دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Bala | خوفناک بلا

book_icon
خوفناک بلا

فقیر رضا عطاری نے حلفیہ بتایا کہ مرکزالاولیاء (لاہور ) میں ایک مبلغِ دعوت اسلامی کے بچوں کے نانا جان (یعنی سسر)غلام نبی صاحب کی عیادت کیلئے مجھے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے اسلامی بھائیوں کیساتھ جانے کی سعادت ملی ۔ جب ان کو دیکھا توبلا مبالغہ چکر آگئے، بیٹھنا مشکل ہوگیا، مریض کی بے بسی اور تکلیف دیکھی نہیں جارہی تھی۔

غلام نبی صاحب اپنے وقت کے پہلوان تھے۔ اب بھی جسم بظاہر کافی صحت مند تھا۔ صوفے کا سہارا لئے پاؤں پھیلائے ، اکھڑی اکھڑی سانسیں لے رہے تھے ایسا لگتا تھا جیسے آخری وقت ہے۔ دونوں پنڈلیوں پرشدید سوجن تھی اور زخم کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے گڑھے پڑگئے تھے جن سے خون اور پیپ رِس رہا تھا شوگر بھی بہت بڑھی ہوئی تھی۔مجلسِ مکتوبات و تعویذات کے اسلامی بھائیوں نے اسی وقت۴۰ پلیٹیں لکھ کر دیں جو روزانہ نہار منہ پلاناتھا، مزید تعویذاتِ عطاریہ بھی دیئے۔

                        کم و بیش ۳  ماہ بعد دوبارہ مرکز الاولیاء (لاہور)جانے کی سعادت ملی۔ یاد آنے پر مبلغ سے ان کے بچوں کے ناناجان کی بیماری سے متعلق دریافت کیا (ذہن میں ان کی نازک حالت کے پیش نظر خدشہ تھا کہ شاید انتقال ہوگیاہو) انہوں نے یہ کہہ کر حیرت میں ڈال دیا کہ ابھی کچھ دیر پہلے بچوں کے نانا جان(یعنی سسر)خود گاڑی پرگھر والوں کو چھوڑ کر گئے ہیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ۳۰ دن کے اندر ہی انہیں امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات کی برکات سے کافی فائدہ ہوگیا تھااور اب تووہ بالکل صحت مند ہیں ۔

عطا کر صحت کامل مجھے بھی          یہ بندہ ہے تیرا بیمار مرشد

دنیا بھر میں تعویذاتِ عطاریہ عام کرنے کا جذبہ

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ دکھیارے مسلمانوں کی خیرخواہی کیلئے دنیا بھر میں تعویذاتِ عطاریہ عام کرنے کا  جذبہ رکھتی ہے۔ ابتدا میں یہ سلسلہ باب المدینہ (کراچی) تک محدود تھا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجلس نے امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مفید مشوروں کی روشنی میں اس سلسلے میں بہتری کی مزید کوششیں شروع فرمائیں جن کی بر کات سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ غمخواری کا یہ مقدس سلسلہ پاکستان کے کئی شہروں بلکہ دیگر ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ اس ضمن میں باب المدینہ (کراچی) کے علاوہ پاکستان کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، نیز عرب ممالک ، ہند، افریقہ وغیرہ میں بھی مجلس کے اجازت یافتہ اسلامی بھائی تعویذات ِ عطاریہ کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔

لاکھوں تعویذات و مکتوبات

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت مجلس کے تحت بلا مبالغہ لاکھوں تعویذات ِ عطاریہ نیز تعزیت نامے اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اورتا دم تحریر(۱۶ صفرالمظفر ۱۴۲۵ھ تک) ایک اندازے کے مطابق مجلس کی طرف سے ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد تعویذاتِ عطاریہ و اوراداورماہانہ کم وبیش 16000 مکتوبات بھیجے جارہے ہیں جن میں E-mail کے بے شمار جوابات بھی شامل ہیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مزیداضافہ جاری رہے گا۔

انٹرنیٹ ویب سائٹ

    انٹرنیٹ پر دعوتِ اسلامی کی ویب سائیٹ www.dawateislami.net  (جو کہ دنیائے اسلام کی بہترین ویب سائیڈز میں شمارہوتی ہے) اس پر بھی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات کی service موجود ہے جس کے ذریعے ہر ماہ ہزاروں افراد مفت تعویذات ِ عطاریہ حاصل کر رہے ہیں ۔

(۱۵) پرانی کھانسی صحیح ہوگئی

        حیدر آباد کے مبلغ حاجی محمد نعیم تسلیمی عطاری کا حلفیہ بیان ہے کہ چند ہفتوں پہلے مجھے شدید کھانسی ہوگئی ۔میں نے ڈاکٹروں اور حکیموں کے علاج کے علاوہ دیگر گھریلو نسخے بھی استعمال کئے مگر’’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘۔میں سخت آزمائش کا شکا ر تھا ۔سوتے میں کھانسی کا دورہ پڑتا تو سونا اور کھاتے وقت کھانا دشوار ہوجاتا ۔نماز تک اطمینان سے نہیں پڑھ سکتا تھا ۔اس بے بسی کی حالت میں کم وبیش ڈیرھ ماہ گزر گیا ۔اب وساوس پیدا ہونے لگے کہ خدا نخواستہ سینے میں کوئی خرابی نہ ہوگئی ہو ۔

        ایک رات فیضانِ مدینہ سے باہر جاتے ہوئے مجلس مکتوبات و تعویذات ِ عطاریہ کے مکتب پر جا پہنچا ۔انہوں نے تعویذ دیا جو گیارہ دن روزانہ ایک گولی بنا کر بغیر چبائے نگلنا تھا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   صرف دو دن تعویذِعطاریہ استعمال کیا کہ کھانسی ایسی ختم ہوگئی جیسے تھی ہی نہیں ۔

(۱۶)چیچک نما نشانات سے نجات

        محمد فرید خان لودھی نامی ایک ماڈرن نوجوان اسکول ٹیچر جسے نت نئے فیشن کا انتہائی شوق تھا۔کھانے میں بے حداحتیاط رکھتا تاکہ جسم بے ڈول نہ ہو۔ہر وقت بن سنور کر رہنا اس کا خاص مشغلہ تھا۔ایسے میں اسے چکن پوکس اتنے شدید ہوئے کہ پورا جسم بلکہ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے بلکہ پلکوں وغیرہ تک میں پھنسیاں ہوگئیں جس میں شدید تکلیف تھی۔کم وبیش ۱۵ دن میں صحت یاب تو ہوگئے لیکن دانوں نے اس کے خوبصورت چہرے کو بالکل بدنما بنا دیا۔اس کا حسین چہرہ جس پر مزید نکھار لانے کیلئے مہنگی کریم استعمال کرتا اور دھوپ میں نکلنے سے بچتا ،چیچک نما دانوں کے نشانات سے بھر گیا۔وہ باہر نکلتے وقت اپنے چہرے پر کپڑا ڈال کر گھومتا تاکہ کوئی میرے چہرے کی وحشت ناکی نہ دیکھ لے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان دانوں کے نشانات کو مٹانے کیلئے ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔بہر حال وہ ممکنہ ہر کوشش کرتا رہا مگر خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ نے مشورہ دیا کہ آپ مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے اسلامی بھائیو ں سے تعویذات حاصل کریں ، اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ضرور شفا ملے گی، مگر وہ ایک ڈیڑھ ماہ اپنے طور پر علاج کی کوشش کرتے رہے۔ایک دن جب مبلغ کی ان سے ملاقات ہوئی تو دیکھا کہ ان کے چہرے سے تقریباً %95  نشانات صاف ہوچکے ہیں ۔پوچھا تو بتایا کہ کل شام میں نے تعویذات عطاریہ کے مکتب سے کاٹ کرواکر پانی لیا اور رات پانی پینے کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے پر بھی لگایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صبح اٹھا تو میرا چہرہ تقریباً  %95  صاف ہوچکا تھا۔     

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن