30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا آغاز امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے رفقاء کے ساتھ۱۴۰۱ھ میں کیا تھا ،کی بَرَکتیں جہاں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں کو نصیب ہوئیں اور وہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پر گامزن ہوگئے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی گناہوں سے توبہ کر نے اور اپنی زندگی اللّٰہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کی سعادت ملی ۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ،سرحد،کشمیر ، بلوچستان اور پھرملک سے باہَر ہند،بنگلہ دیش، عرب امارات،سی لنکا،برطانیہ، آسٹریلیا،کوریا،جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 66ممالک میں پہنچ گیا اور آگے سفرجاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !آج(یعنی۱۴۳۰ ھ میں ) دعوتِ اسلامی 36سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمتوں میں مشغول ہے ۔ اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک’’ مجلس مکتوبات و تعویذات عطّاریہ‘‘بھی ہے ،جس کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّاؔر قادری مدظلہ العالی کے اجازت دئیے گئے تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ رُوحانی عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔تعویذات کے طلب گار اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائیں اور وہاں تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے(اسٹال) سے تعویذحاصل کریں ۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کی سروس ’’رُوحانی علاج ‘‘سے بھی تعویذات حاصل کئے جاسکتے ہیں اور ’’کاٹ آن لائن ‘‘ سے امراض، نظر بد، جادو ، آسیب وغیرہ کی کاٹ بھی کروائی جاسکتی ہے ۔ اَلْحَمْد لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّ َتعویذاتِ عطّاریہ کی متعدِّد بہاریں ہیں ،جن میں سے تقریباً90 بہاریں 5رسائل: (۱)خوفناک بلا (۲) پُراَسرار کتا (۳)سینگوں والی دلہن (۴)خوش نصیب مریض (۵)جِنّوں کی دُنیا میں پیش کی جاچکی ہیں ،اب رسالہ ’’تعویذاتِ عطّاریہ کی مَدَنی بہاریں ‘‘کے چھٹے حصے ’’خوفناک دانتوں والا بچہ‘‘میں مزید23 بہاریں شائع کی جارہی ہیں جبکہ سینکڑوں بہاریں ابھی مرتَّب کی جارہی ہیں ۔
اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
25 ربیع الغوث 1430 ھ، 22اپریل 2009ء
( 2) شادی کے 35سال بعد اولاد مل گئی
سبزباغ (کالاباغ ضلع میانوالی)کے مقیم اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے محلے کے میں دو بھائی رہتے تھے ۔ایک کی عمر 55 اور دوسرے کی 60سال تھی۔ دونوں کی شادی کو طویل عرصہ گزر چکا تھا مگر وہ نعمتِ اولاد سے محروم تھے ۔ اُن کی والدہ بھی پوتے پوتیوں کی آرزو میں بُوڑھی ہوچکی تھی ۔ایک دن والدہ کو کسی نے بتایا کہ سبز عمامے والوں کے پیرومُرشِد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ زمانے کے ولی ہیں ،آپ ان کے تعویذات منگوا کراپنے بیٹوں کو استعمال کروائیں ، ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ خوشیاں ملیں گی ۔وہ کہنے لگیں کہ اب تو میرے بیٹے بھی بوڑھے ہوچکے ہیں ! خیر جب ان کے بیٹوں سے بات کی گئی تو بڑا بیٹا نہ مانا جبکہ چھوٹا بیٹا جس کی عمر 55سال تھی ، تعویذاتِ عطّاریہ کے استعمال پر راضی ہوگیا او راس نے اسلامی بھائیوں سے رابطہ کیا۔ انہیں عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی سے تعویذاتِ عطّاریہ منگوا کر دئیے گئے ۔ انہوں نے بتائے گئے طریقے کے مطابق یہ تعویذات استعمال کئے تو حیرت انگیز طور پر شادی کے 35سال بعد اُن کی اہلیہ اُمید سے ہوگئیں اور اللہ تَعَالٰی نے انہیں چاند سا بیٹا عطا فرمایا۔ان کی والدہ اور گھر والوں کا خوشی کا عالم قابلِ دید تھا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
بابُ الاسلام(سندھ)کے شہر’’دَادُو‘‘میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لب ِلباب ہے کہ 6 سال پہلے مجھ پرفالج کا حملہ ہواجس کی وجہ سے میں شدید اذیت سے دوچار ہو گیا۔میرے معمولاتِ زندگی بہت زیادہ متأثر ہوئے ۔ ہر وقت اسی فکر میں رہتا کہ اس مرض سے شِفا کیونکر ملے گی ۔میں نے فیس کے نام پرڈاکٹروں اورعاملوں کو ہزاروں روپے دئیے مگر بیماری کا زور کسی طرح کم نہ ہُوا۔ 6 سال کاطویل عر صہ یُونہی گزر گیا ۔ایک دن میرا بھائی اپنے شہر میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ حاضرہوا اور ’’ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ ‘‘کے بستے(اسٹال) سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کئے اوریہ کہتے ہُوئے مجھے تھما دیے کہ آپ یہ تعویذات استعمال کریں ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ شِفا ہوگی۔میں چونکہ عاملوں کے متعدد تعویذات استعمال کر چکا تھا جن سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہُوا تھا،اِس لئے میں نے یہ تعویذات اِستعمال کرنے سے اِنکار کر دیا مگر میرے بھائی نے اِصرار کرتے ہوئے کہا:’’ بھیا !آپ یہ تعویذات ایک مرتبہ استعمال تو کریں ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ضرور آپ صحت یاب ہوں گے۔‘‘ چنانچہ اس کے کہنے پر میراذہن بنا اور میں نے تعویذاتِ عطّاریہ اِستعمال کرنے شروع کر دئیے ۔ابھی ایک مہینہ ہی گزرا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع