا’’ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ‘‘ کے بستے سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کرکے استعمال کرانا شروع کردئیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطّاریہ کے فیضان سے اِس مرتبہ بغیرآپریشن ولادت ہوئی اورہم تکلیف دِہ آپریشن کی زحمت سے بچ گئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کومزید ترقیاں عطافرمائے۔آمین ثم آمین
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع