دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Bala | خوفناک بلا

book_icon
خوفناک بلا

(۱۷)   ناسور سے نجا ت

 باب الاسلام (سندھ) کے شہر نواب شاہ کے مقیم عبدالستار قریشی کا حلفیہ بیان ہے کہ آج سے تقریباً 4 ماہ قبل میری بچی کا آپریشن ہوا ۔ مرض کی نوعیت یہ تھی کہ میری بیٹی کے سینے پر گلٹی ہوئی جو بہت زیادہ تکلیف دینے لگی، آہستہ آہستہ دردشدت اختیار کرگیا۔میں نے شہر کے مشہور سرجن سے رابطہ کیا تو انہوں نے بچی کے مرض کی حساسیّت دیکھتے ہوئے آپریشن کا مشورہ دیا ۔میں گھبرا گیا کہ غریب آدمی اور آپریشن ،آخر کار مرتا کیا نہ کرتا، جیسے تیسے پیسے جمع کیئے اور  14 رمضان المبارک کو آپریشن ہوا مگر کچھ دن کے بعد زخم مزیدبڑھتا چلا گیا۔

 آخر کار پریشان ہوکر دوسرے سرجن کے پاس گیا، اس نے زخم دیکھ کر کہا :آپ کی بچی کا دوبارہ آپریشن کرنا ہوگا۔میں غریب آدمی یہ سوچ کر رو پڑا کہ آپریشن کا خرچ کس طرح برداشت کروں گا۔ آخرہمت کرکے تیار ہوگیااورقرض لے کر عید کے ۳ دن کے بعددوبارہ آپریشن کروایا مگربد نصیبی سے زخم میں پھرپیپ پڑنا شروع ہوگئی۔ صورتحال یہاں تک پہنچی کہ صبح کے وقت ہسپتال میں پٹی ہوتی اور رات کو زخم میں اتنی ہی پیپ پڑجاتی۔ انتہائی مہنگی ادویات استعمال میں تھیں ۔ میں سخت ٹینشن میں رہتا ،نہ کھا نا اچھا لگتا نہ صحیح طرح نیندآتی ۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں ۔جو قرض لیا تھا وہ پیسے بھی ختم ہوچکے تھے اور زخم تھا کہ صحیح ہونے کے بجائے بڑھتا جارہاتھا، یہاں تک کہ زخم تقریباً ۶ سے ۷ انچ کا ہوگیا۔ آخر ہم نے فیصلہ کیا کہ مکان فروخت کرکے بچی کا علاج کراچی یا پنجاب کے کسی بڑے سرجن سے کروایا جائے۔بس اسی کشمکش میں مبتلا تھے کہ ایک دن میں نے ایک باعمامہ اسلامی بھائی سے تذکرہ کیاتو انہوں نے بہت تسلی دی اورمشورہ دیا کہ فیضانِ مدینہ میں   امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات ملتے ہیں آپ وہاں رابطہ فرمائیں ، اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوگا۔ میرے دل میں وسوسہ آیاکہ جہاں اتنے بڑے بڑے ڈاکٹر مایوس ہوچکے ہوں وہاں یہ کیا فائدہ کریں گے۔بہر حال میں بے اطمینانی کی کیفیت میں سوچ میں ڈوباہوا گھر پہنچااور بچوں کی امی کو تعویذات سے متعلق بات بتائی تو انہوں نے کہا:تعویذات ضرور لینے چاہئیں ، اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ تعویذات کی برکت سے َّ ضرور شفا ملے گی۔

صرف 20 د ن میں

میں نے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہسے رابطہ کیاتو انہوں نے کافی تسلی دی اور ۴۰  پلیٹیں لکھ کردیں اور کہا اسے پلوائیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  چند دنوں میں ہی واضح فرق محسوس ہوا اور زخم سوکھنا شروع ہوگیا ۔ تقریباً ۲۰ دن بعد جب ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ جو زخم High Anti Biotic سے صحیح نہیں ہوا، وہ اتنی جلدی کس طرح صحیح ہورہا ہے۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں وہ ۷ انچ کا گہرازخم۲۰  دن تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال سے۳ انچ کا رہ گیا  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ا میرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات کی برکت سے اور ۴۰  پلییٹں پوری ہونے پر وہ زخم جو ناسوربن چکا تھا، صرف ایک پٹی کا رہ گیا ، ڈاکٹر زحیران ہیں کہ یہ کس طرح ہوا ہے۔

سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ

        چونکہ تعویذات عطاریہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ کے عطا کردہ ہیں لہٰذا ان تعویذات عطاریہ کی برکات حیرت انگیز طور پر ظاہر ہوتی ہیں ۔

        ڈاکٹروں کی طرف سے لاعلاج قرار دیئے جانے والے مریض بھی  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شفائیں پا رہے ہیں ،اس طرح گھرانے کے گھرانے دعوتِ اسلامی سے منسلک ہورہے ہیں ۔ تعویذات دینے والے اسلامی بھائی انفرادی کوشش کے ذریعے مریضوں یا ان کے عزیزوں کو مدنی انعامات کی خوشبو سے معطر معطر مدنی قافلوں میں سفر بھی کروارہے ہیں ۔

بلیات غم وافکار کیونکر گھیر سکتے ہیں

                 سروں پہ نام لیووں کے ہے سایہ غوثِ اعظم کا          (قبا لۂ بخشش)   

غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے

         جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر،بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار،صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے،زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا،نمازی بن گئے،داڑھی،عمامہ وغیرہ سج گیا ،آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی،پریشانی دُورہوئی،یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی،مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا،بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ،محلہ سوداگران،پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔‘‘

نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ________________ خط ملنے کاپتا   ____________________ ________ 

فون نمبر(مع کوڈ)________:ای میل ایڈریس ___________________  

 انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام:__________سننے،پڑھنے یاواقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا:___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________  مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ،فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت(اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں )مثلاًفیشن پرستی،ڈکیتی وغیرہ اور امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہرہونے والی بَرَکات وکرامات کے’’ایمان افروزواقعات‘‘مقام وتاریخ کے ساتھ ایک صفحے پرتفصیلاًتحریرفرمادیجئے۔   

مَدَ نی مشورہ

          اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضرکی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر اللّٰہُ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے اَحکام اوراُس کے پیارے حبیب ِلبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن