30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
کھانے میں برکت پانے کے طریقے
(1)
دعائے عطّار: یارَبِّ کریم !جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ’’ کھانے میں برکت پانے کے طریقے “ پڑھ یا سُن لے اُسے کھانے کا احترام کرنے اور ہمیشہ حلال کھانے کی توفیق عطا فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیٖن صلّی اللہ عَلَیْهِ واٰلٖه وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔
(ابن ماجہ، 1/490، حدیث: 907)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
گری ہوئی روٹی کھانے کی فضیلت
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی رَحمت بہت بڑی ہے بعض اوقات بظاہر عمل بہت چھوٹا ہوتاہے مگر اُس کی فضیلت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ جیسا کہ حضرت عبدُ اللہ بن اُمِّ حرَام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے: ” روٹی کا اِحترام کرو کہ وہ آسمان و زمین کی بَرَکات سے ہے ۔جو شخص دسترخوان سے گری ہوئی روٹی کو کھالے گا اُس کی مغفرت ہو جائے گی۔“ (جامع صغیر، ص 88، حدیث: 1426)
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اِسلامی بھائیو! کاش! ہم تھوڑی سی جھجھک اُڑا دیں اور دسترخوان پر
1… یہ مضمون ”فیضانِ سنّت“صفحہ 267 تا 285 سے لیا گیا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع