دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Bala | خوفناک بلا

book_icon
خوفناک بلا

دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات مفت دیئے جاتے ہیں وہاں رابطہ کیجئے لہٰذا میں نے تعویذات کے مکتب پر حاضری دی۔ انہوں نے کافی حوصلہ دیا اور کاٹ کا عمل کرکے پینے کیلئے پانی دیا اور پلیٹیں  [1] ؎  بھی دیں ۔ ابتدا میں خاص فرق محسوس نہیں ہوا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اورکم وبیش ۶ ماہ تک پابندی سے علاج کرواتا رہا۔

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّپلیٹیں پابندی سے استعمال کرنے کی برکت سے میرے پاؤں کا ۷۱ سالہ زخم بالکل سوکھ گیا اور بدبودار مواد بھی نکلنا بند ہوگیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں اب چلنے کے قابل بھی ہو گیا ہوں اور فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کیہفتہ واری اجتماع میں پابندی سے شرکت کی کوشش بھی کرتا ہوں ۔ 

  (۷) ہیپاٹائٹس B سے نجات

        ایک اسلامی بھائی کو ہیپاٹائٹسBیعنی کالا یرقان ہو گیا، طبیعت زیادہ بگڑی تو باب المدینہ(کراچی)کے علاوہ پنجاب سے بھی ٹیسٹ کروائے ،ہر جگہ یہ مرض ہی تشخیص ہوا ۔انہوں نے فیضانِ مدینہ سے امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات اور پڑھے ہوئے چنے لا کر استعمال کئے۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات کی برکت سے صرف ایک   

ماہ میں وہ تندرست ہوگئے ۔جب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  رپورٹ کے مطابق ان کا ہیپاٹائٹس B کا مرض ختم ہوچکا تھا۔

 (۸)   کالے علم کی نحوست

ناناوالہ (شاہ کوٹ کے قریب) ایک اسلامی بھائی کے گھر پر کالے علم کا شدید اثر تھا ،اثر اتنا قوی تھا کہ (الامان و الحفیظ) گھر کے کپڑے خود بخود کٹ جاتے، آگ لگ جاتی، سامان خودبخود غائب ہوجاتا، کھانا پکاتے وقت سالن وغیرہ مٹی بن جاتا، دیواروں اور کپڑوں پر خون کے چھینٹے پڑتے حتٰی کہ بچوں کی دودھ کی بوتل کا نپل کٹ جاتا ،جو تے تک کٹ جاتے۔ انھوں نے کافی سامان اپنے پڑوسیوں کے ہاں بھجوادیا، کھانا وہیں جاکر کھاآتے، لباس وغیرہ بھی دوسروں کے گھر جا کر رکھ دیئے وہیں سے تبدیل کرتے۔

                         ان کے بھائی کسی عامل کو لے آئے، اس نے کہا : میرا کرتہ صحن میں رکھ دو اور پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔ کچھ دیر کے بعداس کا کرتا بھی کٹ گیااور وہ بھی ناکام رہا۔ مطلب یہ کہ حالات انتہائی تشویشناک تھے ۔ ایسے میں انہوں نے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہکے  مکتب سے رابطہ کیا۔ وہاں سے لٹکانے اور پہننے کے تعویذات دئیے گئے۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ وہ دن اور آج کا دن ہے کم وبیش تین سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے دوبارہ کالے علم کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔   

مصطفی والی تیرے سگِ عطار ڈر کس بات کا

           کارگر ہوگا نہ تجھ پر دشمنوں کا کوئی وار  (مغیلان مدینہ)

(۹)   حیرت انگیز برکت

ضلع لاڑکانہ( تحصیل وا)کے ایک گاؤں خدابخش مغیری کے اسلامی بھائی علی حسن عطاری نے حاجی برکت علی عطاری کو حلفیہ بتایاکہ ہمارا ذریعہ معاش زمین کی فصل پر ہوتا ہے ۔ہوایوں کے سیزن کے حساب سے میرے والدصاحب نے زمین میں روسی چاول کا بیج ڈالا ، فصل جب بڑھی تو دیکھتے ہی دیکھتے چاول کی فصل پر کیڑوں نے حملہ کردیا جس کے سبب فصل کا اکثر حصہ ضائع ہوگیا۔ میرے والد نے جب فصل کو دیکھا تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ہمارا اس کے سوا گزارے کااور کوئی ذریعہ نہ تھا۔ والد صاحب گھرمیں آئے تومیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام میں مشغول تھا، والد صاحب نے ناراض ہوکرفرمایا:آپ کو کوئی فکر نہیں ،فصل تباہ ہوگئی ہے اور آپ ہو کہ کاموں سے ہی فرصت نہیں ، اگراسپرے کروالیتے تو یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے۔میں بھی پریشان ہوگیا کیونکہ ہماراواحد ذریعہ معاش یہ فصل ہی تھی۔

 میرے ذہن میں اپنے مرشد ا میرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دیاہوا تعویذ والاپانی یاد آگیا جو میں نے اپنے مرض کیلئے  مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہسے حاصل کیاتھا۔ میں پینے والے تعویذ کا کچھ پانی ایک لوٹے میں لے کر جانے لگا تو والدصاحب نے فرمایا :کیاکرنے جارہے ہو؟فصل ہر طرف سے کیڑوں کی نذر ہوچکی ہے،اب یہ تعویذکا پانی کیا کرے گا۔ میں نے عرض کی :ابا جان!ہمارے مرشد کامل ہیں ، اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ      بہتر ہوگا۔ میں جاکرلوٹے میں سے فصل کو چاروں طرف پانی لگانے لگا اور اپنے پیرومرشد کو یاد کرنے لگا، بہر حال میں بھی فصل کو دیکھ کر سخت پریشان تھا کیونکہ فصل تقریباً ضائع ہوچکی تھی۔دو دن بعدحیرت انگیز معاملہ ہوا ،اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ا میرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذ کے پانی کی برکت سے فصل کے پتے دوبارہ کھڑے ہونا شروع ہوگئے اور کیڑے ختم ہوگئے۔والدصاحب نے دیکھا تو انہیں یقین نہیں آرہا تھا، بار بار کہتے تھے :واقعی تیرا مرشد کامل ہے ۔گاؤں کے لوگ بھی پوچھ رہے تھے :ہمیں بھی بتاؤ یہ کونسا اسپرے کروایا ہے کہ کیڑے بالکل ختم ہوگئے؟ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میرے والد صاحب اتنے متأثر ہوئے کہ   ا میرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید بن کر عطاری بن چکے ہیں اور چہرے پر سنت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی رکھنے کی نیت بھی کرلی ہے۔

تیرے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہے

                 تیرے ہاتھ ہے لا ج یا غوثِ اعظم     (ذوقِ نعت)   

 (۱۰)   دس سال سے ہچکیاں

                        ایک شخص کا حلفیہ بیان ہے کہ مجھے ہچکیوں کا عارضہ لاحق ہوگیا گلے میں سوزش ہوگئی جس سے آواز بھی بند ہوگئی۔ علاج کیلئے کسی ڈاکٹر، حکیم یا عامل کو نہیں چھوڑامگر فائدہ نہ ہوا۔ اس



    مخصوص آیات جو پلیٹوں پر لکھ کر دی جاتی ہیں ۔ [1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن