دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Khofnak Bala | خوفناک بلا

book_icon
خوفناک بلا

علاج میں ڈاکٹر ناکام ہوچکے ہیں وہ محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نامی ایک شخص کے دم سے ٹھیک ہونے لگی ہے۔ پھر کیا تھا ،لوگ دور دور سے آنے لگے اور مریضوں کی قطاریں لگ جاتیں اور آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ باری باری دم فرماتے۔

کیوں نہ ہو ناز مجھے اپنے مقدر پہ کہ ہوں

            سگ ترا بندہ  ترا مانگنے والا تیرا       (ذوقِ نعت)

 (۴)    گلے کا کینسر

                        باب المدینہ (کراچی) کے۰ ۵ سالہ شخص عبداﷲ میمن نے حلفیہ بتایا: میری ٹھوڑی کے نیچے ایک دانہ ہواجو بڑھتے بڑھتے کینسر کی صورت اختیار کر گیا، سخت اذیت و تکلیف کا دور شروع ہوگیا۔ زخم اس حد تک بڑھا کہ سوراخ حلق کے باہر نظر آنے لگا۔ جو کھاتا یا پیتا حلق کے نیچے سے نکل آتا، زخم سے کیڑے جھڑتے اور بدبو کے بھبکے نکلتے۔ اس مشکل میں اپنوں نے بھی آنکھیں پھیر لیں ، میری شادی شدہ اولاد بھی خدمت کرنے بلکہ پاس آنے سے کترانے لگی۔ ڈاکٹروں نے لاعلاج بتا کر مایوس کر دیا، جیسے جیسے زخم بڑھتاجا رہا تھا، دل پر غم اور مایوسی کے بادل گہرے ہوتے جارہے تھے۔ایسے میں ایک سبز سبز عمامے والے اسلامی بھائی نے شفقت فرماتے ہوئے دلاسہ دیا اور شہید مسجد کھارادرکا پتہ بتایاکہ وہاں مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے اسلامی بھائی امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات مفت دیتے ہیں ۔اب تک کئی ڈاکٹروں کی طرف سے لاعلاج مریض شفا  یاب ہو چکے ہیں ۔ آپ مایوس نہ ہوں اِنْ  شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ آپ کو بھی شفا ہو گی۔ میں شہید مسجد کھارادر پہنچا، صدمے سے نڈھال تھا۔ میں نے تعویذ دینے والے سے رو رو کر کہا:میں بڑی امید لے کر آیا ہوں ، مجھ پر رحم کرو اور میرا کسی طرح علاج کر دو۔ تعویذ دینے والے اسلامی بھائیوں نے مجھے تسلی دی اور کہا :آپ دل چھوٹا نہ کریں ، ڈاکٹروں نے مایوس کر دیا تو کیا ہوا۔ اللّٰہ تعالیٰ شفا دینے والاہے ، پھرمجھے تعویذاتِ عطاریہ دیئے اور مرض کی کاٹ کرکے ۱۱ دن پینے کیلئے پانی دیا اور کہا: علاج شروع کرنے سے قبل ۱۱ روپے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی نیاز اورصحت ملنے پر۵ ۲ روپے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ایصال ثواب کیلئے خیرات کر دینا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ چند دنوں کے بعدہی میرا زخم سوکھنا شروع ہوگیااور کیڑے جھڑنا بھی بند ہوگئے اوراَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک ماہ کے اندر اندر میرا زخم تقریباً بھرگیا ۔میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادر یہ رضویہ سلسلے میں داخل ہوکرعطاری بن گیا اورداڑھی شریف سجا کر پانچوں وقت پابندی سے نماز پڑھنے لگا۔

شفا پاتے ہیں صدہا جاں بلب امراضِ مہلک سے

عجب   دارالشفاء  ہے  آستانہ  پیر  ومرشد کا

(۵)  معذ ور کو شفا

عبدالطیف(حیدر آباد) نامی شخص نے ایک رقعہ لکھ کر دیا کہ میرے ۱۸ سالہ نوجوان بیٹے کی ریڑھ کی ہڈی کے نیچے کا حصہ ایسا مفلوج ہوگیا کہ استنجا کا بھی معلوم نہ ہوتا۔ جس طرح ممکن ہوا علاج کیلئے ڈاکٹرز، حکماء اور عاملین سے رابطے کئے مگرلاحاصل، آخر تھک ہارکر علاج سے مایوس ہوگئے۔ جوان بیٹے کو اس لاچاری میں دیکھ کر آنکھیں بھر آتیں مگرعلاج کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی۔

  ایسے میں ہمارے رشتے دار عبدالکریم بھائی نے بتایا کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت  امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات فیضانِ مدینہ (حیدرآباد) میں مجلس مکتوبات و تعویذات  عطاریہ کے مکتب پر بعد نمازِ عشا مفت دیئے جاتے ہیں ۔ کئی مریض جو میرے علم میں ہیں انہیں حیرت انگیز طور پرشفا ملی ہے، آپ بھی تجربہ کرکے دیکھ لیں ۔ میں چونکہ اس طرح کی بہت باتیں سن کر تجربے کرچکا تھا اسلئے ان کی بات کا میں نے خاص اثر نہیں لیا۔

اتفاق سے ایک دن فیضانِ مدینہ (آفندی ٹاؤن حیدر آباد) کی طرف سے گزرنا ہوا تو ان اسلامی بھائی کی بات یاد آئی اور میں فیضان مدینہ میں داخل ہوگیا۔ صحن میں چنداسلامی بھائی سبز سبز عمامہ کا تاج سجائے لائن میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو تعویذات دے رہے تھے، میں بھی بیٹھ گیا۔ باری آنے پر انہوں نے بڑی توجہ سے میرا مسئلہ سنا اور کافی حوصلہ دیا اور کہا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ شفا دینے والا ہے، آپ مایوس نہ ہوں ۔ چند تعویذات دیئے اور مرض کی کاٹ کرکے ۱۱دن پینے کیلئے پانی بھی دیا۔     

                                             تعویذات ِ عطاریہ چند دن استعمال کرنے کی برکت سے اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا جوان بیٹا سہارے سے چلنے لگا، اور تقریباً ۲ ماہ میں میرا وہ معذور بیٹا جس کا تین سال سے نیچے کا دھڑ مفلوج تھا، امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات کی برکت سے مکمل صحت یاب ہوکر چلنے پھرنے لگا۔

گرانے  لگی  ہے  مجھے لغزشِ  پا

                سنبھالو ضعیفوں کو یا غوثِ  اعظم    (ذوقِ نعت)

 (۶)   پاؤں کا ناسور

ایک اسلامی بھائی نے حلفیہ بتایا کہ میرے پاؤں پیدائشی طور پر مڑے ہوئے ہیں ۔۵ سال کی عمر میں چپل کی وجہ سے ایک پاؤں میں معمولی سا زخم ہو گیا جو رفتہ رفتہ گہرا ہوتا گیا ۔ علاج پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود ’’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘ کے مصداق زخم صحیح ہونے کے بجائے مزید بگڑتا چلا گیااور اس میں سے خون اور پیپ رستا رہتا حتٰی کہ میں چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگیا۔ ہر طرح کا علاج کروانے کی کوشش کی مگر بے سود۔ اسی حال میں کم و بیش ۷۱ سال گزرگئے اور میری عمر کم و بیش ۲۲ سال ہوگئی، اندیشہ تھا کہ شاید یہ کینسر بن چکا ہے، میں علاج سے تقریباً مایوس ہوچکا تھا۔ ایک دوست نے جوکہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں ، مشورہ دیا کہ فیضان مدینہ میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے مکتب پر شیخِ طریقت  امیرِ اہلسنّت  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن