30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضا ، اَمِیرِاہلِ سنت حضرتِ علامہ مولانامحمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنی نعتیہ کتاب ’’وسائل ِ بخشش ‘‘میں لکھتے ہیں :
یا مُعینَ الدّین اجمیری! کرم کی بھیک دو اَز پئے غوث و رضا خواجہ پیا خواجہ پیا
شَبَّر و شَبِّیر کا صَدْقہ بلائیں دُور ہوں اے مِرے مشکلکشا خواجہ پیا خواجہ پیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
کرامتِ خواجہ بزبانِ امام احمد رضا
اعلیٰحضرت ، امام اہلِ سنت ، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرتِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےمزار سے بہت فُیُوض و بَرکات حاصل ہوتے ہیں ، مولانا برکات احمد صاحب مرحوم جو میرے پیر بھائی اور میرے والد ماجد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے شاگرد تھے اُنہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ ایک غیرمسلم جس کے سرسےپیر تک پَھوڑے(چکن پوکس) تھے ، اللہ ہی جانتا ہےکہ کس قَدَر تھے ، ٹھیک دوپہر کو آتا اوردَربارشریف کےسامنےگرم کنکروں اور پتھروں پر لَوٹتااور کہتا : کھواجہ اَگن(یعنی اے خواجہ! جَلن) لگی ہے۔ تیسرے روز میں نے دیکھا کہ بالکل اَچھا ہوگیا ہے ۔ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۳۸۴) برادرِ اعلیٰ حضرت مولانا حَسن رَضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بارگاہِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ میں عَرض کرتے ہیں :
آنکھیں پُر نور ہوں پھر دیکھ کے جلوہ تیرا پھر مجھے اپنا درِ پاک دِکھا دے پیارے
اے حسن کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا محیِ دیں غوث ہیں اور خوا جہ معین الدیں ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
عید کا دِن تھا ، ہر طرف خوشیوں کی چہل پہل تھی ، حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع