دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Daanton Wala Bacha | خوفناک دانتوں والا بچہ

book_icon
خوفناک دانتوں والا بچہ

عَزَّوَجَلَّ    ولیِ کامل شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی بَرَکت سے مجھے مژدۂ شِفاملا اورمیرا فالج کا مرض دُور ہوگیا۔  اللّٰہ  ربُّ العزت کے فضل وکرم سے اب میں بالکل تندرست  ہُوں ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(4)  زندہ لاش

       صوبہ سرحد کے شہرکوہاٹ میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی شدید بیمار تھے۔ کمزوری اتنی کہ بغیر سہارے کے بستر سے اٹھنا بھی دشوارتھا۔ان کی حالت دیکھ کر ایسا لگتاتھاکہ گویا ’’زندہ لاش ‘‘ ہیں ۔4ماہ اِسی آزمائش میں گزر گئے۔رفتہ رفتہ شِفا کی آس ’’یَاس ‘‘ میں بدلتی جا رہی تھی۔خوبیِٔ قسمت کہ ایک اسلامی بھائی نے ان کو یہ مشورہ دیا کہ آپ ’’مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ‘‘ کے بستے سے تعویذات حاصل کریں اور وہیں سے لکھی ہوئی مخصوص پلیٹوں کاکورس بھی کروائیں (جوکہ 40پلیٹوں پرمشتمل ہوتاہے) ان شاء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   شفا ملے گی ۔اُس اسلامی بھائی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے  تعویذاتِ عطّاریہ  کے بستے سے تعویذات حاصل کئے اورلکھی ہوئی مخصوص پلیٹیں بھی حاصل کیں ۔ابھی انہوں نے تین ہی پلیٹیں استعمال کی تھیں کہ  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   ان کی طبیعت کافی حد تک سنبھل گئی۔40پلیٹیں مکمل ہونے پر انکی طبیعت مزیدبہترہوگئی۔ اب وہ رُو بصحت ہیں اور شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت ہو کر عطّاری بھی بن چکے ہیں ۔

اللہ  عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

 (5) گُردے کا مریض صحت یاب ہوگیا

       پنجاب(پاکستان)کے شہرخانیوال میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے کہ کم و بیش سات ماہ سے مجھے گُردے کا مرض لاحق تھا۔کثیر دوائیں اور ڈاکٹری نسخے استعمال کئے مگر’’ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘ کے مِصداق اِفاقہ نَدَارَد۔جب کبھی مجھے گردے کا درد اٹھتا تومیں تڑپ اٹھتاتھایہاں تک کہ بیٹھنا بھی دُو بھرہو جاتا۔حُسنِ اِتفاق سے ایک دن کسی اسلامی بھائی نے مجھے  تعویذاتِ عطّاریہ  کے بارے میں بتایا۔بس پھرکیاتھامیں تعویذات عطّاریہ کے بستے پر جا پہنچا اوروہاں سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کئے۔تعویذاتِ عطّاریہ استعمال کرنے کی بَرَکت سے مجھ پر کرم ہوااورمجھے گردے کے دردسے خَلاصی مل گئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ    میرے مرشدِکریم امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کودرازیِ عمربالخیرعطا فرمائے اورپوری دنیا میں ان کے فیض کو عام کرے۔

                           اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(6) سفیدی کا مرض دُور ہوگیا

       ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ کچھ دوائیں استعمال کرنے کی وجہ سے میرے جسم پر ری ایکشن (Reaction)ہوااور جِلد پر سفید سفید دھبے پڑ گئے ۔میں شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہو گیا۔ کئی جگہوں سے علاج کرا یامگر ’’خوابِ شفا‘‘شرمندۂ تعبیر ہی رہا۔اسی پریشانی میں 2سال گزرگئے ۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے یہ مدنی مشورہ دیا کہ جامع مسجد الفتح میں دعوتِ اسلامی کی’’   مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ‘‘ کابستہ لگتا ہے جہاں سے تعویذاتِ عطّاریہ فِیْ سَبِیلِ اللّٰہ (یعنی مفت)ملتے ہیں ،آپ وہاں سے تعویذات حاصل کریں اور ان کو استعمال کریں ۔ میں نے فورًا تعویذات ِعطّاریہ کے بستہ سے رابطہ کیا، وہاں پرموجودذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مجھے تعویذات دئیے اورساتھ ہی کاٹ کے عمل کا پانی اور لکھی ہوئی پلیٹیں بھی دیں ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  تعویذاتِ عطّاریہ کے استعمال کی بَرَکت سے میری جلد بالکل دُرُست ہوگئی اور میں نے سکھ کا سانس لیا۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(7)  14پتھریاں نکل گئیں

       صوبہسرحد کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی کے گردے میں پتھری تھی۔اس پتھری کے دردنے ان کی زندگی کو اجیرن بنا رکھاتھا۔کئی ڈاکٹروں سے رُجوع کیا مگر بے سُود،اَطِبا(یعنی حکیموں )کے مابین تو درد کی تشخیص کے بارے میں ہی اختلافِ رائے پایا جا رہا تھا۔کسی کی رائے یہ تھی کہ درد پتھری کی وجہ سے ہو رہا ہے اورکوئی کہتا تھا کہ درد کا سبب پتھری نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔اسی کرب واضطراب کے عالم میں ایک طویل عرصہ گزر گیا ۔آخر ہر طرف سے مایوس ہوکر رُوحانی علاج کی طرف رجوع کیا۔  تعویذاتِ عطّاریہ  کے بستے سے تعویذات لے کر استعمال کرنے شروع کئے ۔کچھ ہی دنوں کے بعد کم وبیش ’’14پتھریاں ‘‘نکلیں اوروہ اسلامی بھائی تعویذاتِ عطّاریہ کی بَرَکت سے با لکل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن